14.10.2026, 07:00pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

بچوں کی ذہنی نشو و نما پر موبائل فون کے اثرات پر تحقیق
03.02.2015, 11:05am , منگل (GMT+1)

برطانوی محققین ایک مطالعہ شروع کرنے والے ہیں جس کا مقصد یہ پتہ چلانا ہے کہ آیا موبائل فونز اور دیگر وائرلیس آلات بچوں کی ذہنی نشوونما متاثر کرتے ہیں یا نہیں۔ دنیا بھر میں یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی تحقیق ہو گی۔

اسے ’ادراک، بلوغت اور موبائل فونز‘ کا مطالعہ یا ’ایس سی اے ایم پی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ تحقیق ادراک کے عوامل یعنی یادداشت اور توجہ پر فوکس کرے گی۔ ان صلاحیتوں کی نشو و نما بلوغت تک جاری رہتی ہے۔ یہ وہ عمر ہوتی ہے، جب نوجوانوں کے پاس ذاتی فون آ جاتا ہے اور وہ اس کا استعمال شروع کر دیتے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق صحت پر موبائل فونز کی ریڈیائی شعاعوں کے منفی اثرات کا کوئی مدلّل ثبوت نہیں ہے۔ چونکہ آج تک کیے جانے والے سائنسی مطالعات کا موضوع ’بالغ افراد اور دماغی سرطانوں کے ممکنہ خطرات‘ رہے ہیں، اسی وجہ سے سائنسدان بے یقینی کا شکار ہیں کہ آیا بچوں کے دماغ کی نشو و نما بالغوں کے دماغ سے زیادہ غیرمحفوظ ہو سکتی ہے یا نہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ بچوں کا اعصابی نظام ابھی نمو پا رہا ہوتا ہے۔

اس مطالعے کے محققین میں سے ایک امپیریئل کالج لندن کے سینٹر برائے ماحول و صحت کے سربراہ پال ایلیٹ ہیں۔ وہ کہتے ہیں:’’آج تک جو سائنسی شواہد دستیاب ہیں، وہ اطمینان بخش ہیں اور ان سے موبائل فون کے استعمال سے ریڈیو فریکوئنسی ویوز اور بالغوں میں دماغی سرطان کے درمیان تعلق دکھائی نہیں دیتا، اس تجزیے کی بنیاد دس سال سے کم عرصے تک موبائل فون استعمال کرنے والے بالغوں پر ہے۔‘‘

پال ایلیٹ کا کہنا ہے:’’لیکن طویل عرصے تک بھاری استعمال اور بچوں کے استعمال کے حوالے سے دستیاب شواہد محدود اور غیر واضح ہیں۔‘‘

ایلیٹ اور اس تحقیقاتی مطالعے کی پرنسپل تفتیش کار میریئل ٹولیڈنو اس مقصد کے لیے اسکول کے گیارہ بارہ برس کی عمر کے تقریبا ڈھائی ہزار بچوں پر تحقیق کرنا چاہتے ہیں۔ وہ انہیں دو برس تک پرکھیں گے اور اس دوران اس حوالے سے اعداد و شمار جمع کیے جائیں گے کہ بچے کتنی دیر تک اور کس مقصد کے لیے موبائل یا اسمارٹ فون اور دیگر وائرلیس آلات استعمال کرتے ہیں۔

اس تحقیق کا حصہ بننے والے طلبا اور ان کے والدین بچوں کی جانب سے موبائل ڈیوائسز اور وائرلیس ٹیکنالوجیز کے استعمال سے متعلق سوالات کے جواب دیں گے۔ طرزِ زندگی سے متعلق بھی سوال پوچھے جائیں گے۔ کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹ کے ذریعے بچوں کی یادداشت اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بھی جانچی جائے گی۔

دورِ حاضر میں موبائل فون کا استعمال انتہائی عام ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اندازے کے مطابق دنیا بھر میں موبائل فونز کے صارفین کی تعداد چار اعشاریہ چھ بلین ہے۔ برطانیہ میں گیارہ برس سے بارہ برس کی عمر کے ستّر فیصد بچوں کے پاس موبائل فونز ہیں جبکہ وہاں چودہ برس کی عمر کے نوّے فیصد بچوں کے پاس ذاتی موبائل فونز ہیں۔

بشکریہ۔ریڈیو ڈوئچے ویلے


:دیگر مضامین
(01.02.2015) پاکستان میں الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوئی
(29.01.2015) ماھنامہ ساحل یوکے کے مدیر جناب تنویر اختر کی نماز جنازہ
(29.01.2015) امریکہ میں سُپرسونک جیٹ2018میں ٹیک آف کرے گا۔فاصلے نصف
(29.01.2015) عام ملاں مولوی نے عالم دین کا بھیس بدل لیا ہے
(26.01.2015) ماھنامہ ساحل یوکے کے مدیر جناب تنویر اختر انتقال کر گئے
(25.01.2015) ریڈیو پاکستان کراچی کے سابق اسٹیشن ڈائریکتڑ اقبال فریدی کے جوانسال بیٹے کا انتقال
(25.01.2015) ایک ارب ستاروں کا نقشہ بنانے والا سیٹلائٹ اسوقت خلا میں گردش کر رہا ہے
(24.01.2015)  زندگی کی مشکلات اور مسائل پر کیسے قابو پایا جائے ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(22.01.2015) اردو ادب کے بے تاج بادشاہ مولانا محمد حسین آزاد لاہور میں مدفون ہیں
(22.01.2015) احتشام جمیل شامی کو پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ پنجاب کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
(20.01.2015) بائیس جنوری 2015 رضی اختر شوق کی 16ہویں برسی ہے
(19.01.2015) پندرہ جنوری ممتاز شاعراور ذاکر آل رسول محسن نقوی کی انیسویں برسی تھی
(18.01.2015) بھارت۔ نغمہ نگار، اسکرین پلے رائٹر جاوید اختر70 برس کے ہوگئے
(14.01.2015) جرمنی میں سانحہ پشاور کے حوالے سے ’’ہم ہیں پاکستان‘‘کے تحت پروگرام
(13.01.2015) عالمی اخبار کی نائب مدیر ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ رقیہ بیگم کا چہلم
(10.01.2015)  سماعت کی کمی کو بڑھتی عمر کا ایک ناگزیر نتیجہ سمجھا جاتا ہے
(10.01.2015) عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ، شاعر،ادیب ،دانشور صفدر ھمٰدانی فرینکفرٹ میں
(09.01.2015)  فرینکفرٹ میں فن و ادب ایسوسی ایشن اور پاک یورو جرنلسٹس فورم کی اہم تقریب
(05.01.2015) پاک پٹن میں مسجد " سیدہ بی بی آمنہ رضی اللہ عنہہ کے نام سے مسجد کا افتتاح 
(04.01.2015) علم رسول اور اُمّی کا تصور۔از: سید مصباح حسین جیلانی۔۔۔اشاعت مکرر



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں