16.10.2026, 04:30pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

جبران خلیل جبران 6جنوری 1813 سے 10 اپریل 1931‎ از؛ امین ترمذی ۔ڈیلس
07.02.2014, 01:01am , جمہ (GMT+1)

عالمی اخبار
اس اثناء میں جبران کی ملاقات ‘ میری ہیکل ‘ سے ہوئی جو کافی صاحبِ حیثیت خاتون تھی جس نے ایک طویل عرصے تک جبران کو مالی تعاون فراہم کیا میری ہیکل ایک ایسی خاتون تھی جو جبران کی زندگی میں ایک بہترین دوست اور معاون کی حیثیت سے رہی اس سے جبران کی شادی بھی طے ہو گئی تھی جو نہیں ہوسکی یہ جبران سے آٹھ سال بڑی تھی میری کا جبران کی زندگی میں ایسا مخصوص دخل رہا کہ جبران نے اپنی کئی کتابوں کے انتساب میری ہیکل کے نام لکھے میری کی کوشش اور مالی تعاون کی وجہ سے مصوری کی اعلیٰ تعلیم کے لئے جبران پیرس بھی گیا۔

بیسویں صدی کے پہلے عشرے میں پیرس اعلیٰ جمالیات پسندی کا مرکز تھا. بونارڈ. ڈیگاس، گاگین. کیلے. اور پکاسو جیسے عظیم مصوروں نے اسکول آف پیرس کو اعتبار بخشا تھا یہاں کے مرد و زن فنِ مصوری میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرنے میں دنیا بھر میں مشہور ہو رہے تھے جبران کا خیال تھا کہ اس کے نام کے ساتھ پیرس کا اسکول آف آرٹس جبران کی تصاویر کی قیمت میں اضافے کا سبب بنے گا .

پیرس روانہ ہونے کے بعد ‘ المہاجر ‘ نے اس کی چار کہانیوں پر مشتمل کتاب باغی روحیں شائع کی. یہ چاروں کہانیاں پہلے المہاجر میں شائع ہو چکی تھیں یہ کہانیاں بھی اس کی پہلی کہانیوں کی طرح لبنان میں سماجی جبر کے موضوع پر لکھی گئی تھیں دوسری کہانی قبروں کی پُکار میں جبران نے لبنان کے بدعنوان اور استحصالی عدالتی نظام کی ناانصافیوں کو موضوع بنایا تھا قبروں کی پُکار میں جابر امیر غریبوں کی عدالت لگاتا ہے اور بغیر مقدمہ چلائے ملزموں کا مجرم قرار دیتا ہے.

باغٰی روحیں کی دیگر دو کہانیاں ” وردہ الہانی ” اور ” دلہن کا بستر ” میں مشرقِ وسطیٰ میں عورتوں کے حقوق. متعصبانہ. جابرانہ اور جاگیردارانہ نظام کو موضوع بنایا گیا تھا. ایسی باغیانہ کہانیوں نے اس روایت پسند عہد کوہلا کر رکھ دیا مصر اور شام میں اس کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا شام کی حکومت نے اس کتاب پر پابندی لگادی ہنگامہ اتنا بڑھا کہ بیروت کے ایک بازار میں مشتعل ہجوم نے اس کی کتابوں کو نظر آتش کیا پیرس میں ایک ترک نوجوان نے جبران پر گولی چلادی جس سے وہ بچ گیا.

بیروت سے میرونی چرچ کے ود نمائندے اسے باز رکھنے کے لئے پیرس پہنچے جنہیں جبران نے یہ کہہ کر رخصت کر دیا کہ ابھی تو آپ لوگ میری کتاب ‘ ٹوٹے ہوئے پر’ کا انتظار کیجئے جس کا مطالع آپ لوگوں کے لئے ضروری ہے۔

اکتوبر 1910 میں جبران پیرس سے بوسٹن واپس آگیا جہاں وہ بھر پور طور پر مصوری اور ساتھ ساتھ تصنیفی کاموں میں مشغول رہا اور پھر اپنی تصاریر کی بہتر قیمت پانے کے لئے نیو یارک منتقلی کا فیصلہ کیا اور اپریل 1911 میں وہ نیو یارک منتقل ہو گیا جہا ں وہ اپنی دونوں دلچسپیوں میں منہمک رہا یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس دور میں وہ ایک فعال مصور تھا یا مصروف مصنف. اسکی تصاویر کی نمائشیں بھی جاری تھیں اور 1912 میں اس کی کتاب ‘ ٹوٹے ہوئے پر’ بھی شائع ہوئی
.
اس ناول کے ذریعے جبران نے جہاں مذہبی پیشواؤں کی بد عنوانیوں کی نقاب کشائی کی وہیں وہ مشرقِ وسطیٰ میں عورتوں کے حقوق کا اولین محافظ بھی بن گیا. اس ناول میں سچی محبت ایک ایسے معاشرے میں ناکام ہوتی ہے جو عورت کو جنسِ فروخت سمجھتا ہے اس ناول میں ا س نے دولت و اقتدار کے جبر تلے دبی ہوئی عورت سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے. 
اس نے لکھا.
‘ انسان کی آنکھیں شمعوں کی مانند روشنی کی عادی ہوچکی ہیں
اور وہ سورج کی روشنی دیکھنے سے قاصر ہیں روحانی بیماری
ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل ہوتی ہے یہاں تک کہ وہ انکی
زندگی کاجُز بن جاتی ہے جسے وہ بیماری نہیں بلکہ نعمت سمجھتے
ہیں اگر ایسا کوئی شخص ملے جو اس بیماری سے پاک ہو تواسے
تحقیر کی نظر سے دیکھتے ہیں ‘ 
(جاری ہے)

:دیگر مضامین
(06.02.2014) کشمیر کی عوام خود فیصلہ کریں پاکستان یا بھارت کس کے ساتھ جانا ہے
(05.02.2014) مائیکرو سافٹ نے ستیہ ندیلہ کو اپنانیاچیف ایگزیکٹیو آفیسرمقررکرنے کا فیصلہ کیا
(04.02.2014) لندن کے صحافی،شاعروکالم نگار سہیل لون کے سسر انتقال کر گئے۔
(04.02.2014) جبران خلیل جبران 6جنوری 1813 سے 10 اپریل 1931‎ از؛ امین ترمذی ۔ڈیلس
(31.01.2014) جبران خلیل جبران 6جنوری 1813 سے 10 اپریل 1931‎ از؛ امین ترمذی ۔ڈی
(31.01.2014) برطانیہ میں اردو صحافت کے معمار صحافی اور ادیب جناب محمود ہاشمی کا انتقال
(29.01.2014)  پیر صاحبزاده فیض الحسن کے اعزاز میں عشائیہ کی تصویری جھلکیاں
(26.01.2014) سید غیور عباس جعفری کو سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا
(24.01.2014) اناللہ و انا علیہ و راجعون جب احمد مرسل نہ رہے کون رہے گا
(22.01.2014) فرینکفرٹ میں مقیم محمد سلیم بٹ کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
(19.01.2014) Pakistani student Javeria Jamal- Achieved ATAR of 99.85 in HSC Exams
(18.01.2014) مفکر اہلبیت اور مرثیہ نگار صفدر ھمدانی تین روزہ دورہ بون پہنچ گئے ہیں
(17.01.2014) ڈان ڈاٹ کام کے مدیر اور بی بی سی ارود کے سابق رکن مصدق سانول انتقال کر گئے
(11.01.2014) اس کی ثنا میں نعت کا نزرانہ جسکی نعت اللہ اور اسکے فرشتے کہتے ہیں۔
(10.01.2014) رببیع الاول کا مہینہ اللہ کی رحمتوں کا مہینہ اور بارہ ربیع الاول اللہ کے حبیب کا یوم ولادت
(08.01.2014) امریکاپام اسپرنگ فیسٹول کامیلہ جولیارابرٹس،ٹاہم ہینکس،مرلی اسٹرپ نےلوٹ لیا
(06.01.2014) انقلابی اور عوامی شاعرحبیب جالب کی بیوہ ممتاز بی بی انتقال کر گئیں
(04.01.2014) شاعر،کالم نگار اور صحافی سہیل لون کی خوش دامن کا انتقال
(31.12.2013) سال نو 2015 کی آمد میں کتنا وقت باقی ہے لندن کے وقت کے مطابق
(23.12.2013) ملکہ ترنم نور جہاں کی 13ویں برسی آج پیر کے روز منائی جا رہی ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں