15.10.2026, 03:10pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

"تین کام جو آپ کو دولت،عزت اور شہرت دلا سکتے ہیں"
07.12.2014, 01:02am , اتوار (GMT+1)

عزت، دولت اور شہرت کا حصول دور حاضر کے ہر انسان کی لازمی خواہش سمجھا جاتا ہے مگر یہ سب کچھ اتنا آسان بھی نہیں۔ البتہ امریکی جریدے ٹائمز نے اس کا آسان حل بھی بتا دیا ہے۔ ٹائمز کے دعوے کے مطابق دولت کا حصول نہایت آسان ہے اور آپ صرف چند اقدامات کر کے ارب پتی بن سکتے ہیں۔
ٹائمز کی رپورٹ میں ارب پتی بننے کے لیے تین بنیادی کام بتائے گئے ہیں۔ اول یہ کہ اپنا ملک چھوڑ دیں اور ہانگ کانگ چلے جائیں۔ دوسرا یہ کہ وہاں جانے کے بعد کسی بہترین یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کریں۔ اس کے بعد تیسرے مرحلے پر برطانیہ منتقل ہو جائیں جہاں آپ قانون کے اندر رہتے ہوئے کوئی کاروبار شروع کریں۔ برطانیہ کا قانون آپ کو کفالت فراہم کرے گا۔ دیکھتے ہی دیکھتے کروڑ پتی بن جائیں گے اور آپ کا شمار دنیا کے امیر کبیر افراد میں ہونے لگے گا۔
رپورٹ میں ایسے ہی 1000 افراد کا تذکرہ شامل کیا گیا ہے جنہوں نے یہی اصول اختیار کیے اور آج وہ برطانیہ میں ہیں مگر ارب پتی اور بڑے تاجروں میں شمار ہوتے ہیں۔
جریدہ مزید لکھتا ہے کہ ہانگ کانگ سے اعلیٰ تعلیم کے بعد آپ برطانیہ کے علاوہ کسی دوسرے ملک کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔ مگر وہ ایسا ملک ہونا چاہیے جہاں آپ پر ٹیکسوں کا بوجھ کم سے کم ہو، کاروبار کے لیے شرائط آسان اور قوانین سہل ہوں۔ عوام بالخصوص تاجر پیشہ لوگوں پر کم سے کم ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے والے ممالک کے تعلیمی اداروں سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ نیز اینگلو سیکسن نظام بھی لوگوں کو ارب پتی بننے کا ماحول فراہم کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق موجودہ دور میں اعلیٰ تعلیم کے اعتبار سے ہانگ کانگ بہترین ملک ہے۔ وہاں کے افاضل دنیا بھر میں کاروبار کر رہے ہیں اور نہایت کامیاب ہیں۔ ہانگ کانگ کا پوری دنیا کے ساتھ دوستی کا رشتہ ہے اور اس کا کوئی دُشمن نہیں۔ شائد یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا سے لوگ وہاں پر کھچے چلے آتے ہیں اور وہ وہاں پر کامیاب بھی ہیں۔ ہر دس لاکھ افراد میں تین کامیاب کاروباری شخصیات صرف ہانگ کانگ میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کا سفر اور وہاں کی اعلیٰ تعلیم آپ کو بہترین روزگار کے ساتھ روشن مستقبل اور کاروبار کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔ اس اعتبار سے ہانگ کانگ کا شمار پہلے نمبر پر ہوتا ہے۔ دوسرے پر اسرائیل ہے، تیسرے پر امریکا، پھر سوئٹزر لینڈ اور سنگاپور آتے ہیں۔
امریکا مغربی یورپ سے بزنس کے اعتبار سے چار گنا اور جاپان سے تین گنا بہتر ملک ہے۔ کاروباری میدان میں برطانیہ کی عالمی شہرت کے باوجود جریدے نے اسے "گیار ہواں" نمبر دیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ امراء پیدا کرنے میں آسٹریلیا کا دسواں جبکہ جرمنی اور فرانس برطانیہ کے بعد آتے ہیں۔ سنہ 1996ء سے 2010ء تک برطانیہ نے 32 ارب پتی پیدا کیے جن میں سے ہرایک کی انفرادی دولت ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ بڑے ممالک میں یہ تعداد کوئی زیادہ نہیں۔
پولیٹکل اسٹڈیز سینٹر لندن سے وابستہ تجزیہ نگار ٹینو ساننڈاگے کا کہنا ہے کہ فرانس اور اس جیسے بعض دوسرے ممالک میں موجود ارب پتی لوگوں کی اکثریت"سیلف میڈ" نہیں بلکہ ان کے پاس موروثی دولت ہے، اس لیے برطانیہ فرانس اور جرمنی سے اس میدان آگے ہے کیونکہ یہاں پر زیادہ تر ارب پتی"سیلف میڈ" ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لندن کو مزدوری اور دولت کا دارالحکومت سمجھا جاتا ہے لیکن یہی وہ شہر ہے جہاں پر کیمرج اور آکسفورڈ جیسی عظیم الشان علمی درسگاہیں بھی موجود ہیں، جو لندن کی اہمیت کو چار چاند لگا دیتی ہیں۔


:دیگر مضامین
(04.12.2014) کائنات کی تخلیق کا تجربہ،سائنس دانوں نےنیا مادہ دریافت کرلیا
(03.12.2014) عالمی اخبار کی نائب مدیر ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کو لندن میں سپرد خاک کردیا گیا
(01.12.2014) عالمی اخبار کی نائب مدیر ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کی تدفین آج پیر کو ہو گی
(30.11.2014) برازیل: کتے بلیوں کی پلاسٹک سرجری پر پابندی عائد کر دی گئی
(29.11.2014) انڈونیشیا میں ’اسلامی مقابلہٴحسن‘ تیونس کی خاتون فاطمہ بن غفریش نے جیت لیا
(27.11.2014) بھارت میں خواتین کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، ثانیہ مرزا
(26.11.2014) چاکلیٹ ہیرو وحید مراد کی اکتیسویں برسی تئیس نومبر کو گزرری ہے
(25.11.2014) ممتاز شاعر، نغمہ نگار ،اردو ادب کے استاد احمد عقیل روبی انتقال کرگئے 
(25.11.2014) کچہ نہ کرنے سے کچھ کرنا بہتر ہے۔ گھر کے کام کو باقائدہ ورزش نہیں کہا جاسکتا
(23.11.2014) ایک عجب کھیل ۔ یہ نہ تو فٹ بال  ہے نا گولف  تو پھر آخر یہ ہے کیا؟
(22.11.2014) ریڈیو پاکستان لاهور کے اسٹیشن ڈائریکٹر سید  رضا کاظمی  ریٹائرڈ هو گئے
(20.11.2014) بھارتی فلمی اداکار سلمان خان کا بہن کے لیے 16 کروڑ روپے کا تحفہ
(19.11.2014) ایک تاریخ ساز شخصیت پر تاریخ ساز کام۔از؛محمداحمد ترازی
(18.11.2014) امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے ملک کے چار صدور
(16.11.2014) پچاس کی دہا ئی میں بہا ولپور صو بہ اپنا وجود رکھتا تھا
(13.11.2014) امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں سے نکلنے والے لاوا قریبی آبادی میں داخل 
(10.11.2014) پتھروں کے خواص جاننے کے لئے سائنس یا کیمیا ئی علم جاننا بھی ضروری ھے
(05.11.2014) مجلسِ شامِ غریباں ۔چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ..از... نگہت نسیم۔سڈنی
(04.11.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی
(03.11.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں