15.10.2026, 01:52am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
صحت/سائینس
 

مونگ پھلی کی الرجی کا علاج، بذریعہ مونگ پھلی دریافت ہو گیا
26.09.2014, 01:02am , جمہ (GMT+1)




ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا ہے کہ مونگ پھلی سے ہونے والی الرجی کا ممکنہ علاج دریافت کر لیا گیا ہے جس نے ایک بہت بڑے تحقیقی تجربے میں حصہ لینے والے بچوں کی زندگی بدل کے رکھ دی ہے۔

تجربے میں پچاسی بچوں کو شامل کیا گیا۔ انہیں شروع شروع میں روزانہ مونگ پھلی سے بنی ہوئی پروٹین تھوڑی تھوڑی مقدار میں دی گئی، اور پھر تجربے کے اگلے مراحل میں یہ مقدار بتدریج بڑھائی گئی۔ ایک جریدے میں شائع ہونے والے تحقیق کے نتائج کے مطابق تجربے کے چھ ماہ بعد چوراسی فیصد بچے روزانہ مونگ پھلی کے پانچ دانے کھانے کے قابل ہو گئے۔

کیمبرج کے ایک ہسپتال میں کیے جانے والے اس تجربے کا مقصد مونگ پھلی کی الرجی کے کے خلاف بچوں کی قوت مدافعت کو بڑھانا تھا۔ واضح رہے کہ خوراک سے ہونے والے مخلتف قسم کے رد عمل یعنی الرجیز میں سے مونگ پھلی سے ہونے والی الرجی سب سے زیادہ مہلک ہے۔

 اب تک اس الرجی کا کوئی علاج دریافت نہیں ہو سکا ہے، اور اس الرجی کے شکار لوگوں کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں کہ وہ مونگ پھلی سے عمر بھر پرہیز کریں اور ہر کھانے کے پیکٹ کو بار بار پڑھیں کہ کہیں اُس میں مونگ پھلی تو استعمال نہیں ہوئی۔



:دیگر مضامین
(12.08.2014) ہائبرنیشن کے لئے جانے والے ریچھوں میں ذیابیطس کی علامات کی موجودگی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں