15.10.2026, 10:31pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

مئی ١١ کو استاد شاعر مجید امجد کی 42ویں برسی ہے
12.05.2016, 08:00am , جعمرات (GMT+1)

جدید اردو نظم میں کے ایک اہم ترین شاعر۔ جنہوں نے اپنی شاعری سے اردو نظم کو نیا آہنگ بخشا۔  ٢٩ جون 1914 کو جھنگ میں پیدا ہوئے۔ 1930 میں اسلامیہ کالج ریلوے روڈ سے بی اے کیا۔ 1939 تک جھنگ کے ہفت روزہ اخبار عروج کے
 مدیر رہے۔ 1944 انسپکٹر سول سپلائر مقرر ہوئے۔ ترقی پاکر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر بنے۔ ملازمت کا زیادہ عرصہ منٹگمری موجودہ ساہیوال میں گزار ۔ جہاں سے وہ 29 جون 1972ء کو ریٹائر ہوئے۔1939 میں خالہ کی بیٹی سے شادی ہوئی۔ جو گورنمنٹ سکول جھنگ میں استانی تھیں۔ دونوں کے مزاج میں اختلاف تھا۔ وہ اولاد سے محروم رہے

انتہائی عسرت اور تنگی میں گزارے ۔ وفات سے ایک ماہ پہلے تک انہیں پینشن نہ مل سکی۔ نوبت تقریباً فاقہ کشی تک پہنچ گئی۔ آخر اسی کیفیت میں گیارہ مئی 1974ء کے روز اپنے کوارٹر واقع فرید ٹاون ساہیوال میں مردہ پائے گئے۔ تدفین آبائی وطن جھنگ میں ہوئی

مجید امجد کے بارے میں خواجہ محمد زکریا لکھتے ہیں: مجید امجد اردو نظم کے ایک انتہائی اہم اور منفرد لہجے کے شاعر ہیں ان کا کلام معیار اور مقدار دونوں اعتبار سے بے مثال ہے۔ جتنا تنوع ان کے ہاں پایا جاتا ہے وہ اردو کے کسی جدید شاعر میں موجود نہیں ۔ ان کی تقریباً ہر نظم مختلف موضوع اور مختلف ہیت میں تخلیق ہوئی ہے۔ ان کے کلام میں زبردست آورد پائی جاتی ہے۔ اس کے باوجود جذباتی گہرائی جتنی ان کے ہاں ملتی ہے، وہ عصر حاضر میں کسی اور کے ہاں نایاب ہے۔ انہیں ادبی حلقوں نے مسلسل نظر انداز کیا لکین انہوں نے کبھی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

اگر میں خدا اس زمانے کا ہوتا
تو عنواں کچھ اور اس فسانے کا ہوتا

عجب لطف دنیا میں آنے کا ہوتا
مگر ہائے ظالم زمانے کی رسمیں

ہیں کڑواہٹیں جن کی امرت کی رس میں
نہیں مرے بس میں نہیں مرے بس میں

مری عمر بیتی چلی جارہی ہے
دو گھڑیوں کی چھاؤں ڈھلی جارہی ہے

ذرا سی یہ بتی جلی جارہی ہے
جونہی چاہتی ہے مری روح مدہوش
کہ لائے ذرا لب پہ فریاد پر جوش
اجل آکے کہتی ہے خاموش! خاموش

پہلا شعری مجموعہ شب رفتہ کے نام سے ان کی زندگی میں ہی شائع ہوا۔’’ شب رفتہ کے بعد‘‘ ان کا دوسرا مجموعہ تھا جو ان کی وفات کے بعد شائع ہوا۔ ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا نے کلیات مجید امجد کے نام سے ان کا تمام کلام مرتب کیا ہے


:دیگر مضامین
(11.05.2016) منٹو 11 مئی 1912 کو سمرالہ ضلع لدھیانہ میں پیدا ہوئے تھے
(10.05.2016) ٭10 مئی اردو ادب میں جدید تر رجحانات کے بانی قمر جمیل کی تاریخ پیدائش
(09.05.2016) ٭9 مئی 1958ء  مغربی پاکستان کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر خان صاحب کوقتل کردیا۔
(08.05.2016) ٭8 مئی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید برکی کی تاریخ پیدائش
(07.05.2016) ملک فیروز خان نون 7  مئی 1893ءکو نون سرگودھا میں پیدا ہوئے تھے
(06.05.2016) ٭6 مئی 1980ء کو پاکستان کے مشہور لوک فنکار فیض محمد بلوچ کوئٹہ میں وفات پاگئے
(05.05.2016)  پانچ مئی 2009ء کو شاعر قمر شہباز کراچی میں وفات پاگئے
(04.05.2016) اردو کے ممتاز شاعر محشر بدایونی 4 مئی 1922ء کو بدایوں میں پیدا ہوئے۔
(03.05.2016) نمایاں شہری اور فوجی خدمات کے لئے تمغوں کا اعلان
(02.05.2016) نامور فلسفی، دانشور سید محمد تقی کی تاریخ پیدائش 2 مئی 1917ء ہے
(01.05.2016) یکم مئی کو دنیا بھر کے محنت کش اپنے ان ساتھیوں کی یاد مناتے ہیں
(30.04.2016) ٭30 اپریل 1962ء کو روس نے فیض احمد فیض کو لینن انعام دیا
(29.04.2016)  انتیس اپریل 1976ء کو فلمی دنیا کے عظم مزاحیہ اداکارمنور ظریف دنیا سے رخصت ہوئے۔
(28.04.2016) آغا حشر کاشمیری کا انتقال 28 اپریل 1935ء کو لاہور میں ہوا
(27.04.2016) ٭27 اپریل 1962ء کو مولوی فضل الحق نے وفات پائی
(26.04.2016) ٭26 اپریل 2005ء کو پاکستانی فلمی صنعت کے مشہور مزاحیہ اداکار خلیفہ نذیر وفات پاگئے
(25.04.2016) پچیس اپریل 1995ء کو جی ایم سید انتقال کر گئے
(24.04.2016)  نوے سالہ ملکہ الزبتھ.. تمام عرب ممالک کی خودمختاری کی ہم عصر
(22.04.2016) اکیس اپریل یوم وفات سید مصطفی علی ھمدانی ۔۔۔۔۔از۔۔۔۔۔۔ارم نقوی
(20.04.2016) امریکا میں معذور افراد کیلئے روبوٹ بازو تیارکر لیا گیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں