ٹائم میگزین نے ویب پر سب سے زیادہ اثرانداز ہونے والے افراد کی فہرست جاری کردی۔ سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پہلے ، امریکی صدر براک اوباما دوسرے نمبر پر ہیں۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بھی سو با اثر افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔
ویب پر سب سے زیادہ اثر رکھنے والے افراد پر تحقیق وکی پیڈیا اور ویب لنکس کی بنیاد پر کی گئی۔ تحقیق کے مطابق دنیا کے سوافراد ایسے ہیں جنہوں نے ویب پر اپنا تسلط جما رکھا ہے۔ ان میں سابق امریکی صدر جارج ڈبلیوبش سر فہرست ہیں۔ بارک اوباما فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ گلوکارہ میڈونا تیسرے نمبر پر ان کا تعاقب کر رہی ہیں۔
بیونسے چوتھے، جینٹ جیکسن پانچویں، سلویو برلسکونی چھٹے نمبر پر ہیں۔ سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ ہلیری کلنٹن، امریکی وزیرخارجہ جان کیری، پوپ فرانسس، بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور اداکار شاہ رخ خان بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف ویب پر غلبہ رکھنے والے افراد میں اٹھانویں نمبر پر ہیں