15.10.2026, 06:10am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

جنوبی سوڈان، بُھوک 50 ہزار بچوں کی جان لے سکتی ہے: یونیسف
17.04.2014, 08:04am , جعمرات (GMT+1)

یونیسف نے متنبہہ کیا ہے کہ اگر جنوبی سوڈان میں خوراک کے بحران پر قابو نہ پایا گیا تو رواں برس پانچ برس سے کم عمر کے ہزاروں بچےغذائیت کی کمی کے باعث موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔ 

یونیسف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ’ 2011ء کے بعد سے جب سے جنوبی سوڈان کو ایک علیحدہ ریاست کا درجہ حاصل ہوا ہے وہاں پر موجود بچوں کی صحت میں مسلسل ابتری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ یہ بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔ جنوبی سوڈان کے دگرگوں حالات کے باعث ان بچوں کی طبّی ضروریات پوری نہیں کی جا رہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ان بچوں کو زندگی کی طرف لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں جائیں۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو رواں برس جنوبی سوڈان میں 50 ہزار سے زائد بچے موت کے منہ میں جانے کا اندیشہ ہے‘۔ 

یونیسف کے ترجمان ڈان پارٹر کا کہنا ہے کہ، ’جنوبی سوڈان میں گذشتہ چار ماہ سے جاری شدید لڑائی کے باعث جو بچے در بدر ہوئے، وہ ناقص خوراک یا خوراک کی کمی کے باعث شدید خطرے سے دوچار ہیں۔ یہ بچے غذائی قلت کے باعث جنگلی پتے، گھاس پھوس اور بیریز وغیرہ کھانے پر مجبور ہیں‘۔

 ڈان پارٹر کے مطابق، ’ان حالات میں بچوں کو دست لگ جاتے ہیں جس کے باعث دیگر بہت سی بیماریاں بھی ان پر حملہ آور ہو جاتی ہیں۔ اگر ان بچوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے خوراک اور علاج کا ہنگامی بنیادوں پر کوئی بہتر انتظام نہ کیا گیا تو 50 ہزار سے زائد بچے ہلاک ہو سکتے ہیں‘۔

اقوام ِ متحدہ کی جانب سے 5  لاکھ سے زائد افراد کو ہنگامی طور پر خوراک فراہم کی جا رہی ہے مگر ایک اندازے کے مطابق جنوبی سوڈان میں تقریباً 37 لاکھ افراد اس وقت خوراک کی قلت کا شکار ہیں جنہیں فوری طور پر امداد چاہیئے۔

بشکریہ۔وائس آف امریکہ

:دیگر مضامین
(14.04.2014) سعودی عرب کے شہریوں کی طرف سے یوم پاکستان کے سلسلے کی تقریب
(10.04.2014) پاکستان میں متعدد بیماریوں کے باعث کم سن بچوں میں شرح اموات بڑھ گئیں
(07.04.2014) سابق امریکی صدرجارج بش کی تصویریوں کی نمائش جاری
(06.04.2014) ماہ پارہ صفدر کے بہنوئی نایاب زیدی لاہور میں انتقال کر گئے
(03.04.2014) پاکستان میں ریپ کلچر ۔۔۔۔۔۔۔۔ تحریر ؛ رضا حبیب راجہ ، پاکستان
(02.04.2014) اپریل فول کی روایت کو اغیار کی اندھی تقلید میں مسلمانوں نے بھی اپنا لیا
(27.03.2014) جسٹس فیصل عرب کون ہیں؟ ان کے ماضی پر ایک نظر
(27.03.2014) سابق صدرزرداری نے سوئس حکام سے بینظیربھٹو کا قیمتی ہار،جیولری مانگ لی
(26.03.2014)  لڑکپن کھیل میں کھویا جوانی نیندبھرسُویا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔از؛ محمداعظم عظیم اعظم
(24.03.2014)  برطانیہ اردو زبان وادب کے ارتقا کے موضوع پرمعروف محقق اور شاعر اسد مصطفی کی پی ایچ ڈی
(23.03.2014) جرمنی کےشہر فرینکفرٹ 23مارچ یوم پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب
(20.03.2014) ترکی میں تیار شدہ روشن دھاگوں سے بنی جائے نمازقبلے کا تعین خود کرتی ہے
(16.03.2014) پاکستانیوں کےدوست برطانوی رہنما ٹونی بین انتقال کرگئے
(09.03.2014) عالمی اخبار کے مدیر اعلی جناب صفدر ہمدانی بائی پاس کے کامیاب آپریشن کے بعد گھر پہنچ گئے
(09.03.2014) اردو کے ممتاز شاعر اور صحافی ڈاکٹر آذر تمناء اسلام آباد میں وفات پا گئے ۔
(28.02.2014)  دہشت گردوں نے معروف سکالر پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا
(26.02.2014) انتخاب و اعلانات کے اس شعبے کے لیئے آپ بھی اپنا پیغام بھیج سکتے ہیں
(23.02.2014) حقیقت سے خواب تک ۔۔۔۔۔ از ۔۔۔۔۔۔۔۔ سیدہ گل رضوی
(22.02.2014)  حاجی عبد الرزاق یعقوب کی رحلت پر صدر،وزیر اعظم سمیت متعدد رہنماؤں کی تعزیت
(19.02.2014) حسینی صحیفہ کاملہ۔امام حسین ع کی دعاوں کا نایاب ذخیرہ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں