15.10.2026, 02:34am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

جس ملک میں دولت کی تقسیم غلط ہوگی، اس ملک میں غربت جنم لے گی
06.03.2014, 12:58am , جعمرات (GMT+1)

سماجی رہنما عبدالستار ایدھی نے کہا ہے کہ جس ملک میں دولت کی تقسیم غلط ہوگی، اس ملک میں غربت جنم لے گی اور والدین اپنے بچوں کی پرورش نہیں کر پائیں گے، جنھیں وہ دوسروں کے رحم و کرم پر چھوڑنے پر مجبور ہوں گے۔

بدھ کے روزایک خصوصی گفتگو میں، پاکستان کے نمایاں سماجی کارکن کے بقول، اب صورتحال یہ ہے کہ یہاں چند خاندان اچھی زندگی گزار رہے ہیں، جب کہ تو کئی خاندانوں کے پاس کھانےکے لئے روٹی تک میسر نہیں۔

اُن کے الفاظ میں، بدعنوانی، ٹیکس چوری اور ناجائز طریقے سے دولت حاصل کرنے والے لوگ مزے کر رہے ہیں، جب کہ غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

عبد الستار ایدھی نے کہا کہ پاکستان میں غربت کے باعث بچوں کی کفالت ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ بقول اُن کے، اب صورت حال یہ ہے کہ کئی ایک والدین اپنے بچوں کو یا تو بیچ دیتے ہیں یا پھر انھیں سماجی و فلاحی اداروں کے حوالے کر دیتے ہیں۔

کراچی می گزشتہ دو روز قبل چار بچیوں کو انکی پھوپھی کفالت نہ کر پانے کے باعث 'ایدھی ہوم' چھوڑ کر چلی گئی۔ غربت ماں باپ تک کو سنگدل بن دیتی ہے؛ جب کہ اس معاملے، میں بتایا جاتا ہے کہ اِن بچوں کا باپ نشے کا عادی تھا، تو ماں بچوں سمیت شوہر کو گھر چھوڑ کر چلی گئی، جس کے بعد، ان کی کفالت کرنےوالا کوئی نہ تھا۔

ایسے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے عبدالستار ایدھی نے بتایا کہ ’ماں باپ سے بچھڑ جانے کا غم ان بچوں کو ستاتا ہے تو ہم ان کو ذہنی طور بھی یہی سمجھاتے ہیں کہ بلقیس ایدھی تمھاری ماں اور میں باپ ہوں‘۔ دوسری طرف یہ بھی حقیقت ہے کہ، ایسے بچوں کو کچھ بے اولاد ماں باپ گود لینے آجاتے ہیں، جنھیں ہم چھان بین کے بعد، بچے حوالے کرتے ہیں اور خود بھی کفالت کرتے ہیں‘۔

عبدالستار ایدھی کی اہلیہ اور نامور سماجی کارکن، بلقیس ایدھی کا کہنا ہے کہ باپ کمانے کے قابل نہیں ہوتا تو خواتین دوسری شادیاں کر لیتی ہیں، اور اکثر ایسے کیسز میں، بچے ایدھی ہوم چھوڑ دیے جاتے ہیں۔  
اُن کے بقول، ’مگر سگے ماں باپ جو محبت کرتے ہیں اسکی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا‘۔

وہ مزید کہتی ہیں کہ ’ماں باپ کی جانب سے عدم توجہی کے باعث، اکثر بچے گھروں سے بھاگ کر بے راہ روی کی جانب چلے جاتے ہیں اور بہت سے بچے نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں'

کراچی کے ایدھی ہوم میں لائی جانے والی چار کمسن بچیوں میں آٹھ سالہ خدیجہ، 7سالہ اقرا، 4 سالہ معصومہ اور ایک برس کی ہادیہ؛ یہ چاروں بدنصیب بچیاں ہیں جن کے ماں باپ ہونے کے باوجود انھیں ایدھی ہوم لایا گیا ہے۔

8 سالہ خدیجہ نے بتایا کہ اُن کی پھوپھی اُنھیں یہاں لائی ہیں۔ اس نے مزید بتایا کہ ’گھر میں کھانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے، تو گھر میں لڑائی ہوتی تھی ابو امی لڑتے تھے۔ ابو نشہ کرتے تھے۔ کام نہیں کرتے تھے تو امی گھر چھوڑ کر چلی گئیں‘۔

ایدھی ہوم میں ایسے ہی تین بچے اور تھے جن کے باپ نے انھیں غربت کے باعث یہاں چھوڑدیا۔ دو بھائی اور ایک بہن میں سے ایک بچے نے بتایا کہ ’ابو ہمیں لائے ہیں۔ ابو کہتے ہیں میرے پاس تمھیں کھلانے کیلئے پیسے نہیں ہیں، جبکہ امی ملنے آتی ہیں مگر واپس نہیں لےجاتیں‘۔
لاہور میں ماں نے غربت کے باعث دو بچوں کو قتل کردی
کراچی میں غربت کے باعث سامنے آنےوالا ابھی یہ واقعہ پرانا نہیں ہوا تھا کہ لاہور میں ایک ماں نے غربت کے باعث اپنے دو ننھے بچوں کو گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا۔

لاہور میں بدھ کے روز دل ہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جسمیں ماں نے اپنے دوسالہ بیٹی اور آٹھ ماہ کی بیٹی کو گلا گھونٹ کر جان سے ماردیا۔

پولیس کے مطابق، ماں نے بیان میں کہا ہے کہ ’بچے تین دن سے بھوکے تھے۔ اسکے پاس ان بچوں کو کھلانے کیلئے پیسے نہیں تھے۔ بھوک نہیں مٹاسکی تو میں نے دونوں بچوں کو ماردیا‘۔

پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ اسکے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ کئی ماہ سے بے روزگار ہے۔

:دیگر مضامین
(02.03.2014) کیا ہمارا تلفظ درست ہے ؟ ان الفاط کوہم کیسے ادا کرتے ہیں ۔سید اکمل حسین
(26.02.2014) یوسف عزیز زاہد کے افسانوی مجموعہ "روشندان میں اندھیرا" کی تقریب رونمائی
(21.02.2014) بی بی رقیہ بنت الحسین علیہما السلام کے بارے میں ایک تحقیق مقالہ۔سید اکمل حسین
(18.02.2014) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان وقائدین کا کردار43ویں قسط ۔سید اکمل حسین
(15.02.2014) پاکستان پریس کلب پیرس فرانس ۔ فرانس میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں ڈنر
(10.02.2014) بچوں میں جھوٹ کارجحان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ از:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(07.02.2014) فرانس میں ”یوم یکجہتی کشمیر“روائتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
(05.02.2014) ایڈیلیڈ کے چڑیا گھر میں دنیا کا معمر ترین پرندہ فلیمنگو چل بسا
(24.01.2014) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان وقائدین کا کردار42ویں قسط ۔سید اکمل حسین
(22.01.2014) جرمنی کے شہر بون میں سکینہ بنت الحسین سے موسوم مجلس عزا کی چند تصاویر
(19.01.2014) جرمنی کے شہر بون میں اردو زبان کی بقا کے حوالے سے مکالمہ اور محفل ادب
(18.01.2014) جاوید قریشی صاحب آپ نے فیض احمد فیض کا وہ قیمتی خط یقیناً سنبھال کر رکھا ھوگا
(03.01.2014) تاریخ نےاپنےآپ کو دوہرادیا2014کا کلینڈر1947جیسا ہے
(02.01.2014) عالمی اخبار کی طرف سے دنیا بھر میں اپنے قارئین کو نئے سال کی مبارکباد
(31.12.2013) ماربل آرچ لندن کا قدیمی جلوس اربعین جو عرصہ پینتس سال سے برآمد ہو رہا ہے
(27.12.2013) کربلائے معلیٰ اور دنیا بھر میں چہلم امام حسین علیہ السلام
(26.12.2013) دسمبر 26....آج معروف شاعرہ پروین شاکر کی انیسویں برسی ہے
(24.12.2013) ڈاکٹر سید حسین کے گھر پر چہلم امام حسین کی مناسبت سے مجلس عزا
(16.12.2013) لندن کا قدیم اور تاریخی عزا خانہ ادارہ جعفریہ کھلنے سے پہلے کی آخری مجلس عزا
(15.12.2013) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان وقائدین کا کردار41ویں قسط ۔سید اکمل حسین



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں