لاہور میں پی آئی اے کے سابق کارگو منیجر اور گر لز ڈگری کالج، وحدت روڈ کی پروفیسر طلعت زیدی کے شوہر نایاب زیدی کی رسم چہلم آج تین مئی بروز ہفتہ ادا کی جائے گی اور ماڈل ٹاؤن لاہور کے جامع المتظر میں قرآن خوانی اور مجلس عزا منعقد ہو گی جس سے مولانا حسن ظفر نقوی خطاب فرمائیں گے
لاہور سے مرحوم کے اکلوتے بیٹے شایان مہدی نے عالمی اخبار کے توسط سے پاکستان سمیت دنیا بھر سے ان تمام احباب،دوستوں اور کرم فرماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے نایاب زیدی کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت کی۔
مرحوم نایاب زیدی براڈکاسٹر اور ٹیلی کاسٹر ماہ پارہ صفدر، پروفیسر زرین حبیب، پروفیسر گلناز ابراہیم، فوزیہ زیدی اور ڈاکتر نیلوفر سلیم کے بڑے بہنوئی تھے اور 72برس کی عمر میں تین اپریل بروز جمعرات لاہور میں تین ماہ کی علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے
انکو جمعرات کی شام ہی لاہور میں ہی فردوسیہ کے قبرستان میں انکے دوستوں،اعزا اور چاہنے والوں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا ۔اس سے قبل ماڈل ٹاؤن کے جامع المنتظر میں انکی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی