14.10.2026, 01:10pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

مئی ١١ ۔۔۔ عالمی مدرز ڈے: پیاری ماں سلامت رہو
12.05.2014, 12:00am , سوموار (GMT+1)

قدیم ہو یا جدید ثقافتی منظر نامہ، ماں کو انتہائی معتبر درجہ حاصل ہے۔ یہ اور بات کہ ساٹھ کی دہائی میں خاندان کے ٹوٹنے والے عمل سے اِس کے وقار کو دہچکہ ضرور محسوس کیا گیا لیکن ماں کی اہمیت ہر دور میں مسلم رہی۔

دنیا کے بیشتر ملکوں میں مئی کا دوسرا اتوار ماؤں کا دن تصور کیا جاتا ہے۔ یہاں جرمنی میں بھی آج مدرز ڈے کی مناسبت سے بچے خاص طور سے اپنی ماؤں کو تحفوں سے نواز رہے ہیں۔ اِس جیسے اور خصوصی یادگاری ایام اقتصادی ترقی کے ضامن بھی بنتے ہیں۔ جرمنی سمیت دوسرے یورپی ملکوں اور ترقی یافتہ ملکوں کے معاشروں میں اِس دِن کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ امریکہ میں اِس دِن کے لئے خصوصی تحفے خریدنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ ترقی یافتہ معاشروں میں مدر ڈے پر خصوصیت سے ریسٹورانٹوں میں غیر معمولی ہجوم دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس دِن کی مناسبت سے خصوصی کارڈز بھی مارکیٹ میں متعارف کروائے جا چکے ہیں۔
 
اِس دِن کو باقاعدہ طور پر منانے کی روایت سن اُنیس سو بارہ سے شروع ہوئی ہے۔ اِس دِن کی بانی امریکی خاتون اناجاروس( Anna Jarvis ) خیال کی جاتی ہیں۔ لیکن تاریخی پس منظر میں دیکھا جائے تو قدیم رومن تہذیب میں ماں کے ادب و احترام اور محبت کے نام ایک دِن مخصوص تھا جو ماہِ جون میں منایا جاتا تھا۔ قدیمی یونان کی شہری ریاستوں میں بھی مارچ میں ماؤں کے خصوصی دِن مخصوص تھے جن میں اُن کو ملنا جلنا اُس وقت کے معاشرے کا حصہ تھا۔ لیکن موجودہ دور میں شمالی امریکہ، یورپ، افریقہ، ایشیا وغیرہ میں اِس دِن کی کڑی برطانوی روایت سے جڑی ہے۔ آج کے دور میں بھی مختلف ملکوں کی تہذیبوں اور ثقافتوں میں اِس دِن کی مناسبت سے باقاعد تاریخی تسلسل موجود ہے۔
اگر عالمی منظر نامے پر اِس دِن کی مناسبت سے ایک جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا کہ ماؤں کے نام ایک دِن کو منانے کا عمل مذہبی اقدار کے ساتھ بھی منسلک ہے۔ کوہِ ہمالیہ کے دامن میں واقع ریاست نیپال میں اِس دِن کا رشتہ ماتا ترتھی انوشی سے جڑا ہے جس کو ماں کی زیارت کا پندرہواڑہ بھی کہا جا سکتا ہے۔ اِن دِنوں میں مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ کے علاوہ زندہ ماؤں کو تحفے اور رحلت پا جانی والی ماؤں کو بڑی عقیدت اور محبت سے یاد کیا جاتا ہے۔ اِس دِن کو ہندو دیوتا مہاراج کرشن کی والدہ دیواکی سے بھی منسلک کیا جاتا ہے۔ اُن کے نام کی نذر نیاز بھی دی جاتی ہے۔ شاید اِسی تعلق کی بنا پر ہندو مت میں ماں کو بھگوان کا ایک روپ قرار دیا جاتا ہے۔
 
اِسی مذہبی تناظر میں ایران میں مدرز ڈے پیغمبر اسلام کی دختر مبارک حضرت فاطمہ کے یوم ولادت کے دِن منایا جاتا ہے جو قمری اسلامی مہینے جمادی الثانی میں آتی ہے۔ یہ تبدیلی ایران میں رونما ہونے والی اسلامی انقلاب کے بعد لائی گئی تھی۔ اِسی روایت میں کئی اور ملکوں کی شیعہ آبادی بشمول لبنان، پاکستان اور خلیجی ریاست بحرین وغیرہ میں بھی اِس دِن کو اسی طور مناتی ہے۔ پاکستان میں اِس دِن کی اہمیت اب عام ہونے لگی ہے۔
مشرقِ بعید کے ملک جاپان میں ماں کا خصوصی یادگاری دِن شاہ اکیتو کی والدہ کے یوم پیدائش کے دِن پر منایا جاتا ہے۔ جاپانی لوگ اِس دِن اپنی ماؤں کو خاص طور سے پھول دیتے ہیں اور خیال رکھا جاتا ہے کہ پھولوں کے گلدستے میں گلاب کے پھول زیادہ اور نمایاں ہوں۔ جاپان کے ساتھ چین میں اب یہ دِن مقبولیت پا رہا ہے شاید اِس کی وجہ سیٹلائٹ کہی جا سکتی ہے۔ خاص طور سے سن انیس سو ستانوے سے غریب ماؤں کی مدد کا سلسلہ اِس دِن کے حوالے سے شروع کیا گیا۔ اب کمیونسٹ پارٹی کے کچھ اراکین بھی اِس دن کے احترام اور اہمیت کی وکالت کرتے پھرتے ہیں۔ چین کی ایک قدیمی روایت کو اِس کے ساتھ نتھی کرنے کی کامیاب کوشش سامنے آئی ہے۔ چینی سیاسی راہ نما مغربی دنیا میں تحفے تحائف دینے کی جگہ نرگس کے پھولوں کا تحفہ دینے کی تلقین کر رہے ہیں۔ قدیمی چینی ثقافت میں جو جوان بچے کاروبار یا تلاشِ روزگار کے سلسلے میں گھروں سے رخصت ہوتے تھے تو مائیں اُن کی یاد میں نرگس کے پھول کیاریوں میں اگایا کرتی تھیں۔ مشرقّ بعید کے ایک اور ملک ویت نام میں وہاں کے قمری کیلینڈر کے ساتویں مہینے کی پندرہ تاریخ ماؤں کے نام وقف ہے۔ اُس دِن تمام احباب خاص طور سے اپنی اپنی ماؤں کے ساتھ وقت گزار ک اُس دِن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔
 
مدرز ڈے بظاہر صرف ایک دِن ہے جب خاص طور سے ماؤں کو یاد کیا جاتا ہے لیکن اسلامی شعار میں پیغمبر اسلام نے ماؤں کی عزت و توقیر کو اپنی تعلیمات میں انتہائی زیادہ وقعت اور اجاگر کیا ہے۔ مسلم معاشروں میں پیغمبر اسلام کے فرمان کے مطابق عام طور پر کہا جاتا ہے کہ جنت کا دروازہ ماں کے قدموں تلے ہے۔ مگر حقیقت کچھ اور ہے اور مسلم نیم خواندہ اور ترقی پذیر معاشروں میں ماں کے احترام کو گئے دِنوں کی بات تصور کیا جانے لگا ہے۔ لوگ اپنی نسل کے معاملات میں اتنے محو ہو جاتے ہیں کہ اُن کی پرورش کرنے والوں کا وجود اور شخصیت پر وقت کی دھند چھانے لگتی ہے۔
پاکستان سمیت غریب ملکوں میں بھوک کی افزائش کے ساتھ ساتھ مادہ پرستی کو بھی فروغ مل رہا ہے جس سے مشرق کے اخلاقی اقدار کو شدید نقصان پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔ یورپ میں خاندان کے ٹوٹنے کا عمل تو گزشتہ صدی کی ساتویں دہائی میں دیکھا گیا لیکن موجودہ صدی میں مغربی اخلاقیات میں تبدیلیاں پیدا ہونے لگی ہیں جن کو اخلاق پسند انتہائی مثبت انداز میں لے رہے ہیں۔ ایک بار پھر والدین سے انسیت پیدا کرنے کا عمل تیز ہو رہا ہے۔

بشکریہ۔ ریڈیو دوئچے ویلے

:دیگر مضامین
(10.05.2014) میرا پیمبر عظیم تر ہے ۔ ثنا خوان مصطفیٰ مظفر وارثی کا نذرانہ عقیدت
(30.04.2014) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان وقائدین کا کردار44ویں قسط ۔سید اکمل حسین
(25.04.2014) صفدر ہمدانی سڈنی سفر کی مختصر یادیں۔۔۔۔۔ از؛ سید مصباح حسین جیلانی ۔ آسٹریلیا
(19.04.2014) ایران: تختہ دار پر مجرم کو ایک ماں نے معاف کر دیا
(16.04.2014) تین جمادی الثانی خاتون جنت،دختر رسول سیدہ فاطمہ سلام اللہ کا یوم شہادت
(12.04.2014) مولوی کی اولاد عموماً نیک نہیں ہوتی ۔۔۔ نیک اولاد کیلئے رزقِ حلال کی شرط
(10.04.2014) فرینکفورٹ میں شریف اکیڈمی کی پانچویں سالگرہ منائی گئی
(08.04.2014)  اپریل 8کو لکھنؤ میں آیت اﷲسید علی نقی عرف نقّن صاحب پر عظیم سیمینار
(03.04.2014) دوستی کا بھرم اور ایک شاعر۔فرحت شہزاد ۔۔۔۔از ۔۔۔۔۔۔اکمل سید لندن
(02.04.2014) اپریل فول کی تاریخی حقیقت۔ یہ فول بنانا کب سے جاری ہے؟
(30.03.2014) ظالم یک بار پھر سے ہار گیا اور باب کرو حق کی آواز بلند کر کے جیت گیا
(24.03.2014) قرار داد پاکستان سے قیام پاکستان تک کا سفر ایک حقیقت
(22.03.2014) خشونت سنگھ ننانوے برس کی عمر میں دہلی میں انتقال کرگئے۔
(16.03.2014) پاکستان میں اکسیس ہزار سے زیاد اہل تشیع کو قتل کیا جا چکا ہے
(08.03.2014) ڈاکٹر نگہت نسیم کا سڈنی پار لیمنٹ میں خواتین کے عالمی دن پر خطاب۔۔۔۔
(08.03.2014) برلن میں مقیم قلمکار جناب عارف نقوی کی عالمی اخبار سے خصوصی گفتگو
(06.03.2014) تحفظ فراہم کرنے کے لیے ان کی غیر قانونی تجارت اور قدرتی ماحول کو بچایا جائے۔
(06.03.2014) جس ملک میں دولت کی تقسیم غلط ہوگی، اس ملک میں غربت جنم لے گی
(02.03.2014) کیا ہمارا تلفظ درست ہے ؟ ان الفاط کوہم کیسے ادا کرتے ہیں ۔سید اکمل حسین
(26.02.2014) یوسف عزیز زاہد کے افسانوی مجموعہ "روشندان میں اندھیرا" کی تقریب رونمائی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں