آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کے چڑیا گھر میں دنیا کا معمر ترین پرندہ فلیمنگو چل بسا۔ تیراسی برس کےگریٹر نامی فلیمنگو نے تین نسلوں کو محظوظ کیا۔ گریٹرنےتین نسلوں کو اپنی معصومانہ اداؤں سے خوشیاں بانٹیں اورمسکراہٹیں بکھیریں۔
بچوں بڑوں کا پسندیدہ دنیا کا یہ بزرگ ترین فلیمنگو انیس سو تینتس میں آسٹریلیا کے چڑیاگھر میں لایا گیاتھا۔ شہر کے بزرگ بچوں کو بطور خاص گریٹر سے متعارف کراتے تھے۔ جنہیں انہوں نے بھی اپنے بچپن میں دیکھا تھا۔
فلیمنگو طویل عرصے سے بڑھاپے کے باعث جوڑوں کی تکلیف اور متعدد بیماریوں میں مبتلا تھا۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے گریٹر فلیمنگو کے لیے ایک یادگاری سروس کا اعلان کیا ہے۔