عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ،مفکر اہلبیت،مرثیہ نگار،دانشور،صحافی اور ماہر نشریات صفدر ھمدانی جرمنی کے شہر بون کے تین روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ادبی اور دینی محافل میں شرکت کررہے ہیں
انکے اس دورے کا اہتمام ریڈیو ڈوئچے ویلے کی صحافی کشور مصطفیٰ اور انکے شوہر ڈاکٹر اسلم سید نے کیا ہے اور جناب صفدر ھمدانی انہیں کے مہمان ہو نگے
جرمنی کے شہر بون کا انکا یہ پہلا سفر ہے لیکن اس سے قبل وہ جرمنی کے دیگر شہروں کے علاوہ فرینکفرٹ، برلن،فشتہ،سٹٹکارٹ اور ہیمبرگ سے دو درجن سے زیادہ علمی ادبی اور دینی دورے کر چکے ہیں۔
بون کے اس تین روزہ دورے میں وہ اتوار کو مرثیہ نو تصنیف پیش کریں گے اور فکری بیداری کے موضوع پر خطاب فرمائیں گے
.........................................