صحت اور صفائی کا خیال کرتے ہوئے برطانیہ میں گلدستوں پر پابندی لگ گئی اور اُس کی جگہ کپڑے کے پھولوں نے لے لی۔
برطانوی شہر لِیڈز کے سینٹ جیمز اسپتال نے پہلی بار کپڑے کے پھول بنانے والی مشین اَنسٹال کی ہے۔
اس مشین سے وارڈز میں تازہ گلدستے لانے پر پابندی لگ گئی ہے اور مریضوں کو سِلک کے پھولوں سے بنے گلدستے ہیش کیے جائیں گے۔ جس کا مقصد اسپتال میں تازہ پھولوں سے پھیلنے والے جراثیم کی روک تھام ہے۔
تازہ گلدستوں پر برطانیہ کے بانوے اسپتال پابندی لگا چکے ہیں۔
دوسری جانب کچھ ماہرِ نفسیات کا ماننا ہے کہ تازہ پھولوں سے مریض جلد صحتمند ہو