15.10.2026, 06:09am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

لڑکپن کھیل میں کھویا جوانی نیندبھرسُویا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔از؛ محمداعظم عظیم اعظم
26.03.2014, 12:00am , بدھ (GMT+1)

ہر زمانے میں ہرمعاشرے کے ہر دانایعنی کہ صاحب عقل ودانش کایہ کہنارہاہے کہ جوانی ایک ایسی دلفریب اور دلکش دولت ہے جواِس دہلیز تک پہنچنے اورزندہ رہنے والے ہر اِنسان(مردو عورت) کو ایک مرتبہ ضرورملتی ہے اِس کا ملناتوکوئی کمال نہیں ہے بلکہ اِسے عمرکے اِس حصے میں سنبھالناخودکوآگ سے بچانے کے مترادف ہے یعنی یہ کہ جس نے اِسے جوانی کی آگ سے بچالیا تو سمجھوکہ وہ اپنی باقی زندگی سُکھ سے گزارے گااور جس نے اپنی جوانی کو جوانی کی آگ کی نظرکرلیاتو پھر اِس کا زندگی بھرجلناہی مقدرہوگا،اِس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کام کرنے اور آگے بڑھنے کا دوسرانام جوانی ہے،بس اِسے پانے والے نے خودکوناری (لڑکی )اور نار(آگ)سے بچاناہے تودنیاکی کامیابیاں اِس کا ماتھاچوم لیں گیں ۔

یہاں مجھے لانگ فیلوکا سمجھداروں کے لئے یہ بڑاخُوبصورت قول یادآگیاہے کہ” جوانی میں ہر عورت خود کو ہیروئن اور ہر مردخودکو ہیروسمجھتاہے“مگرخودکو ہیروئن اور ہیروسمجھنے والے جوان کسی ایسی خوش فہمی (شیشے کے محل) میں پھنس کانہ رہ جائیں کہ وہ اِس سے نکل بھی نہ سکیں اور اِن کا خوشنماتصوراِنہیں زیروبنادے،اوربعدمیں وہ اپنی زندگی اِسی پچھتاوے میں گزاردیں کہ ہائے رے ..!کاش کہ ہمیں جب کچھ کرناتھاتو ہم خودکو ہیروئن اور ہیروہی سمجھتے رہے اوریوں خودکو اپنے ہی ہاتھوں تباہ کرلیااَب جس کا خمیازہ ساری عمربھگتناپڑے گا۔
اِسی لئے تو اہلِ دانش یہ کہتے ہیں کہ ” ناعاقبت اندیشی اور خوشنماتصورات اورآئیدیل بننے کی خواہش اور آئیڈیل کے حصول کے چکرمیں پڑکر غفلت میں گزری جوانی یقینازندگی کے باقی دنوں کے لئے غموںاور پشیمانیوں کا ہی پیش خیمہ ہوتی ہے۔

آج جو نوجوان لڑکے جوانی کی مستیوں میں پڑکرخودکو ناریوں (لڑکیوں )کے چکرمیں تباہ کررہے ہیں دراصل وہ اپنی جوانی کو اپنے ہی ہاتھوں ناریوں کی کشش سے لگی نار(آگ) سے خودکو جلاکر اپنی ہی صلاحیتوں کوبھسم کررہے ہیں۔اگرچہ بقول ہومریہ ٹھیک ہے کہ” جوانی اور شباب کے آگے عقل کا بس نہیں چلتا“مگریہاں راقم الحرف کا خیال یہ ہے کہ” اگرکوئی بھی جوان اِس دوران عقل سے ذرابھی کام لے تو وہ ہومر کے اِس بقول کو چیلنچ کرسکتاہے مگر اِس کے لئے بس شرط صرف یہ ہے کہ وہ جوانی اور شباب کے تھپیڑوں سے خودکو سنبھالے تویقینا وہ اپنے اِس طرح کے عمل سے ہومرکی روح کوتڑپادے گا۔“

آج یقینا شیکسپئیرکا یہ مشہورِ زمانہ قول اکثرنوجوانوںاور جوانوں کا یادرہتاہے کہ” مُسرت، تازگی، جوش، پھرتی اور گرمی یہ جوانی ہے“ مگرمیرااپنے آج کے نوجوانوں اور جوانوں (لڑکے اور لڑکیوں) سے یہ کہناضروری ہے کہ خداکے واسطے یہ اپنی جوانی کے دنوں کو ایک دوسرے کی جنسی مگر طلسماتی کشش سے کچھ عرصہ ضروربچالیں تویقینااِن کی ساری صلاحیتیں مُلک و ملت کے لئے کارآمدہوسکتی ہیںاور یہ اپنی صلاحیتوں سے دنیااور آخرت دونوں ہی میں اپنامنفرداور اعلیٰ مقام حاصل کرسکتے ہیں اور تاحیات خودکو جوان رکھ سکتے ہیں جیساکہ رابرٹ شلر کا کہنا ہے کہ ” جوان رہنے کا راز، ایمان داری سے زندگی گزارنے، آہستہ او ر آرام سے کھاناکھانے اور عمر کے متعلق متفکرنہ ہونے اورخودکو ہر معاشرے کے ہرزمانے کی ہربُری لت اور بُری صوبتوں سے بچانے میں ہی ہے “۔

یہاں میں اپنے مُلک و ملت کے نوجوانوں سے ایک بار پھر انتہائی ہمدردانہ درخواست کرناچاہوں گاکہ ” اللہ کے واسطے نوجوانوں اپنی جوانی عاشقی معاشقی ، ناری کے چکرمیں سگریٹ کی نار(آگ) کے دھوئیں میں مت اُڑادواور اے جوانوں اپنی جوانی کے خوبصورت اور حسین لمحات کو دن رات گلی محلوں کے نکڑوں ،پارکوں نیٹ کیفوں موبائل فونز سے گھنٹوں گھنٹوں بیٹھے لڑکیوں سے باتیں کرنے اور اِن کی دلفریب اور دلکش اداو ¿ںکے کسی ایسے ویسے فالتوچکروں میں پڑکرغرق مت کروکہ پھر بعد میں تمہیں پچھتاناپڑے اور تمہارے ہاتھ سوائے کفِ افسوس کے کچھ بھی نہ آئے۔

پھرکہیں ایسانہ ہوجائے کہ جس لڑکی کے چکرمیں تم نے اپنی جوانی برباد کرڈالی جب بڑھاپے کی کسی دہلیز میں تمہاری ملاقات اُس لڑکی سے ہوجائے تو وہ اپنے بچوں سے تمہاراتعرف یوں کرائے کہ” بیٹایہ بھی تمہارے ماموں ہیں اِنہیں سلام کرو....“اور تب تم کسی کھسیانی بل کے مافق کھمبانوچتے نوچتے رہ جاو ¿گے کیوں کہ تب تمہارے ہاتھ میں اتنی بھی ہمت نہیں رہے گی کہ تم اپنی قوت سے کھمباہی نوچ سکو،کیوں کہ تم نے تواپنی جوانی اِن بچوں کی ماں کے چکرمیں دن رات جاگ جاگ کراور سگریٹ پی پی کر تباہ کرلی تھی اور اَب بس تم اِس بڑھاپے میںاللہ اللہ کی تسبیح کرنے کے ساتھ ساتھ ا فسوس کے ساتھ یہ گانے کے ہی قبل رہ گئے ہوکہ ©:۔ 
 سجن رے جھوٹ مت بولو خداکے پاس جاناہے   وہاں ہاتھی ہے نہ گھوڑاہے وہاں پیدل ہی جاناہے
لڑکپن کھیل میں کھویا جوانی نیندبھرسُویا   بڑھاپا دیکھ کر رویا وہی قصّہ پراناہے 
سجن رے جھوٹ مت بولوخُداکے پاس جاناہے


:دیگر مضامین
(24.03.2014)  برطانیہ اردو زبان وادب کے ارتقا کے موضوع پرمعروف محقق اور شاعر اسد مصطفی کی پی ایچ ڈی
(23.03.2014) جرمنی کےشہر فرینکفرٹ 23مارچ یوم پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب
(20.03.2014) ترکی میں تیار شدہ روشن دھاگوں سے بنی جائے نمازقبلے کا تعین خود کرتی ہے
(16.03.2014) پاکستانیوں کےدوست برطانوی رہنما ٹونی بین انتقال کرگئے
(09.03.2014) عالمی اخبار کے مدیر اعلی جناب صفدر ہمدانی بائی پاس کے کامیاب آپریشن کے بعد گھر پہنچ گئے
(09.03.2014) اردو کے ممتاز شاعر اور صحافی ڈاکٹر آذر تمناء اسلام آباد میں وفات پا گئے ۔
(28.02.2014)  دہشت گردوں نے معروف سکالر پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا
(26.02.2014) انتخاب و اعلانات کے اس شعبے کے لیئے آپ بھی اپنا پیغام بھیج سکتے ہیں
(23.02.2014) حقیقت سے خواب تک ۔۔۔۔۔ از ۔۔۔۔۔۔۔۔ سیدہ گل رضوی
(22.02.2014)  حاجی عبد الرزاق یعقوب کی رحلت پر صدر،وزیر اعظم سمیت متعدد رہنماؤں کی تعزیت
(19.02.2014) حسینی صحیفہ کاملہ۔امام حسین ع کی دعاوں کا نایاب ذخیرہ
(17.02.2014) جبران خلیل جبران 6جنوری 1813 سے 10 اپریل 1931‎ از؛ امین ترمذی ۔ڈیلس
(16.02.2014) دنیا کے سب سے بڑا انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان کے نام
(16.02.2014) سعودی عرب،خواتین کومحرم کی غیرموجودگی میں مردڈاکٹرسےعلاج منع
(15.02.2014) مغربی تقلید میں اندھی قوم اور ویلنٹائن ڈے۔ اسے کیا نام دیں
(13.02.2014) غیروں کی سازشوں میں گھرا ہوا بلوچستان ۔۔۔ از۔۔۔۔ سحر صدیقی
(11.02.2014) جبران خلیل جبران 6جنوری 1813 سے 10 اپریل 1931‎ از؛ امین ترمذی ۔ڈیلس
(07.02.2014) جبران خلیل جبران 6جنوری 1813 سے 10 اپریل 1931‎ از؛ امین ترمذی ۔ڈیلس
(06.02.2014) کشمیر کی عوام خود فیصلہ کریں پاکستان یا بھارت کس کے ساتھ جانا ہے
(05.02.2014) مائیکرو سافٹ نے ستیہ ندیلہ کو اپنانیاچیف ایگزیکٹیو آفیسرمقررکرنے کا فیصلہ کیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں