14.10.2026, 09:36pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

اسلامی مہینوں کے فضائل،نوافل اور اشغال
15.12.2015, 09:24am , منگل (GMT+1)

عالمی اخبار شعبہ دینی امور



بے شک مہینوں کی گنتی اللہ تعالی ٰ کے نزدیک بارہ مہینے ہیں۔ جب سے اس نے آسمان اور زمین بنائے۔ ان میں چار حرمت والے ہیں۔?تو ان مہینوں میں اپنی جانوں پو ظلم نہ کرو یعنی گناہوں سے بچو۔?

اس آیت کریمہ سے یہ معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے سال کے چار مہینوں کو اپنے لئے خاص فرما لیا اور باقی آٹھ ماہ اپنے بندوں کے لئے چھوڑ دیئے۔تا کہ ان آٹھ ماہ میں خیر وشر کی جانچ کی جائے۔یہ گویا آٹھ ماہ امتحان کے لئے ہیں ۔ اور چار ماہ انعام واکرام کے لئے کہ ان چار ماہ میں مختصر عمل پر اجر عظیم عطافرمایا جاتا ہے۔وہ مبارک چارمبارک ماہ یہ ہیں:رجب المرجب،ذیقعدہ،ذی الحجہ،محرم الحرام۔
 
محرم الحرام
پہلا اسلامی مہینہ

یہ اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے۔مسلمانوں کو چاہیے کہ اس ماہ میں بطور خاص گناہوں سے محفوظ رہیں۔کیونکہ اس ماہ میں جہاں نیکی کا ثواب عظیم ہے وہاں گناہ کا عذاب بھی اسی قدر ہے۔

حضور فرماتے ہیں،?مجھے اللہ پر گمان ہے کہ عاشورہ کا روزہ ایک سال قبل کے گناہ مٹا دیتا ہے۔?صحیح مسلم

عاشورہ دسویں محرم الحرام کو کہتے ہیں۔ اولیاءکرام فرماتے ہیں جو شخص عاشورہ یعنی دسویں محرم کو دو رکعت نماز اس طرح پڑھے کہ پہلی رکعت میں بعد سورةالفاتحہ، سورةالا نعام اور دوسری رکعت میں بعد سور ة الفاتحہ، سورة یٰسین۔ اس کو برس ہزا کی عبادت کا ثواب ملتا ہے۔
محرم الحرام میں وقوع پذیرہونے والے اہم واقعات

محرم الحرام مندرجہ واقعات کی بنا پر بھی خاص اہمیت کا حامل ہے۔

   1. ۔حضرت آدم کوعلیہم السلام محرم الحرام کی ۱۰ تاریخ کو اپنےفعل پرین پر
   2. ۔حضرت نوح علیہم السلام کی کشتی ۱۰ محرم الحرام کو پہاڑ سے ٹکرائی۔
   3.١٠ محرم الحرام کی حضرت عیسیٰ علیہم السلام کی ولادت با سعادت ہوئی۔
   4   ۔حضرت یونسعلیہم السلام ۱۰ محرم الحرام کو ویل کے شکم سے زندہ باہر تشریف لائے۔
   5.١٠ محرم الحرام کو جگر گوشہ رسول حضرت امام حسین; علیہم السلام کی شہادت ہوئی۔
   6.حضرت سید محمد بابا تاج الدین اولیاءناگپوریﺭﺿ  ٢٦ محرم الحرام کو اس فانی دنیا کو خیر باد کہا۔اور پردہ فرمایا۔

محرم الحرام کی عبادات

اس متبرک مہینے میں کی جانے والی چند اہم عبادات درج ذیل ہیں ۔

قرآن پاک کی تلاوت بلانا غہ کی جائے۔ خاص طور پر استغفار کا ورد کثرت سے کیا جائے۔اس ماہ میں سورةالفاتحہ، سورةاخلاص، سورةالرحمان اور سورة یٰسین پڑھنے کی بڑی فضیلت ہے۔درود پاک پڑھا جائے اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے نوافل ادا کئے جائیں۔

اس ماہ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس ماہ اللہ تعالیٰ کے بندوں کی تمام دعائیں اور عبادات قبول ہوتی ہیں جووہ نبی پاک کی معرفت ووسیلے سے کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے محبوب و مقرب اولیاءکرام، صوفیاءکرام اور بزرگوں کی معر فت اور وسیلے سے کرتا ہے۔

 اپور
 صفر المظفر
 دوسرا اسلامی مہینہ

حضور انور  فرماتے ہیں کہ ماہ صفر بڑی صعوبت والا مہینہ ہے۔آپ اس ماہ کے شروع ہونے پر افسردہ اور ختم ہونے پر مسرت کا اظہار فرماتے تھے۔فرمایا ماہ صفر میں ایک لاکھ بیس ہزار بلائیں آسمان سے نازل ہوتی ہیں۔ لیکن جو لوگ اس ماہ میں عبادت الہیٰ میں اپنا وقت گزاریں گے ان پر ان بلاﺅں کا اثر نہ ہو گا۔ اور اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو معاف فرمائے گا۔
صفر المظفر میں وقوع پذیر ہونے والے اہم واقعات

   1.۔حضرت امام حسنﺭﺿ  کو صفر کے مہینے میں جام شہادت نصیب ہوا۔   
   2. ۔امام اہل سنت حضرت احمد رضا خان بریلویﺭﺿ  نے ماہ صفر میں پردہ فرمایا۔


     
صفر المظفر کی عبادات

اس ماہ کی چند مجرب عبادات درج ذیل ہیں۔

قرآن پاک کی تلاوت بلا ناغہ کی جائے۔استغفار کا ورد کثرت سے کیا جائے۔اس ماہ میں سورةواقعہ،سورة آ ل عمران،سورة یونس اور سورة النصر پڑ ھنے کی بڑی فضیلت ہے۔اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کے حصول کے لئے نوافل ادا کیئے جائیں۔اور درود پاک کا ورد رکھا جائے۔

اس ماہ کی خصوصیت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ماہ اپنے بندوں کی وہ تمام دعائیں اور عبادات اپنی بارگاہ میں قبول فرماتا ہے جو وہ نبی پاک ﷺ کی معرفت سے کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے محبوب و مقرب اولیاءکرام،صوفیا کرام اور بزرگوں کی معرفت اور وسیلے سے کرتا ہے۔


ربیع الاول
تیسرا اسلامی مہینہ

ماہ ربیع الاول بے حد متبرک اور فضیلت والا مہینہ ہے اور اسی برگزیدہ مہینے میں شاہ دو عالم حضور اقدسﷺ دنیا میں جلوہ افروز ہوئے۔اس لئے یہ بڑی رحمت و برکت کا مہینہ ہے۔ اس ماہ میں جتنی خوشی منائی جائے کم ہے۔ اگر میسر ہو تو ہر روز غسل کریں۔کپڑے بدلیں عطر لگائیں۔شب اول سے بارہ ربیع الاول تک چراغاں کریں۔اس امید پر کہ اللہ تعالیٰ ہماری قبر کو منور فرمائے۔
ربیع الاول میں وقوع پذیر ہونے والے اہم واقعات

مندرجہ ذیل واقعات کی بناءپر ربیع الاول کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

   1.  ۔آقائے دو جہاںحضرت محمد مصطفی کی ولادت با سعادت اس ماہ مبارک میں ہوئی۔
   2.   ۔حضرت مخدوم علی صابر پیاﺭﺿ  اور حضرت قطب الدین بختیار کاکیﺭﺿ  نے اس ماہ میں اس جہاں فانی سے پردہ فرمایا۔
   3.حضرت محمد کی شان اقدس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ آپ سرکار کی ولادت پر آپ کے چچا ابو جہل نے خوشی منائی۔اورمحض آپ کی ولادت کی دو دن کی خوشی منانے پر اللہ تعالیٰ نے نبی پاک کے صدقے میں ان کے عذاب میں کمی کر دی۔

ربیع الاول کی عبادات

اس ماہ میں ادا کی جانے والی بہت سی عبادات وظائف کی صورت میں ہیں۔اس ماہ کی بہت سی مجرب عبادات جو کہ حضرت سید محمد بابا تاج الدینﺭﺿ  کی عطا کردہ ہیں درج ہیں۔

قرآن پاک کی تلاوت کثرت سے کی جائے۔ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے نوافل ادا کئے جائیں۔استغفار کثرت سے کیا جائے۔اس ماہ میں سورةالکوثر، سورةالنصر، سورة اخلاص، سورةرحمان اور سورة یٰسین کی تلاوت نہایت فضیلت کا باعث ہے اور درود شریف کثرت سے پڑھا جائے۔

ربیع الثانی
چوتھا اسلامی مہینہ

ماہ ربیع الثانی بھی نہایت افضل ترین مہینہ ہے۔اس ماہ بھی زیادہ درود پاک پڑھنا چاہیے۔یہ مہینہ حضور سیدنا غوث الاعظم شیخ عبدرالقادر جیلانی سے منسوب ہے۔
ربیع الثانی میں وقوع پذیر ہونے والے اہم واقعات

   1.۔حضرت امام مالکﺭﺿ  نے پردہ فرمایا۔

      
   2.سلسلہ چشتیہ کے برگزیدہ بزرگ حضرت شیخ عبدرالقادر جیلانی،غوث سمدھانی،قطبربانیﺭﺿ  جوکہ حضرت غوث پاک کے نام سے جانے جاتے ہیں،آپ نے اس ماہ میں پردہ فرمایا۔اس وجہ سے اس ماہ کو حضرت غوث پاک کا مہینہ کہا جاتا ہے۔

ربیع الثانی کی عبادات

قرآن پاک کی تلاوت کی جائے۔ درود پاک با کثرت پڑھا جائے۔ رضائے الہیہٰ کے حصول کے لئے نوافل کی ادائیگی کی جائے۔ استغفارکا ورد کثرت سے کیا جائے۔اس ماہ میں سورة الفاتحہ، سورة مریم ،سورة مزمل، سورة طہٰ اور آٰیة الکرسی پڑھنے کی بڑی فضیلت ہے۔

جمادی الاول
 پانچواں اسلامی مہینہ

اللہ تعالیٰ نے انسان کو بے شمار ر حمتوں اوربرکتوں سے نوازا ہے۔ اب یہ انسان پر فرض ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی ان بے پایاں اورلاتعداد فیوض و برکات کا شکر ادا کرے۔ہر حال میں خواہ وہ خوشی کے لمحات ہیں یا دکھ کے۔سکون کے یا بے چینی کے کیونکہ ہر حالت میں راحت اور تسکین اس کے ذ کر پاک ہی سے حاصل ہے۔جمادی الاول ایک نہایت بزرگ اور افضیلیت والا مہینہ ہے۔ اس کی عبادت کا بہت ثواب ہے۔اللہ تعالیٰ اس ماہ خصوصیت سے ان عبادات کو قبول فرماتا ہے جو صدق دل سے جاتی ہیں۔
جمادی الاول میں وقوع پذیر ہونے والے اہم واقعات

   1.حضرت اما م غزالیﺭﺿ اور حضرت مولانا جلال الدین رومیﺭﺿ نے اس ماہ میں پردہ فرمایا۔

جمادی الاول کی عبادات

ٓاس ماہ میں سورة7; یونس، سورة واقعہ، سورة آل عمران، سورة مامون، سورة کافرون اور سورةالنصر پڑھنے کا اجر عظیم ہے۔اس ماہ میں قرآنی آیات کی تلاوت کابہت ثواب ہے۔اس ماہ میں بھی درود پاک کا ورد رکھا جائے،نوافل کی ادائیگی ثواب کا موجب ہے۔استغفار با کثرت کیا جائے۔اس ماہ میں وہ تمام دعائیں قبولیت حاصل کریں گیں جو اللہ کے بندے نبی پاک کی معرفت و وسیلے سے مانگتے ہیں۔ اوراللہ تعالیٰ کے محبوب و مقرب اولیاءکرام،صوفیاءکرام اور بزرگوں کی معرفت اور وسیلے سے مانگتے ہیں۔

جمادی الثانی
چھٹا اسلامی مہینہ

ماہ جمادی الثانی بڑا خیر و برکت کا مہینہ ہے۔اس ماہ کی عبادت افضل ترین ہے۔یہ مہینہ استقبال ماہ رجب ہے اوراس کی عبادت کا مقصد ماہ رجب کی حرمت ہے۔


رجب المرجب
ساتواں اسلامی مہینہ

رجب اسلامی مہینوں کے متبرک مہینوں میں سے ایک ہے۔رجب اللہ جی سے منسوب ہے۔ہمارے نبی پاک کا ارشاد ہے،?ماہ رجب کی بے شمار فضیلت ہے۔? اس ماہ کی عبادات بہت افضل ہیں۔
ماہ رجب میں وقوع پذیر ہونے والے اہم واقعات

ماہ رجب مندرجہ وجوہات کے باعث اہمیت کا حامل ہے۔

   1.اس ماہ کو? شب معراج کی بدولت خاص اہمیت حاصل ہے۔یعنی وہ شب مبارک جب اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب نبی حضرت محمد مصطفیٰ  کو عرش پر مدعو فرمایا اور اپنا دیدار عطا فرمایا۔اس سفر کو جو زمین سے آسمانوں اورعرش تک کاہے،معراج کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے۔اس موقع پر نماز فرض ہوئی۔ستائیسویں (۲۷) شب ایک متبرک شب ہے۔جب اللہ تعالیٰ اپنے سچے ماننے والوں پر رحمتوں اور اکرام کی بارشیں برسا تا ہے۔
   2.(۲) رجب حضرت اماں بی بی مریم تاجی ﺭﺿ جوکہ بابا تاج الدین اولیاءناگپوریﺭﺿ  کی روحانی صاحبزادی بھی ہیں کا یوم ولادت ہے۔
   3. پندرہ(۱۵) رجب حضرت سید محمد بابا تاج ا لدین اولیاءناگپوریﺭﺿ  کا یوم ولادت ہے۔

ماہ رجب کی عبادات اور ذکر

قرآن پاک کی تلاوت کثرت سے کی جائے۔ درود پاک زیادہ سے زیادہ پڑھا جائے۔استغفار کیا جائے۔اس ماہ میںسورة رحمان،سورةاخلاص،سورةمزمل،سورةمحمد،سورةواقعہ اور سورة یٰسین پڑھنا بہت افضل ہے۔اس ماہ کی ستائیسویں (۲۷) شب یا پچھلی نصف کو قضا عمری ادا کرنا اور جن کے ذمے قضاعمری نہیں انہیں نوافل پڑھنے کا بڑا ثواب ہےنبی کریم  نے فرمایا، ۲۷ رجب روزے کا بڑا ثواب ہے۔جو ۲۷ رجب روزہ رکھے گا اللہ جی اسے دوزخ کی آگ سے نجات کرے گا اس ماہ کے ایک روزے کا ثواب سال بھر کے روزوں کا ثواب ہے۔

شعبان
آٹھواں اسلامی مہینہ

نبی پاک  کا ارشاد ہے کہ ماہ شعبان بہت ہی برگزیدہ ہے۔اور االلہ تعالیٰ اس ماہ مبارک کی عبادت کا ثواب بے حدعطا فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اسلامی سال کے بارہ مہینوں کی تین حصوں میں تقسیم فرمائی ہے۔محرم الحرام،رجب المرجب،ذی القعدہ،ذی الحجہ یہ چاروں ماہ اللہ جی سے منسوب ہیں۔جبکہ شعبان،شوال،ربیع الاول،جمادی الثانی حضور اکرم سے منسوب ہیں۔باقی چار ماہ یعنی ربیع الثانی،جمادی الاول،صفر اور رمضان المبارک مسلمانوں سے منسوب ہیں۔شعبان چونکہ نبی پاک کا مہینہ ہے،آپ کا ارشاد پاک ہے،?جس نے اس کا احترام کیا اس نے میرا احترام کیا۔? اس ماہ کی پندرھویں شب اپنے ساتھی جو انتقال کر گئے ہیں اوربزرگوں کی قبر پر جا کرایصال ثواب کرے کہ اس سے مردے بخش دیئے جائیں گے اور بزرگوں سے فیض حاصل ہو گا۔حضرت عائشہ صدیقہﺭﺿ  فرماتی ہیں کہ?ایک دفعہ میں نے دیکھا کہ اللہ تعالیٰ کے محبوب پیغمبر حضرت محمد  جنت البقیع تشریف لے گئے اور ان تمام مسلمانوں کے لئے دعا فرمائی جو گزر چکے ہیں۔? اس کے بعد سے صحابہ کرامﺭﺿ  نے بھی یہ طرز اختیار کر لیا کہ آپ ایصال ثواب کے لئے قبرستان تشریف لے جاتے کیونکہ یہ سنت نبوی ہے۔
شعبان میں وقوع پذیر ہو نے والے اہم واقعات

   1.

      نصف شعبان،شعبان المعظم کی پندرھویں شب کی عبادت بہت افضل ہے۔فرمایا اس شب کو اللہ پاک اپنے بندوں کے لئے اپنی رحمت کے بے شمار دروازے کھول دیتا ہے اور فرماتا ہے کہ کون ہے جو آج کی رات مجھ سے بخشش طلب کرے اور میں اسے عذاب دوزخ سے نجات دے کر اس کی مغفرت کروں۔آپﷺ نے فرمایا کہ اس شب کی عبادت کرنے والے پر دوزخ کی آگ اللہ پاک حرام کر دیتا ہے۔
   2.  ۱۳ شعبان المعظم کو حضرت مولا علی سرکارﺭﺿ کی اس فانی دنیا میں تشریف آوری ہوئی۔

شعبان المعظم کی عبادات

قرآن پاک کی تلاوت کی جائے۔ درود پاک کا ورد کیا جائے۔ نوافل ادا کئے جائیں،استغفار کیا جائے۔ اس ماہ میں سورة الفاتحہ، سورةمریم، سورة مزمل، سورة طہٰ  اور آیة الکرسی پڑھنے کا بہت ثواب ہے۔

اس ماہ میں تمام دعائیں اورعبادات مقبول ہو تی ہیں جو نبی پاک کی معرفت اور وسیلے سے کی جاتی ہیں اورجو اللہ تعالیٰ کے محبوب اور مقرب اولیاءاللہ،صوفیاءکرام اور بزرگوں کی معرفت اور وسیلے سے کی جاتی ہیں۔

رمضان المبارک
نواں اسلامی مہینہ

رمضان المبارک مسلمانوں کےلئے فیوض وبرکات کا مہینہ ہے اللہ تعالیٰ کہ یہ مسلمانوں کا مہینہ ہے۔ رسول خداارشاد فرماتے ہیں کہ ماہ رمضان بہت ہی با بر کت اور فضیلت والا مہینہ ہے۔ اس ماہ مبارک کی عبادت کا ثواب۰۷ درجہ عطا ہوتا ہے جوکوئی اپنے کی عبادت کر کے اس کی خوشنودی حاصل کرے گا۔اس کی بہت بڑی جزا اللہ تعالیٰ عطا فرمائے گا۔
رمضان المبارک میں وقوع پذیر ہونے والے اہم واقعات

ٓاس ماہ رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتیں یعنی ۲۱، ۲۳، ۲۵، ۲۷  اور ۲۹ بہت اہم ہیں کیونکہ انہی میں ایک رات شب قدر ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ اس رات کی عبادت ہزار راتوں کی عبادت سے بہتر ہے۔

بخاری شریف کی حدیث مبارکہ کے مطابق رمضان کی ستائیسویں شب کو ہی قرآن کا نزول مکمل ہوا۔

حضور انور  ارشاد فرماتے ہیں کہ میری امت میں سے جو مرد یا عورت یہ خواہش کرے کہ میری قبر نور کی روشنی سے منور ہو تو اسے چاہیے کہ ماہ رمضان کی شب قدروں میں کثرت کے ساتھ عبادت الہیٰ بجا لائے تا کہ ان مبارک اور متبرک راتوں کی عبادت سے اللہ تعالیٰ اس کے نامہءاعمال سے برائیاں مٹا کر نیکیوں کا ثواب عطا فرمائے۔
رمضان المبارک کی عبادات اور ذکر

ٓ اس ماہ سورة واقعہ، سورة ماعون ،سورة اخلاص ، سورة کوثر، سورة مزمل اور سورة لہب پڑھنے کی بڑی فضیلت ہے۔ اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ قرآن پاک کی تلاوت کی جائے۔ نوافل ادا کئے جائیں تاکہ رضا الہیٰ حاصل ہو۔استغفار کیا جائے اور درود پاک کا ورد کیا جائے۔

نبی پاک  اور اللہ تعالیٰ کے مقرب بزرگوں کی معرفت اور وسیلے سے کی جانے والی عبادات مقبول ہوں گیں۔


شوال المکرم
 دسواں اسلامی مہینہ

شوال المکرم بڑی عظمت اور بزرگی والا مہینہ ہے۔رمضان کے بعد شوال آتا ہے اس لئے حبیب اللہ ،نور الامین، نور اللہ حضرت محمد  فرماتے ہیں،?اگر کسی شخص سے رمضان کا روزہ چھوٹ گیا ہو تو وہ شوال کے مہینے میں اسے رکھ سکتا ہے۔?
شوال المکرم کے واقعات

   1.آفتاب تاج الاولیا، مہتاب تاج الاولیا، نور تاج الاولیا، دیوانی تاج الاولیا، چراغ تاج الاولیا حضرت اماں بی بی مریم تاجی والیاﺭﺿ  نے اس ماہ شوال میں پردہ فرمایا۔

شوال المکرم کی عبادات

قرآن پاک کی تلاوت کی جائے۔ درود پاک کا ورد کیا جائے۔ استغفار پڑھی جائے۔ اللہ جی کی رضا حاصل کرنے کے لئے نوافل ادا کئے جائیں۔ اس ماہ کی سورتیں سورة مریم،سورةقدر،سورةرحمان اور سورةماعون ہیں۔


ذی القعدہ
گیارھواں اسلامی مہینہ

 یہ اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے۔اس میں فرائض کے علاوہ نوافل، خیر و خیرات، یتیموں،مسکینوں اورفقیروں کو عزت و احترام سے کھانا کھلانا۔ اس کا سات گنا آخرت میں اللہ تعالیٰ دیگا کہ وہی جگہ کام آنے کی ہے۔
واقعات

   1. حضرت امام محمد تقیﺭﺿ نے پردہ فرمایا۔

عبادات اور ذکر

قرآن پاک کی تلاوت بلاناغہ کی جائے۔استغفار کا ورد کثرت سے کیا جائے۔ اس ماہ میں سورة جن، سورة یوسف، سورة اخلاص، سورة العدیات، سورہ نصر اور سورة یونس پڑھنا بہت افضل ہے۔

ذی الحجہ
بارھواں اسلامی مہینہ

حضرت محمد مصطفٰی  فرماتے ہیں کہ اللہ پاک نے ماہ ذی الحجہ کو بڑی بزرگی اورفضیلت کا مہینہ فرمایا ہے۔آپ نے فرمایا کہ یہ ماہ تمام دنیاﺅں  اور مخلوقات کے لئے رحمت ہے۔ مرید فرمایا کہ اس ماہ کے دس دن بہت متبرک ہیں۔یہ بھی اللہ جی کا مہینہ ہے۔ اس میں بھی دی ہوئی دولت راہ خدا میں خرچ کرنے کی تر غیب دی گئی ہے۔صاحب نصاب پر قربانی اور جن کے پاس اتنی رقم ہے کہ حج کر سکتے ہیں وہ حج کریں۔اگر نہ کریں تو وہ دولت ان کی مفلسی کا سبب بن سکتی ہے۔کہ اللہ تعالیٰ نے دولت اسی لئے دی ہے کہ اسی کے نام اور اسی کے دین پر صرف کی جائے۔
ذی الحجہ کے واقعات

اس ماہ کے ۸،۹ اور ۱۰ بہت اہم دن ہیں کیونکہ یہ حج کے دن ہیں،دراصل حج کا مطلب یہ ہے کہ اپنے آپ کو ان تمامسرکاوہ گناہوں سے پاک کر لیا جائے جو ہم سے سر زد ہو چکے ہیں۔یعنی اپنے نفس کو ہر طرح کی غلاظتوں سے پاک کرنا۔
ذی الحجہ کی عبادات اور ذکر

اس متبرک مہینے میں کی جانے والی چنداہم عبادات درج ذیل ہیں۔

۱۔ قران پاک کی تلاوت بلاناغہ کی جائے۔خاص طور پر استغفار کا وردکثرت سے کیاجائے۔ اس ماہ میں سورة کوثر، سورة نصر، سورة اخلاص ، سورة رحمان، سورہ یٰسین ، سورةفاتحہ اور سورة طہٰ پڑھنے کی بڑی فضیلت ہے۔ درودپاک پڑھا جائےاوراللہ تعالیٰ کی رضا وخوشنودی کے حصول کے لئے نوافل ادا کئے جائیں۔

اس ماہ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس ماہ اللہ تعالیٰ کے بندوں کی تمام دعائیں اور عبادات قبولیت حاصل کرتی ہیںجو وہ نبی پاک کی معرفت وسیلے سے کرتا ہے ا ور اللہ تعالیٰ محبوب ومقرب اولیاءکرام اور بزرگان دین کی معرفت اور وسیلے سے کرتا ہے۔

:دیگر مضامین
(11.12.2015) علی کے ذکر کی محفل سجائے جس کا جی چاہے۔ سلام گزار۔محمد رضا
(10.12.2015) اگر آپ کے پاس آئی فون ہے تو اس کی رفتار بڑھانا کوئی مشکل نہیں
(08.12.2015) اُمّ الْقَائم سیدہ نرجس بنت یشوعا سَلَامُ اللّٰہْ عَلَیْہَا۔از۔ڈاکٹر سید علی عباس شاہ
(06.12.2015)  داعش نے  اپنی کاروائیوں سے اسلام کا چہرہ مسخ کر دیا ہے۔
(03.12.2015) چہلم امام حسینؑ، زائرین کا ایک  سمندر کربلا میں موجود ہے
(01.12.2015) ‎اربعین شہیدان کربلا اور حضرت امام حسین علیہ السلام  
(28.11.2015) پاکستانی کمیونٹی سینٹر کےزیراہتمام دو روزہ نادرہ سرجری
(26.11.2015) سال میں امریکی کاشت کار 60 لاکھ پاونڈ سے زائد کیمیکل استعمال کرتے ہیں
(24.11.2015) جمیل الدین عالی کی نماز جنازہ ڈیفنس کی مسجد طوبیٰ میں ادا ہوگئی
(23.11.2015) فلسطین کی اقبال الاسد کو دنیا کی کم عمر ترین ڈاکٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
(22.11.2015) ربا میرے حال دا محرم توں ۔۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(19.11.2015) ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کے ایک نجی محفل میں سنائے ہوئے چند اشعار
(18.11.2015) شہادتِ ابن الحسین بیمار کربلا حضرت امام زین العابدین علیہ السلام۔از نگہت نسیم
(15.11.2015) سکاٹ لینڈ برطانوی جزیرے کے شمالی ایک تہائی حصے پر واقع ہے۔
(06.11.2015) نقیب انقلاب کربلا،بی بی زینب سلام اللہ علیہا۔ از؛ سیدہ زائرہ عابدی
(04.11.2015) در شان حضرت عباس علمدار ایک ہندو گائیکہ کی آواز میں
(02.11.2015) ‎‫عالمی اخبار کا سات سالہ سفر بلندی اور کامیابی کا سفر ۔از؛ ڈاکڑ نگہت نسیم ۔سڈنی‬‎
(31.10.2015) تشدد کے باعث ہر پانچ منٹ بعد ایک بچہ ہلاک ہوتا ہے: یونیسیف
(30.10.2015) اکتوبر 23 والدہ بے نظیر اور اہلیہ زیڈ اے بھٹو ، محترمہ نصرت بھٹو کی برسی ہے
(29.10.2015) پاکستان میں زلزلوں کی تاریخ۔ کوئٹہ کا زلزلہ فراموش نہیں ہوتا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں