14.10.2026, 07:43pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

انیس فروری آغا طالش کی18ہویں برسی اور صہبا اختر کی20ویں برسی ہے
19.02.2016, 10:05am , جمہ (GMT+1)

انیس فروری آغا طالش کی18ہویں برسی اور صہبا اختر کی20ویں برسی ہے

انیس فروری پاکستان کے نامور فلمی اداکار آغا طالش کی سولہویں برسی منائی جارہی ہے ۔

آغا طالش کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا اور وہ 10 نومبر 1923ءکو لدھیانہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے قیام پاکستان سے پہلے بمبئی میں بننے والی فلم سرائے سے باہر سے اپنی فلمی زندگی کا آغاز کیا۔

قیام پاکستان کے بعد وہ پہلے ریڈیو پاکستان پشاور سے منسلک ہوئے اور پھرفلمی دنیا سے وابستہ ہوگئے۔ پاکستان میں ان کی مشہور فلموں میں نتھ، جھیل کنارے، دربار حبیب، سات لاکھ، باغی، شہید، سہیلی ،فرنگی، زرقا، وطن، نیند، کنیز، لاکھوں میں ایک، زینت، امراﺅ جان ادا اور آخری مجرا کے نام سرفہرست ہیں۔

 انہوں نے سات فلموں میں نگار ایوارڈ حاصل کیے تھے۔
آغا طالش نے 19 فروری 1998ءکو لاہور میں وفات پائی۔ وہ کریم بلاک علامہ اقبال ٹاﺅن لاہور کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


انیس فروری اردو کے ممتاز شاعر صہبا اختر کی 20ویں برسی ہے

صہبا اختر کا اصل نام اختر علی رحمت تھا اور وہ 30 ستمبر 1931ء کو جموں میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد منشی رحمت علی، آغا حشر کاشمیری کے ہم عصر تھے اور اپنے زمانے کے ممتاز ڈرامہ نگاروں میں شمار ہوتے تھے۔ صہبا اختر نے بریلی سے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد علی گڑھ یونیورسٹی میں داخلہ لیا مگر اسی دوران پاکستان کا قیام عمل میں آگیا اور انہیں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آنا پڑا۔

پاکستان آنے کے بعد صہبا اختر نے بہت نامساعد حالات میں زندگی بسر کی پھر انہوں نے محکمہ خوراک میں ملازمت اختیار کی اور اسی ادارے سے ریٹائر ہوئے۔ صہبا اختر کو شعر و سخن کا ذوق زمانہ طالب علمی سے ہی تھا۔

 وہ ایک زود گو شاعر تھے۔ انہوں نے نظم، قطعہ، گیت ، ملی نغمے، دوہے اور غزل ہر صنف سخن میں طبع آزمائی کی۔ ان کے مجموعہ ہائے کلام میں سرکشیدہ، اقرا، سمندر اور مشعل کے نام شامل ہیں۔

صہبا اختر 19 فروری 1996ءکو کراچی میں وفات پاگئے اور گلشن اقبال کے قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔ حکومت پاکستان نے انہیں ان کی وفات کے بعد صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا

بشکریہ۔ اب تک

:دیگر مضامین
(19.02.2016) امریکی سائنس دانوں نے مصنوعی انسانی کان بنانے کی اہم پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔
(16.02.2016) شاعر، ادیب، مرثیہ نگار ،صحافی صفدر ھمدانی کا پچاس سالہ قلمی سفر 
(13.02.2016) ویلنٹائن ڈے ایسا تہوار ہے جس نے پچھلے کئی ہزار سال میں کئی چولے بدلے۔
(13.02.2016) دل دل پاکستان جان جان پاکستان ۔ رپورٹ ۔ شاہین اشرف علی
(11.02.2016) شہرہ آفاق مصور ، خطاط اور نقاش سید صادقین احمد نقوی کی29ویں برسی کے موقع پر
(08.02.2016) حیات محمد خان شیرپاو ایک بم کے دھماکے نتیجے میں ہلاک پوئے تھے
(07.02.2016) انتظار حسین کا بی بی سی کے لیئے ماہ پارہ صفدر سے ایک مکالمہ
(05.02.2016) ساڑھی اب بھی انڈین فیشن انڈسٹری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے
(03.02.2016) چین بھارت سرحد کے قریب پرندے کی ایک نایاب قسم دریافت کی گئی ہے۔
(31.01.2016) ریڈیو پاکستان کے صدر دفتر کے آڈیٹوریم میں مرحوم ساتھیوں کے لیئے ریفرنس
(28.01.2016) باب العلم علی علیہ السلام کے علم کی بابت ارشادات
(27.01.2016) عالمی اخبار کے لیئے معروف شاعر اشفاق حسین کی خصوصی شاعری
(25.01.2016) برطانیہ' طلبہ کے لیے دنیا کا مہنگا ترین ملک بتایا جاتا ہے
(21.01.2016) مسلمان اور اسلام ۔از؛ مشہود رضا ۔جے این یو ۔ نئی دہلی
(19.01.2016) قومی اُمنگوں کو اُجاگر کرنے والے ملی وقومی نغمات 
(17.01.2016) پاکستان چین کا پہلا دوست ملک تھا۔از: ڈاکٹر نگہت نسیم 
(16.01.2016) دنیا کی سب سے اعلٰی کھجور عجوہ ہے ۔ از۔ شاہین حیدر رضوی ۔کویت
(14.01.2016) زیتون کے تیل کے استعمال سے بلند فشار خون سے حفاظت ممکن ہے
(10.01.2016) پاکستان کی تاریخ میں سب سے پہلا خودکش حملہ 19 نومبر 1995 میں ہوا
(08.01.2016) تھائی لینڈ میں مقابلہ حسن جیتنے والی خاکروب والدین کی بیٹی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں