دنیا کہاں کی کہاں جا چکی لیکن سعودی عرب ابھی بھی بہت سے معاملات میں زمانہ جہالت میں ہی رہ رہا ہے

ایک عرصے سے ہم سب سعودیہ میں خواتین کے گاڑی چلانے کے مسلے کو سن رہے ہیں جسکی وجہ سے دنیا بھر میں سعودی عرب پر تنقید بھی ہوتی ہے۔ اب ایک نیا شاخسانی سامنے آ گیا ہے
سعودی عرب میں خواتین کو اب ایک نئی پابندی کا سامنا ہے، محرم کی غیرموجودگی میں مرد ڈاکٹر سے علاج نہیں کراسکیں گی۔
سعودی خواتین کیلئے حکومت کا نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے، محرم مرد کی غیر موجودگی میں ڈاکٹر سے علاج کرانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
سعودی علماء کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے فتویٰ کے مطابق عورتیں محرم کے بغیر ڈاکٹروں سے ملنے میں بد احتیاطی کر رہی ہیں۔ اس بات کی اجازت نہیں۔ عورتیں مرد ڈاکٹروں کے پاس صرف اس وقت جائیں جب خاتون ڈاکٹر دستیاب نہ ہو،،لیکن اس کے لئے بھی ضروری ہے ہے کہ ۔مریضہ کے ساتھ محرم مرد موجود ہو۔
ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں متعدد خواتین محض اس بنا پر ہلاک ہوچکی ہیں، کہ اس وقت طبی امداد کیلئے خواتین ڈاکٹرز موجود نہیں تھی