14.10.2026, 01:30pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

لاہور کا پاک ٹی ہاؤس کیا عہد رفتہ کی یاد تازہ کر سکے گا
10.04.2016, 04:05am , اتوار (GMT+1)

سید تاثیر نقوی
ایک زمانے میں یہاں ناصر کاظمی، میرا جی، فیض احمد فیض، اشفاق احمد، منٹو، سجاد باقر رضوی، حبیب جالب، حمید اختر، احمد ندیم قاسمی، منیر نیازی، شہزاد احمد اور قتیل شفائی جیسے بڑے ادیب پاک ٹی ہاﺅس میں بیٹھا کرتے تھے۔ دوسرے شہروں سے آنے والے لوگوں کیلئے ان بڑے ادیبوں سے ملنے کیلئے اس ادبی ٹھکانے کا چکر لگانا ہی کافی تھا۔

اب اگر کوئی پاک ٹی ہاﺅس کا رُخ کرے گا تو اسے اس کے دروازے کے ساتھ انیس ناگی نظر نہیں آئیں گے۔ سامنے والی دیوار کے ساتھ صوفے پر درویش صفت ادیب اسرار زیدی اپنے مخصوص انذاز میں سگریٹ پیتے دکھائی نہیں دیں گے۔ کاﺅنٹر کے سامنے والی میز پر سہیل احمد خان پائپ سے کھیلتے نظر نہیں آئیں گے۔ بابا یونس ادیب بھی نہیں ہوں گے۔

یہ ہستیاں تو ماضی قریب کی ہیں ....
وے صورتیں الٰہی کس دیس بستیاں ہیں
جنہیں دیکھنے کو اپنی آنکھیں ترستیاں ہیں

ایک زمانہ تھا، ٹی ہاﺅس میں روزانہ آنے والے اے حمید اور ابن انشا تھے۔ اے حمید فیض باغ سے نکل کر ابن انشا کے ہاں پہنچتے اور پھر ٹی ہاﺅس پہنچ جاتے۔ اے حمید نے ”نوائے وقت“ میں اپنے ٹی ہاﺅس کے زمانے کو نہایت خوبصورت انداز میں لکھا۔ اے حمید بھی اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن انکی روح ٹی ہاﺅس کی بحالی پر ضرور خوش ہو رہی ہو گی۔ جو ادیب اپنے حصے کا کام کر کے اس دنیا سے جا چکے ہیں ان کا خلا تو کبھی پورا نہیں ہو گا لیکن اب نئی نسل سامنے آ چکی ہے۔

اب ٹی ہاﺅس جیسے ادبی مرکز کو آباد کرنے اور جونیئر ادیبوں کی رہنمائی کرنے کیلئے جناب ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا، محترم عطاالحق قاسمی، ڈاکٹر تبسم کاشمیری، ڈاکٹر یونس جاوید، ڈاکٹر سعادت سعید، جناب خالد احمد، جناب نجیب احمد، جناب غلام حسین ساجد جیسی شخصیات سے ہی التماس کی جا سکتی ہے کہ وہ اپنا قیمتی وقت نکالیں۔ ٹی ہاﺅس کے نئے منظر نامے میں جناب فرحت عباس شاہ، ڈاکٹر اختر شمار، جناب رشید مصباح، پروفیسر شفیق احمد شفیق، زاہد حسن رانی نذیر،عمرانہ مشتاق مانی اور پروفیسر منور عثمانی اپنا ادبی کردار ضرور ادا کریں گے۔ ٹی ہاﺅس کی بحالی دراصل ادب کی بحالی ہونی چاہئے۔

یہ ایک ایسا مرکز تھا جہاں ادیب شاعر آزادی سے بیٹھا کرتے تھے اور ادب کی گتھیاں سلجھاتے تھے۔ ٹی ہاﺅس کوئی چائے کی بحالی نہیں ہے۔ چائے خانے تو قدم قدم پر واقع ہیں۔ ادب ایک صحت مند سرگرمی ہے۔ اگر معاشرے میں ادبی سرگرمیوں کا رواج عام ہو جائے اور لوگ ادب پڑھنے کی طرف راغب ہو جائیں تو کئی فضول اور منفی سرگرمیوں سے نجات مل سکتی ہے۔ ادبی مکالموں اور بحث مباحثوں سے انسان کا کتھارسس ہو جاتا ہے، اپنی بات دوسروں تک پہنچائی جا سکتی ہے اور دوسروں کی باتیں سمجھی جا سکتی ہیں۔

ٹی ہاﺅس کیلئے وقت کی پابندی کی جا رہی ہے۔ ٹی ہاﺅس ایک ادبی مرکز رہا ہے، اسے کوئی سرکاری محکمہ نہ بننے دیا جائے، جہاں رجسٹر حاضری موجود اور کام دھیلے کا نہ ہو، بہت سے سرکاری محکموں کا انجام ہمارے سامنے ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف ٹی ہاﺅس میں دی جانے والی چائے اور دیگر لوازمات کے نرخوں کو کم کرنے کے احکامات صادر فرمائیں کیونکہ ادیبوں کا من پسند مشروب لے دے کر چائے ہی ہے جو 30 روپے میں دستیاب ہے

:دیگر مضامین
(08.04.2016) پاناما دستاویزات: دنیا کے کئی ممالک میں تحقیقات کا اعلان
(05.04.2016) ڈاکٹر نگہت نسیم کے لیئے پیشہ وارانہ اور ادبی، صحافتی اور سماجی خدمات پر اعزاز
(03.04.2016) زیادہ نیند سے فالج کا خطرہ لاحق ہوتا ہے: برطانوی تحقیق
(29.03.2016) مائیکل جیکسن کی طرح بریک ڈانس کرنے والا جاپانی روبوٹ
(28.03.2016) گڈ فرائیڈے' حضرت عیسیٰ کو بیت المقدس میں مصلوب کیا گیا تھا۔
(28.03.2016) موٹے مسافروں کے لیے ذیادہ گنجائش کی سیٹ نصب کرنے کی پیشکش
(23.03.2016) سڈنی کے ریڈیو 2000 سے نشر ہونے والا ہفت روزہ پروگرام ؛؛دوستی؛؛
(21.03.2016) نوروز عالم افروز کا تہوار کیا ہے ؟ ........از ........ صفدر ھمٰدانی
(20.03.2016) دو گھنٹے سے زیادہ اسکرین ٹائم سے بچوں میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ
(15.03.2016) شاعرہ، افسانہ نگار اور براڈکاسٹر ڈاکٹر نگہت نسیم واپس سڈنی پہنچ گئی ہیں
(13.03.2016) شاعر، ادیب اور براڈکاسٹر صفدر ھمدانی ایک روزہ دورہ فیصل آباد کے بعد لاہور روانہ
(10.03.2016) شاعر، ادیب اور براڈکاسٹر صفدر ھمدانی آج جمعے کو ایک روزہ دورے پر فیصل آباد ہونگے
(10.03.2016) جناب صفدر ھمدانی کو ناسازی طبع کے باعث اسلام آباد کا دورہ مختصر کرنا پڑا
(08.03.2016) اباسین آرٹ کونسل ایبٹ آباد میں صفدر ھمدانی کے اعزاز میں محفل مشاعرہ
(03.03.2016) جنرل ٹکا نے مارچ 1972ء سےفروری 1976ء کے دوران مسلح افواج کی قیادت کی
(02.03.2016) دو مارچ 1972ء کوغزل گو ناصر کاظمی لاہور میں وفات پاگئے 
(01.03.2016) *عالم لوہار یکم مارچ 1928ءکو موضع آچھ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے تھے
(28.02.2016)  فروری 28 کو جناب نسیم امروہوی کراچی میں وفات پاگئے۔
(27.02.2016) ٭27 فروری 2007ء کو پاکستان کی مشہور فلمی اداکارہ راگنی وفات پاگئیں
(27.02.2016) خطیب اکبر مولانا مرزا محمد اطہر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں