جرمنی کے شہر بون میں ہفتہ اٹھارہ جنوری کی شام اردو زبان کی بقا کے حوالے سے ایک مکالمے اور محفل ادب کا اہتمام کیا گیا جسکے میں منتخب خواتین وحضرات نے شرکت کی
اس تقریب کے میزبان کشور مصطفیٰ اور انکے شوہر ڈاکٹر اسلم سید تھے اور اسمیں لندن سے صفدر ھمدانی اور برلن سے عارف نقوی نے خصوصی مہمانوں کے طور پر شرکت کی
محفل دو حصوں پر مشتمل تھی۔ پہلے حصے اردو زبان کی بقا کے حوالے سے ایک سیر حاصل مکالمے کی ابتدا جناب ڈاکٹر اسلم سید نے اردو کی تاریخ کے حوالے سے کی جسکے بعد صفدر ھمدانی،عارف نقوی اور دیگر شرکا نے اس تبادلہ خیال میں حصہ لیا
پہلے حصے کے بعد مہمانوں کی پرتکلف عشایئے سے تواضع کی گئی جسکے بعد محفل ادب کا دور شروع ہو ا جسمیں صفدر ھمدانی اور عارف نقوی کے علاوہ باقر زیدی، عاطف توقیر اور قاسم حسین نے اپنا کلام پیش کیا جبکہ بشریٰ ملک نے اپنا افسانہ اعتراف پیش کیا
یہ کامیاب ادبی تقریب لگ بھگ تین گھنٹے جاری رہی
اسکی تفصیل جلد ہی پیش کی جائے گی