16.10.2026, 03:31pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

کشمیر کی عوام خود فیصلہ کریں پاکستان یا بھارت کس کے ساتھ جانا ہے
06.02.2014, 04:15am , جعمرات (GMT+1)

بن کے رہیے گا پاکستان لے کے رہیے گے پاکستان۔ ان نعروں اور ہزاروں جانوں کی قربانیوں کے بعد اہل اسلام کو آزاد اور خود مختار وطن عظیم پاکستان نصیب ہوا۔ مسلمانوں کو آزاد ملک تو دے دیا گیا لیکن اکثر مسلم اکثریت والے علاقوں کو مقامی آبادی کی خواہش کے باوجود بھارت کا حصہ ہی رہنے دیا گیا۔ جس میں کشمیر جہاں کی مسلم آبادی کی بھرپور خواہش اور جدوجہد کے بعد بھی پاکستان کا حصہ نہ بنایا گیا۔ یہ مسئلہ اصل میں پہلے دن ہی انگریزوں کی بدنیتی اور ہندو کی مکاری کی وجہ سے ایک ہم مسئلہ بن گیا جس کی بنیاد بھی ہندو اور انگریز کی مشترکہ بدنیتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پاکستان اور بھارت کی اس مسئلے پر تین جنگیں بھی ہوچکی ہیں ۔لیکن ہندو اپنی فطری بدنیتی کی وجہ سے اس ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں کیوں کہ کشمیر جنت نظیر ہے اس کی خوبصورت وادیاں اورسب سے بڑا اور اہم مسئلہ پانی کا بھی ہے کیونکہ تمام دریا وادی نظیر سے ہو کر پاکستان تک پہنچتے ہیں اور بھارت مکاری کے ساتھ پاکستان کا پانی بھی ہڑپ کرنا چاہتاہے 1951 میں اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے کشمیر میں استصواب رائے کے لیے قرار داد بھی پاس کی۔

کہ کشمیر کی عوام خود فیصلہ کریں پاکستان یا بھارت کس کے ساتھ جانا ہے لیکن اس کے باوجود آج تک نا تو اس قرار داد پر بھارت نے عمل کیا ہے اور نہ اقوام متحدہ ہی اس پر عمل کروا پایا ہے۔اقوام متحدہ کو ان قراردادوں پر عمل کروانا چاہیے۔ بھارت انسانی حقوق کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے اقوام متحدہ کاغذی کاروائی کی بجائے کشمیریوں سے ہونے والے مظالم اور ان کے حق کے لیے عملی قدم اٹھائے۔بھارت کشمیر یوں پر انسانیت سوز سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔ نہ تو عوام کو کھلم کھلا اپنے کاروبار۔ عبادت۔ ملازمتیں کرنے کا حق ہے نہ وہ اپنے حق کے لیے آواز بلند کرسکتے ہیں۔

اگر وہ اپنے حق کے لیے آواز بلند کرتے ہیں تو ان کے لیے یہی جرم عظیم بن جاتا ہے۔ نوجوانوں کو غائب کرنا نوجوان کشمیر بہنوں کے ساتھ انسانیت سوز مظالم اور ان کا اغواء اور بعد میں قتل کر دینا نوجوانوں کو گرفتار کر کے جیلوں بے پناہ تشدد کر ذریعے شہید کر دینا اور ان کے کاروبار اور سرمائے پر قبضہ کر لینا بھارتیوں کے لیے ایک عام سی بات ہے ان تمام مظالم کو دیکھتے ہوئے اس وقت کے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر اور پاکستان میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھے جانے والے قاضی حسین احمد نے 1989 کو کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 5فروری1989کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا۔

جس پر ملک کے اکثرعلاقوں میں اس اپیل پر ہڑتال رہی اور ملک بھر میں جماعت اسلامی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسے مظاہرے۔جلوس اور ریلیاں نکالیں۔پہلے میاں نوازشریف نے اپنے دور وازت اعلی کے دوران ااور ان کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس دن کے حوالے سے قاضی حسین احمدکے اس فیصلے کی تائید کی اور سرکاری سطح پر بھی اس دن کو منانے کا اعلان کیا اسکے بعد اسے اب ہر سال 5فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اس دن کو منایا جاتا ہے پاکستان میں تمام جماعتیں اس دن بھرپور انداز سے جلسے جلوس ریلیاں اور دیگر پروگرامات کے ذریے دنیا بھر کو پیغام دیتے ہیں کہ بھار ت کشمیریوں کے حق پر ڈاکہ ڈال کر ان پر حکومت کر رہا اور بے پناہ مظالم ڈھا رہا ہے یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے اور کشمیر میں فوری استصواب رائے کروایا جائے تاکہ وہاں کی عوام اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکے۔

اس حوالے سے حکومت پاکستان کو بھی بھرپور انداز میں اپنا موقف بارہا اقوام متحدہ میں رکھنا چاہیے کہ واہ اپنیوہ اپنی قراردادوں پر بھارت سے عمل کروائے اس کے علاوہ کشمیر کمیٹی کو بھی بھر پو طریقے سے ایکٹیو کیا جائے جو کشمیریوں کے حق کے لیے اپنا بھر پور رول ادا کرئے اور دنیا بھر میں 5 فروری کو کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے پروگرامات منعقد کیے جاتے ہیں جس میں لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوکرکشمیریوں سے محبت کا ثبوت دیتے ہیںہم پاکستانیوں کا بھی حق ہے کہ 5فروری کو کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے پروگرامات میں میں ضرور شریک ہوں اور جس سے عالمی برادی کو کشمیریوں کی مصیبتوں کا احساس ہو اور کشمیر میں استصواب رائے ہو سکے اور کشمیری آزادی کے ساتھ اپنے وطن میں پرامن زندگیاں گزار سکے۔

:دیگر مضامین
(05.02.2014) مائیکرو سافٹ نے ستیہ ندیلہ کو اپنانیاچیف ایگزیکٹیو آفیسرمقررکرنے کا فیصلہ کیا
(04.02.2014) لندن کے صحافی،شاعروکالم نگار سہیل لون کے سسر انتقال کر گئے۔
(04.02.2014) جبران خلیل جبران 6جنوری 1813 سے 10 اپریل 1931‎ از؛ امین ترمذی ۔ڈیلس
(31.01.2014) جبران خلیل جبران 6جنوری 1813 سے 10 اپریل 1931‎ از؛ امین ترمذی ۔ڈی
(31.01.2014) برطانیہ میں اردو صحافت کے معمار صحافی اور ادیب جناب محمود ہاشمی کا انتقال
(29.01.2014)  پیر صاحبزاده فیض الحسن کے اعزاز میں عشائیہ کی تصویری جھلکیاں
(26.01.2014) سید غیور عباس جعفری کو سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا
(24.01.2014) اناللہ و انا علیہ و راجعون جب احمد مرسل نہ رہے کون رہے گا
(22.01.2014) فرینکفرٹ میں مقیم محمد سلیم بٹ کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
(19.01.2014) Pakistani student Javeria Jamal- Achieved ATAR of 99.85 in HSC Exams
(18.01.2014) مفکر اہلبیت اور مرثیہ نگار صفدر ھمدانی تین روزہ دورہ بون پہنچ گئے ہیں
(17.01.2014) ڈان ڈاٹ کام کے مدیر اور بی بی سی ارود کے سابق رکن مصدق سانول انتقال کر گئے
(11.01.2014) اس کی ثنا میں نعت کا نزرانہ جسکی نعت اللہ اور اسکے فرشتے کہتے ہیں۔
(10.01.2014) رببیع الاول کا مہینہ اللہ کی رحمتوں کا مہینہ اور بارہ ربیع الاول اللہ کے حبیب کا یوم ولادت
(08.01.2014) امریکاپام اسپرنگ فیسٹول کامیلہ جولیارابرٹس،ٹاہم ہینکس،مرلی اسٹرپ نےلوٹ لیا
(06.01.2014) انقلابی اور عوامی شاعرحبیب جالب کی بیوہ ممتاز بی بی انتقال کر گئیں
(04.01.2014) شاعر،کالم نگار اور صحافی سہیل لون کی خوش دامن کا انتقال
(31.12.2013) سال نو 2015 کی آمد میں کتنا وقت باقی ہے لندن کے وقت کے مطابق
(23.12.2013) ملکہ ترنم نور جہاں کی 13ویں برسی آج پیر کے روز منائی جا رہی ہے
(22.12.2013) چہلم امام حسین علیہ السلام کا جلوس ماربل آرچ لندن میں برآمد ہو گا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں