|
عالمی خلائی اسٹیشن پرروسی خلانوردوں نے خلائی چہل قدمی کی ہے
22.06.2014, 07:02am , اتوار (GMT+1)
عالمی خلائی اسٹیشن پرروسی خلانوردوں نے خلائی چہل قدمی کی ہے۔ خلانوردوں نے آئی ایس ایس پر نیامواصلانی انٹینا نصب کردیا ہے۔
عالمی خلائی اسٹیشن پر روسی فلائٹ انجنیئر الیگزینڈر اسکورتسوف اور اولیگ ارمییوف نے ساڑھے چھ گھنٹے خلائی چہل قدمی کی اور نیا مواصلاتی انٹینا نصب کرنے کے ساتھ دیگر امور بھی نمٹائے۔
یوکرین کے تنازعے پر روس اور امریکا کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور روس نے عالمی خلائی اسٹیشن پر کام تعاون ختم کرنے وامریکی خلانورد آئی ایس ایس پر نہ لانے کی دھمکی دی تھی۔
لیکن دونوں ملکوں کے درمیان صورتحال بہتر ہونے پر پہلی بار روسی خلانوردوں نے خلائی چہل قدمی کی۔
|