16.10.2026, 04:03am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

مرثیہ نگار سید آل رضا دس جون 1896 کو پیدا ہوئے تھے
17.06.2015, 09:01am , بدھ (GMT+1)


سید آل رضا 10 جون 1896 ء کو قصبہ نبوتنی ضلع اناﺅ (یو، پی) میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد سید محمد رضا 1928ء میں اودھ چیف کورٹ کے اولین پانچ ججوں میں شامل تھے ۔

سید آل رضا نے 1916ء میں کنگ کالج لکھنؤ سے بی اے کی ڈگری حاصل کی اور 1920ءمیں الٰہ آباد سے ایل ایل بی پاس کرکے لکھنؤ میں وکالت شروع کی۔ 1921ءمیں وہ پرتاب گڑھ چلے گئے جہاں 1927ءتک پریکٹس کرتے رہے۔ 1927ءکے بعد دوبارہ لکھنومیں سکونت اختیار کی۔ تقسیم کے بعد پاکستان تشریف لے آئے اور پھر ساری عمر اسی شہر میں گزاری۔

سید آل رضا کی شاعری کا آغاز پرتاب گڑھ کے قیام کے دوران ہوا۔ 1922ءمیں انھوں نے باقاعدہ غزل گوئی شروع کی اور آرزو لکھنوی سے بذریعہ خط کتابت تلمذ حاصل کیا۔ 1929ءمیں آل رضا کی غزلوں کا پہلا مجموعہ ”نوائے رضا“ لکھنؤ سے اور 1959ءمیں دوسرا مجموعہ ”غزل معلی“ کراچی سے شائع ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے بہت کم غزلیں کہیں اور تمام ترصلاحیتیں نوحہ و مرثیہ کے لئے وقف کردیں۔

1939ءمیں انہوں نے پہلا مرثیہ کہا جس کا عنوان تھا ”شہادت سے پہلے“ دوسرا مرثیہ 1942ءمیں جس کا عنوان تھا ”شہادت کے بعد“ یہ دونوں مرثیے 1944ءمیں  لکھنؤ سے  ایک ساتھ شائع ہوئے۔
قیام پاکستان کے بعد نور باغ کراچی میں سید آل رضا نے اپنا پہلا مرثیہ ”شہادت سے پہلے“ پڑھا اور اس طرح وہ پاکستان کے پہلے مرثیہ گو قرار پائے۔ کراچی کی مجالس مرثیہ خوانی کے قیام میں سید آل رضا کی سعی کو بہت زیادہ دخل ہے۔
یکم مارچ 1978ءکو سید آل رضا وفات پاگئے۔وہ کراچی میں علی باغ کے قبرستان میں دفن ہیں


:دیگر مضامین
(16.06.2015) پیرس ادبی فورم کے زیر اہتمام پہلا عالمی مشاعرہ ۔ رپورٹ پیرس ادبی فورم
(13.06.2015)  سیّد شاہِد حُسین رِضوی صاحِب کی رِہائِش گاہ پرجشنِ انوارِ شعبان
(10.06.2015) اسپین کے شہر ویلنشیا میں ایک دوسرے پر ٹماٹر پھینکنے کا سالانہ میلہ
(09.06.2015) آکسفورڈ یونیورسٹی کی تاریخ کی پہلی خاتون وائس چانسلر نامزدہو چکی ہیں
(08.06.2015) مشہور حدیث ھے کہ حب الدنیا راس کل خطیئۃ " دنیا کی محبت ھر برائی کی جڑ ھے
(31.05.2015) امریکی پولیس ہر روز دو سے زیادہ افراد کو ہلاک کرتی ہے،واشنگٹن پوسٹ
(29.05.2015) قدیم رجواڑے کے مہاراجہ کا تاج ایک 23 برس کے نوجوان کے سرپر
(27.05.2015) وکلاء پولیس تصادم میں قوت کا استعمال غیرضروری خطرے کی گھنٹی ہے
(25.05.2015) معاشرے اور گھرانے کےثقافتی روابط میں خواتین کاکردار ۔۔ از:‌ڈاکٹر نگہت نسیم
(21.05.2015)  ولادتِ نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک ہو
(19.05.2015) بھارت کےوزیر اعظم نریندر مودی کا سفر ایک شخص کی غیر معمولی کہانی ہے
(15.05.2015) تصویر میں رنگ بھر کر زندگی میں خوشی کے رنگ بھریے
(13.05.2015) صومالیہ میں دو لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار۔ ہلاکتیں ہو سکتی ہیں
(10.05.2015) حضرت عبد القادر جیلانی علیہ رحمہ پر خصوصی تحریر ۔ شمس جیلانی
(06.05.2015) لندن میں سفیر عزا کے زیر اہتمام جشن ولادت امیرالمومنین علی علیہ السلام
(03.05.2015) لندن میں جشن ولادت امیرالمومنین علی علیہ السلام کا اہتمام 
(02.05.2015) تیرہ رجب نفس رسول، باب العلم امیرالمومنین علی علیہ السلام کی ولادت ہے
(01.05.2015) باب العلم لیڈز میں جشن مولود کعبہ کی پرنور محفل
(29.04.2015) عالمی اخبار کے مدیراعلیٰ صفدر ھمدانی کی ڈنمارک  کے کامیاب دورے کے بعد لندن واپسی
(27.04.2015) ٹی وی لنک ، سہارا ریڈیو ، لٹریچر اینڈ کلچر انٹرنیشنل کی انتہائی کامیاب تقریب



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں