14.10.2026, 03:45pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

عالمی ادارہ ِصحت ۔ دنیا میں ایک انسان کی اوسط عمر میں اضافہ ہوا ہے۔
12.03.2015, 08:35am , جعمرات (GMT+1)

عالمی ادارہ ِصحت کی جانب سے جاری کردہ ایک نئی رپورٹ کے مطابق، دنیا میں ایک انسان کی اوسط عمر میں اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار پر مبنی، ادارے کی سالانہ شماریاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  1990ء کی بنسبت آج کی دنیا میں ایک انسان کی اوسط عمر میں چھ برس کا اضافہ آیا ہے۔

عالمی ادارہ ِصحت کی رپورٹ کے مطابق، کم آمدنی والے ممالک میں اس حوالے سے واضح بہتری نمایاں ہے، اور یوں، 1990 ء سے 2012 ء کے دوران اوسط عمر 12 برس بڑھی ہے۔ 

عالمی ادارہٴ صحت میں ’ہیلتھ سٹیٹیسٹکس اینڈ انفارمیشن سسٹمز‘ کے سربراہ، ٹائز بورما کا کہنا ہے کہ: ’1990ء کے بعد سے اب تک بچوں کی اموات میں 47  فی صد کمی آئی ہے اور ماؤں کی اموات کی شرح میں 45 فی صد کمی آئی ہے‘۔ 

عالمی ادارہ ِصحت کے یہ اعداد و شمار 2014 کے لیے ہیں جس میں 194 ممالک شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں خواتین کی عمریں مردوں کی نسبت زیادہ ہیں اور یہ کہ امیر اور غریب ممالک میں اوسط عمر کا فرق اب بھی نمایاں ہے۔ 

رپورٹ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ بہت سے ایسے ممالک میں جہاں پر تمباکو نوشی کا استعمال کم ہوا ہے۔ وہاں پر، ایک عام انسان کی اوسط عمر میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ 

سب سے زیادہ اوسط عمر میں اضافے والے ممالک میں لائبیریا، ایتھوپیا، مالدیپ، کمبوڈیا اور روانڈا شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، آئس لینڈ میں مردوں کی اوسط عمر سب سے زیادہ ہے جہاں ایک عام مرد ،اکاسی برس سے زیادہ عمر پاتا ہے۔ جاپان میں عورتوں کی اوسط عمر سب سے زیادہ رہی جہاں ایک عام خاتون 87 برس تک جیتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ابھی بھی نو افریقی ممالک ایسے ہیں جہاں پر خواتین اور مردوں کی اوسط عمر 55 برس یا اس سے بھی کم ہے۔ اس کی وجوہات میں دل کی بیماریاں، نمونیا، ذیابیطس، بلند فشار خون اور فالج جیسی بیماریوں کا عام ہونا بھی بتایا جاتا ہے۔


:دیگر مضامین
(11.03.2015)  اندھے اور بینا کی طرح تاریکیاں اور نوردونوں برابر نہیں ہوسکتے
(08.03.2015) مقصود صرف جشن منانا نہیں بلکہ یہ عمل اصل ہدف تک پہنچنے کا ایک وسیلہ ہے
(07.03.2015) آٹھ مارچ کو کوپن ہیگن میں لٹریچر اینڈ کلچر انٹر نیشنل کے تحت منفرد تقریب
(04.03.2015) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں تئیس مارچ کے موقع پر تقریب
(03.03.2015) دینی مراکز اور تعلیمی درسگاہوں کی تاریخ۔ ایک تجزیہ و تبصرہ
(03.03.2015) فن اور فنکار کبھی بھی نہیں مرتا۔۔میرا پیار مجھے لوٹا دو۔طلعت محمود
(28.02.2015) انسان کے دماغ کو سوچ بچار میں مدد دینے والی الیکٹرک ٹوپی
(26.02.2015) معین خان کو کسینو میں کھانا بہت مہنگا پڑا۔ گھر واپسی
(23.02.2015) پاکستانی کرکٹ ٹیم واپسی کی تیاری۔ خریداری شروع کر دی گئی
(21.02.2015) آئی فون 6 اور 6 پلس کے ساتھ ایپل کی اسمارٹ اور نہایت منفرد گھڑی
(21.02.2015) انناس ایک ذائقے دار پھل ہے جو کئی بیماریوں کے حملوں سے بچاتا ہے
(16.02.2015) اردو ادب کے معروف اور ممتاز شاعر کلیم عاجز انتقال کر گئے
(15.02.2015) انسٹا گرام ویب سائٹ فوٹو گرافی کا مشہورترین پلیٹ فارم ہے
(13.02.2015) دنیا بھر میں ہتھیاروں کی خرید و فروخت میں بائیس فیصد اضافہ
(12.02.2015) زیر لب خندہ کی فرخندہ رضوی ۔۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(10.02.2015) ماں کا ایثار،محبت اور میرا ایک سوال خود سے ۔ اماں جی کی پانچویں برسی 
(08.02.2015) متعدد قارئین کو یہ علم نہیں کہ عالمی اخبار نسخ کے ساتھ اب نستعلیق فونٹ میں دستیاب ہے
(06.02.2015) جینیاتی سائنس کی حیرت انگیز دنیا۔۔از۔ ڈاکٹر عارف محمود کسانہ
(04.02.2015) معروف قانون دان جسٹس نسیم حسن شاہ لاہور میں انتقال کر گئے ہیں
(03.02.2015) بچوں کی ذہنی نشو و نما پر موبائل فون کے اثرات پر تحقیق



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں