14.10.2026, 08:34pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

روزنامہ اردو نیوز کی 20ویں سالگرہ ،پاکستان بزنس کمیونٹی کی تقریب
29.05.2014, 07:10am , جعمرات (GMT+1)

روحیل خان۔ سعودی عرب
روزنامہ اردو نیوز کی 20ویں سالگرہ ،پاکستان بزنس کمیونٹی کے زیر اہتمام شاندار تقریب کا انعقاد
جدہ ( نمائندہ خصوصی سے) اردو نیوز کی ۲۰ویں سالگرہ کے موقعہ پر پاکستان بزنس کمیونٹی کے زیر اہتمام ایک تاریخ ساز تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب میں ۲۰۰ کے لگ بھگ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سعودی ،پاکستانی اور دوسرے ممالک کے چیدہ چیدہ افراد نے شرکت کی ،،
تقریب کا انعقاد لاثانی سپنزر بینقویٹ ہال میں کیا گیا ،تقریب کے مہمان خصوصی جناب آفتاب کھوکھر تھے جو کہ جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل ہیں ،،اور اردو نیوز کے ایڈیٹر انچیف جناب طارق مصخاص مہمان تکریم خاص تھے ،،
یاد رہے کہ پاکستان بزنس کمیونٹی کا قیام ۱۹۹۶ میں عمل میں لایا گیا جو کہ اس وقت سے لیکر آج تک پاکستانی بزنس کمیونٹی کی خدمت اپنے انتہائی قابل چئیرمین مسعود پوری اور صدر ابو بکر میمن کے زیر اہتمام بجا لارہی ہے۔
تقریب کے آغاز میں میزبان اشفاق بدایونی نے اپنی مخصوص عمدہ انداز میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا ،،انجینئر قاری محمد آصف سے سورۃ رحمن کی تلاوت سے حاضرین کو متاثر کیا۔
تقریب کے باقاعدہ آغاز پر چئیرمین مسعود پوری نے حاضرین کو بزنس کمیونٹی سے متعارف کرایا اور ڈیلی اردو نیوز کی ٹیم کو مبارک باد دی ،،اور اسے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری روزانہ زندگیاں اردو نیوز کے بغیر ادھوری ہیں ۔
اردو اکیڈمی انٹرنیشنل کے چئیرمین جناب روحیل خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اردو نیوز کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اردو دنیا کی چوتھی بڑی زبان ہے اور دنیا میں ۶۰۰ملین کے قریب لوگ اردو بولتے ہیں ،،اسلامی تعلیمات اور مواد کے حوالے سے بھی اردو ،عربی کے بعد دوسری سب سے بڑی زبان ہے ،،اس لحاظ سے اردو کی خدمت دراصل اسلام کی خدمت ہے ۔
انہوں نے حاضرین کو آگاہ کیا کہ اردو اکیڈمی انٹرنیشنل فروغ اردو کے لیے کوشاں ہے اور نئے ٹیلں ٹ کو پروموٹ کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے ،انہوں نے اردو ناول کے نوجوان لکھاریوں کو دعوت دی کے وہ اردو اکیڈمی سے رابطہ کریں تو انکی ہر ممکن مدد کی جائے گی ،،
۲۵ سال سے سعودی عرب میں مقیم روحیل خان نے مزید کہا کہ بے شک اردو نیوز سعودی عرب کے دس بڑے اخبارات میں شمار ہوتا ہے۔
انہوں نے ۳ سال پہلے بند کیے جانے والے ہفتہ وار اردو میگزین کے بھی دوبارہ اجرا پر زور دیا ۔
اردو اکیڈمی انٹرنیشنل کے چئیرمین روحیل خان نے اردو نیوز کے ایڈیٹر انچیف جناب طارق مشخاص کو فروغ اردو کے لیے انکی خدمات کے اعتراف میں مومینٹو پیش کیا ۔
مومینٹو وصول کرتے ہوئے معزز مہمان نے اردو زندہ باد کا نعرہ بلند کیا ،نامور دانشور اطہر عباس صدر عالمی اردو مرکز جدہ اورزمرد سیفی نے اردو نیوز کو منظوم خراج تحسین پیش کیا ۔
میمن سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل طیب موسانی نے اردو نیوز کی خدمات کوسراہا،انکی اردو نیوز کے آن لائن ورڑن کے اجرا کی تجویز کو وسیع پیمانے پر پذیرائی ملی،،،
ایڈیٹر انچیف اردو نیوز نے اس وقت سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا جب انہوں نے حاضرین سے اردو میں خطاب کیا ،،انہوں نے کمیونٹی کی مسلسل سپورٹ پر شکریہ ادا کیا ،،
جناب طارق نے اردو نیوز کے لیے اپنی مسلسل سپورٹ کا اعادہ کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ اردو نیوز ترقی کے مدارج طے کرتا رہے گا ،،،انہوں نے ان سنہرے الفاظ کے ساتھ کہ اردو نیوز آپ کا اپنا اخبار ہے حاضرین کے دل جیت لیے ،،
مہمان خصوصی جناب آفتاب کھوکھر نے اپنے خطاب میں اردو نیوز کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ واحد اردو اخبار ہونے کے ناطے ۲۳ لاکھ پاکستانیوں کے لیے یہ اطلاعات کا سب سے بہترین ذریعہ ہے ،،انہوں نے کہا کہ قومی زبان ہونے کے ناطے اردو رابطے کی واحد زبان ہے جو مختلف اکائیوں کو آپس میں ملانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔
تقریب کے آخر میں ۲۰ کلو کا کیک کاٹا گیا اور جناب ابوبکر میمن نے حاضرین محفل کو مغلیہ ڈنراور کشمیری چائے کی دعوت دی ،،

:دیگر مضامین
(28.05.2014) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان وقائدین کا کردار46ویں قسط ۔سید اکمل حسین
(26.05.2014) میرا جی کی برسی اور جنم دن آتا اور خاموشی سے گزر جاتا ہے
(18.05.2014) لندن کی ایک عبادت گاہ میں ہونے والے جشن تکلیف نے عوام کو حیرت زدہ کر دیا
(16.05.2014) دو مرتے جوان بچوں کے علاج کا بندوبست نہیں ہو سکتا
(14.05.2014) سفیر خدا، نفس رسول ، حضرت علی کرم اللہ وجہہ۔از نگہت نسیم
(12.05.2014) مئی ١١ ۔۔۔ عالمی مدرز ڈے: پیاری ماں سلامت رہو
(10.05.2014) میرا پیمبر عظیم تر ہے ۔ ثنا خوان مصطفیٰ مظفر وارثی کا نذرانہ عقیدت
(30.04.2014) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان وقائدین کا کردار44ویں قسط ۔سید اکمل حسین
(25.04.2014) صفدر ہمدانی سڈنی سفر کی مختصر یادیں۔۔۔۔۔ از؛ سید مصباح حسین جیلانی ۔ آسٹریلیا
(19.04.2014) ایران: تختہ دار پر مجرم کو ایک ماں نے معاف کر دیا
(16.04.2014) تین جمادی الثانی خاتون جنت،دختر رسول سیدہ فاطمہ سلام اللہ کا یوم شہادت
(12.04.2014) مولوی کی اولاد عموماً نیک نہیں ہوتی ۔۔۔ نیک اولاد کیلئے رزقِ حلال کی شرط
(10.04.2014) فرینکفورٹ میں شریف اکیڈمی کی پانچویں سالگرہ منائی گئی
(08.04.2014)  اپریل 8کو لکھنؤ میں آیت اﷲسید علی نقی عرف نقّن صاحب پر عظیم سیمینار
(03.04.2014) دوستی کا بھرم اور ایک شاعر۔فرحت شہزاد ۔۔۔۔از ۔۔۔۔۔۔اکمل سید لندن
(02.04.2014) اپریل فول کی تاریخی حقیقت۔ یہ فول بنانا کب سے جاری ہے؟
(30.03.2014) ظالم یک بار پھر سے ہار گیا اور باب کرو حق کی آواز بلند کر کے جیت گیا
(24.03.2014) قرار داد پاکستان سے قیام پاکستان تک کا سفر ایک حقیقت
(22.03.2014) خشونت سنگھ ننانوے برس کی عمر میں دہلی میں انتقال کرگئے۔
(16.03.2014) پاکستان میں اکسیس ہزار سے زیاد اہل تشیع کو قتل کیا جا چکا ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں