فرانس میں طالب علموں نے حیرت انگیز گاڑی ایجاد کرلی ہے جو دنیا بھر میں پچیس ہزار میل کا سفر صرف فی لیٹر پیٹرول میں طے کرسکتی ہے۔
دنیا کی سب سے کم فیول میں زیادہ سفر کرنے والی گاڑیوں کے لئے ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں مقابلہ سجا جس میں دو سو سے زائد گاڑیاں مقابلہ جیتنے کے لئے شریک تھیں۔
فرانس کے طالب علموں کی بنائی دی مائیکرو جولی کار نے دو سو گاڑیوں کو مات دے کر یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ تخلیق کاروں کا ماننا ہے کہ یہ گاڑی لیٹر بھر فیول میں پچاس ہزار میل کا سفر آرام سے کرسکتی ہے۔