|
مادام تساؤ میں وکٹوریا اور بیکہم کے نئے مومی مجسمے لگیں گے
22.06.2014, 07:21am , اتوار (GMT+1)
لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں ڈیوڈ بیکہم اور ان کی بیگم کےمجسموں کی تزئین و آرائش شروع ہوگئی
برطانوی سابق فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم اور ان کی بیگم کا نیا مومی مجسمہ مادام تساؤ موزیم میں بس لگنے ہی والا ہے۔
کاری گر ان دنوں مگن ہیں بیکہم اور وکٹوریا کے مجسمے کو اور خوبصورت بنانے میں ، ان مجسموں میں میاں بیوی ساتھ ساتھ کھڑے ہیں۔
لندن کے مادام تساؤ انتظامیہ کہتی ہے کہ نئے مجسموں میں اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ یہ حقیقت سے قریب تر ہوں ۔
اسی مقصد کو پانے کے لیے سابق فٹ بالر اور ان کی ہم سفر وکٹوریا کی خوبصورتی کو کیا اور نمایاں جارہا ہے۔
دونوں کے پرستار بہت جلد ان مجسموں کا دیدار کرسکیں گے۔
|