14.10.2026, 06:41pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

پاکستان2018تک بھی نونہالوں کو معذوری سے بچانے میں ناکام رہیگا
03.03.2016, 06:30am , جعمرات (GMT+1)

عالمی اخبار شعبہ خبر
 مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو ختم کرنے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ نیویارک میں غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور نائجیریا میں پرتشدد واقعات ان کے مشن میں رکاوٹ بن سکتے ہیں جس کے باعث دوہزار اٹھارہ تک دنیا کو پولیو سے پاک کرنے کا مشن پورا نہیں ہوسکے گا۔ 

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن نے دوہزار تیرہ میں یہ مشن شروع کیا تھا کہ آئندہ چھ سال میں دنیا سے پولیو کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پرتشدد کارروائیاں انسداد پولیو مہم کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ میڈیکل ریسرچ اور وبائی بیماریوں کے لیے ویکسین کی فراہمی کے لیے امداد فراہم کرنے والے ادارے بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس نے 2013ء میں اگلے چھ سالوں کے دوران پولیو کا خاتمہ اپنی پہلی ترجیح قرار دیا تھا۔

مائیکرو سوفٹ کے چیئرمین اور سماجی کارکن بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ2018 تک پاکستان کوپولیو فری کرنے کا خواب پورا نہیں ہوسکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پولیو کے حوالے سے صورت حال سنگین ہے، پولیو ویکسین کامقصد بچوں کی مدد کرنا ہے، جب کہ پولیو ورکرز پر حملہ غیرمنصفانہ عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا پولیو ورکرز پر حملوں سے بیماری پر قابو پانے میں ایک سے دو سال کی تاخیر ہوسکتی ہے۔

بل گیٹس نے ناصرف پولیو کے خاتمے کے لیے ویکسین کی فراہمی میں اپنی دولت کا خطیر حصہ دیا تھا بلکہ اپنے ساتھیوں کو بھی اس میں حصہ ڈالنے پر ان حوصلہ افزائی کی تھی، انڈیا جہاں بچوں کو لاحق ہونے والی بیماری جس میں ان کی ٹانگیں معذور ہوجاتی ہیں، بُری طرح پھیلی ہوئی تھی، اب وہاں تین سال سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

تاہم پولیو کی بیماری افغانستان، نائجیریا اور پاکستان میں عام ہے۔ صومالیہ اور شام جو پہلے اس وبا سے پاک ہوچکے تھے، اب وہاں جاری خانہ جنگی نے ان ملکوں کو بھی دوبارہ اس وبائی مرض کی جانب دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ یہ ویکسین بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھتی ہے، اور اس کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہیں اور پولیو ویکسین پلانے والے ہیلتھ ورکروں پر حملے ، ان لوگوں کو انصاف اور سچائی کی ضرورت نہیں ہے، اس طرح ہم اپنے اہداف سے دور ہو جائیں گے، اس کیلئے پاکستان میں حکومتی قیادت، مذہبی رہنماؤں اور حمایتوں کی بڑی تعداد حقیقت کو سامنے لانے کی کوشش میں مدد کرے۔

مختلف حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ نونہالوں کو معذوری سے بچانا جرم بن گیا ہو، واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں دو خواتین سمیت انسداد پولیو ٹیم کے تین رضاکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا، جب کہ مانسہرہ اور پنجگور میں بھی پولیو ٹیموں پر حملے کیے گئے، جس کے بعد ضاکاروں نے احتجاجامہم بند کردی۔ یہ تمام حملے پاکستان میں جاری انسداد پولیو مہم روکنے کیلئے کیے گئے۔

غور طلب بات یہ ہے کہ اس قبل ہی عالمی تنظیم برائے ڈبلیو ایچ او نے اپنی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ پشاور پولیو کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا شہر بن چکا ہے۔ کالعدم طالبان اور شمالی نائجیریا میں اسلامی باغی گروہ کی جانب سے پولیو ویکسین کی مخالفت بہت زیادہ سخت ہوچکی ہے،اس کی وجہ سے پاکستان اور نائجیریا حقیقی معنوں میں زوال کی طرف جارہے ہیں۔“

پولیو کے خاتمے کے عالمی ادارے نے گزشتہ سال نومبر میں کہا تھا کہ نائجیریا میں 2013ء کے دوران پولیو کے دنیا بھر میں 328 کیسز میں سے اکیاون کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ 2012ء میں دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 223 تھی، جس میں سے 121 نائجیریا میں رپورٹ ہوئے۔

تاہم نائجیریا میں پولیو کیسز کی تعداد میں کمی آئی تھی، پاکستان میں اس کے برعکس اس کی تعداد میں اضافہ ہوا، ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان میں پچھلے سال پولیو کے 91 کیسز ریکارڈ ہوئے، جب کہ 2012ء میں یہ تعداد 58 تک جا پہنچی۔ اپنے انٹریوی میں بل گیٹس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، لیکن یہ تعداد بہت کم ہے، اور اگر اس پر سنجیندگی سے غور کیا جائے تو اس کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

گیٹس فاؤنڈیشن ہر سال پولیو کے خاتمے کے پروگرام پر تیس کروڑ ڈالرز سے زیادہ کی رقم خرچ کرتی ہے، اور امریکی کانگریس نے مزید رقم بھی مختص کررکھی ہے

:دیگر مضامین
(02.03.2016) ایک برطانوی کمپنی کے پالتو کتوں کیلئے لگژری گھر تیار 
(27.02.2016) نوے برس پُرانے بحری جہاز کو گھر میں ڈھال دیا گیا۔ ایک رپورٹ
(27.02.2016) برطانیہ میں یورپی سطح پر نئی ادبی تنظیم ۔۔ارباب زوق۔۔ کا قیام عمل میں آیا ہے
(24.02.2016) ایک نظر دیکھتے ہییں  کہ یمن کے حوثی جنگجو کون ہیں؟
(23.02.2016) حسینی مشن لندن میں سیدہ آل زہرا کے چہلم کی مجلس عزا کا انعقاد
(21.02.2016) برطانیہ میں پاؤنڈ درختوں پر نہیں لگتے۔یہاں بھی غربت کے مہیب مناظر ہیں
(19.02.2016) انیس فروری آغا طالش کی18ہویں برسی اور صہبا اختر کی20ویں برسی ہے
(19.02.2016) امریکی سائنس دانوں نے مصنوعی انسانی کان بنانے کی اہم پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔
(16.02.2016) شاعر، ادیب، مرثیہ نگار ،صحافی صفدر ھمدانی کا پچاس سالہ قلمی سفر 
(13.02.2016) ویلنٹائن ڈے ایسا تہوار ہے جس نے پچھلے کئی ہزار سال میں کئی چولے بدلے۔
(13.02.2016) دل دل پاکستان جان جان پاکستان ۔ رپورٹ ۔ شاہین اشرف علی
(11.02.2016) شہرہ آفاق مصور ، خطاط اور نقاش سید صادقین احمد نقوی کی29ویں برسی کے موقع پر
(08.02.2016) حیات محمد خان شیرپاو ایک بم کے دھماکے نتیجے میں ہلاک پوئے تھے
(07.02.2016) انتظار حسین کا بی بی سی کے لیئے ماہ پارہ صفدر سے ایک مکالمہ
(05.02.2016) ساڑھی اب بھی انڈین فیشن انڈسٹری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے
(03.02.2016) چین بھارت سرحد کے قریب پرندے کی ایک نایاب قسم دریافت کی گئی ہے۔
(31.01.2016) ریڈیو پاکستان کے صدر دفتر کے آڈیٹوریم میں مرحوم ساتھیوں کے لیئے ریفرنس
(28.01.2016) باب العلم علی علیہ السلام کے علم کی بابت ارشادات
(27.01.2016) عالمی اخبار کے لیئے معروف شاعر اشفاق حسین کی خصوصی شاعری
(25.01.2016) برطانیہ' طلبہ کے لیے دنیا کا مہنگا ترین ملک بتایا جاتا ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں