16.10.2026, 07:39am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

چودہ سالہ بچے نے اے ٹی ایم ہیک کرلی ۔ از۔ سید اکمل حسین
12.06.2014, 07:10pm , جعمرات (GMT+1)

چودہ سالہ بچے نے اے ٹی ایم ہیک کرلی
مونٹریال میں ایک زہین 14سالہ دو طالب علموں نے کینیڈا کے مشہور بنک بی ایم او  بنک آف مونٹریال )کی اے ٹی ایم کو مینوئل طریقہ سے ہیک کرکے سب کو حیران کر دیا۔ 

گریڈ 9 کے طالب علم میتھیو ہیولیٹ اور کیلب ٹیرون دوپہر کے کھانے کے دوران اے ٹی ایم مشین کے استعمال کے لئے قریبی دکان میں گئے جہاں انہوں نے مشین کو ایڈمنسٹریٹر موڈ (انتظامی حالت) میں پایا تو ان کے ذہن میں ایک خیال آیا کہ کیوں نا مشین کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی جائے۔

 طالب علموں نے مشین کے ایڈمنسٹریٹو موڈ کواندازے سے ایک کوڈ دیا جو درست ثابت ہوا تو انہوں نے دیکھا کہ اس مشین میں کتنی رقم تھی، کتنی نکالی گئی اور دیگر کیا تفصیلات ہیں۔ اس ضمن میں طالب علموں نے بتایا کہ جب مشین نے ہم سے پاس ورڈ مانگا تو ہم نے اسے ایک اندازے سے توڑ دیا اور یہ کوشش کامیاب رہی حالاں کہ ہم سوچ رہے تھے کہ ایسا نہیں ہوگا۔ ہم نے مشین پر خوش آمدید پیغام کو ویلکم ٹو دا بی ایم او اے ٹی ایمکے بجائے گو اوے میں بھی بدل دیا۔ 

بعدازاں طالب علم یہ تفصیلات لے کر مذکورہ بنک کی قریبی شاخ میں چلے گئے اور وہاں جا کر عملہ کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا تو وہ حیران رہ گئے۔

 بنک عملہ نے فوری طور پر سکیورٹی کو بلا لیا کہ دیکھا جائے کہ یہ کیا معاملہ ہے؟۔ اس کے علاوہ انہوں نے سکول سے طالب علموں کی شکایت بھی کہ ان سے پوچھا جائے کہ یہ کلاس میں تاخیر سے کیوں واپس آئے ہیں۔ اس ضمن میں بنک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیرون اور ہیولیٹ کی طرف سے کھوج کے دوران کسی صارف کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ تاہم ترجمان نے مقامی میڈیا کے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ بنک ایسے واقعات کی آئندہ روک تھام کے لئے کیا  محفوظ حکمت عملی اپناتے ہیں ۔۔۔۔

:دیگر مضامین
(09.06.2014) ترکی کے ڈیزائنز نے سونے کے ٹکڑوں سے بنا لباس تیار کر لیا ہے
(08.06.2014) شاعر،ادیب اور محقق سید عاشور کاظمی کی چوتھی برسی کے موقع پر مجلس عزا
(05.06.2014) میانمارمیں روہنگيا مسلمانوں کے لئے سنگين طبی بحران پیدا ہو گیا
(04.06.2014) ہسپانوی شاہ ہوان کا 40برس بعد تخت سے علیحدگی کا اعلان
(03.06.2014) روس: ریستورانوں میں بھی سگریٹ نوشی پر پابندی لگ گئی
(02.06.2014) فرانس میں طالب علموں نے حیرت انگیز گاڑی ایجاد کرلی ہے
(01.06.2014) ماہ رمضان کے تیسرے دن کی دعا ۔ منظوم ؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(31.05.2014)  حلقہ ارباب زوق جرمنی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک پر وقار تقریب
(31.05.2014) دنیا کے بااثر افراد کی فہرست میں نواز شریف کا 98واں نمبر ہے
(26.05.2014) پاکستان آسٹریلیا ایسوسی ایشن کے تحت شام غزل۔استاد رضا علی خان کے ساتھ
(23.05.2014) معروف شاعر طاہر حنفی کے شعری مجموعے ؛شہر نارسا؛ کی تقریب پذیرائی
(19.05.2014) پاکسان میں فرقہ ورانہ تشدد: تین سالوں میں 950 ہلاکتیں
(14.05.2014) ولادت علی علیہ السلام ہر پیر نصیر الدین کا انمول نذرانہ عقیدت
(10.05.2014) معروف عزادار نسیم احمد لندن میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے
(06.05.2014) سید نایاب زیدی کے چہلم کی قرآن خوانی اور مجلس عزا لاہور میں منعقد ہوئی
(03.05.2014) نایاب احمد زیدی کے چہلم کی قرآن خوانی اور مجلس عزا آج 3 مئی کو ہو گی
(01.05.2014)  اصل پاکستانی تو وہ ہیں جنکو ہم مزدور کہتے ہیں۔از۔ تمنا راحت۔ خیرپور
(27.04.2014) اصغر کرمانی کی قیادت میں برطانیہ سے زائرین کا دورہ ایران
(17.04.2014) جنوبی سوڈان، بُھوک 50 ہزار بچوں کی جان لے سکتی ہے: یونیسف
(14.04.2014) سعودی عرب کے شہریوں کی طرف سے یوم پاکستان کے سلسلے کی تقریب



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں