15.10.2026, 08:11pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِيَ أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ
07.06.2016, 07:55am , منگل (GMT+1)

شاہین اشرف علی

شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِيَ أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ رمضان کریم نیکی اور خیر عبادت وسعادت قرآن کی تلاوت روزہ اور سحور کی برکتوں فرض اور سنت عبادتوں دن رات کی مبارک ساعتوں کا ان گنت بے شمار نعمتوں کے نزول کا میہنہ ھے انشا اللہ کل پاکستان میں پہلا روزہ ھوگا ھم خلیج میں رھنے والوں کا آج پہلا روزہ ھے 
 
کویت میں شدید گرمی پڑتی ھے اور روزے کا دورانیہ 13 گھنٹوں کا ھوتا ھے ھم میں سے بہت سارے لوگوں کو بے شمار سہولتیں حاصل ھیں مگر روزے اور گرمی میں ان جفاکشوں کے لیے بھی سہولتیں ھیں جو دن میں سخت محنت کرتے ھیں ' انکا کام رمضان میں رات کو ھوگا تاکہ خلق خدا اس ماہ مبارکہ میں سکون سے عبادت کرسکے کویت میں ھر مسجد میں رمضان کریم کی آمد میں خاص رونق ھوتی ھے مجھے تو خاص طور پر رمضان کا اخری عشرہ بہت ھی آچھا لگتا ھے ھم آخری عشرے میں زیادہ وقت مساجد میں گذارتے ھیں یہاں مساجد میں خواتین کے لیے بہترین انتظام کیا جاتا ھے ھر طرف برکت و رونق دیکھہ کر دل خوش ھوتا ھے اور بار بار ایک ھی دعا دل سے نکلتی ھے کہ یا اللہ یا اللہ اللہ یا اللہ ھمارے ملک میں بھی رمضان امن وامان اور سکون سے بے خوف عبادت کرنے کا میہنہ ھو دعا صدق دل سے مانگی جاۓ تو ضرور قبول ھوتی ھے انشا ا انشا اللہ ھمارے پاک وطن میں بھی رمضان اسی شان وشوکت سے منایا جاۓ گا جیسے کے دینا کے کسی بھی امن وامان والے ملک میں منایا جاتا ھے 
 
اور یہی ایک ایسا شہر فاضل ھوتا ھے کہ صوم و صلاۃ کے ذریعے اللہ کی خوشتودی حاصل کی جاسکتی ھے اس میہنہ میں اللہ تعالی شیطان کو قید کر دتیے ھیں جہنم کے دروازے بند کردےجاتے ھیں اور جنت کے ابواب کھل جاتے ھیں ھر ھر نیکی کا اجر بہت بڑھ جاتا ھے اللہ تعالی ھم سب کو اس ایک میہنہ میں خوب خوب عبادت کرنے کی توفیق عطا فرماۓ آمین یہ وہ میہنہ ھے جس میں دینا بھر کے مسلمان اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے کھانا پینا ترک کرکے روزہ رکھتے ھیں رمضان کریم دراصل عبادت گذاروں کا موسم بہار اں ھے اللہ کا شکر ھے کہ ھم ایک ایسے ملک میں رھتے ھیں جہاں جگہ جگہ غربیوں کے لیے افطار کا انتظام ھوتا ھے بہت ساری جگہوں پر مستقل ٹنٹ لگا کر روزے داروں کے لیے بہترین افطاری کا انتظام کیا جاتا ھے رمضان میں کھانے پینے کی چیزوں میں زبردست کمی دیکھی جاتی ھے اور انواع واقسام کے کھانے بااسانی دستیاب ھوتے ھیں
کویت میں دیگر خلیجی ممالک کی طرح دودھ دھی کھجوریں اور رمضان میں کھانے پینے کی ھر شے وافر مقدار میں بازاروں میں دستیاب ھوتے ھیں پاکستان میں گذرے رمضانوں کی یاد شدت سے آتی ھے یوم اول سے رمضان کی رونقیں برکتیں خوشیاں ؎عبادت گذاروں کے چہروں پر پھیلے نور اور عبادت کا تقدس بھرا رنگ 

پاکستان میں رمضانوں میں تجارت پیشہ لوگوں کی عید ھوجاتی ھے منافع خوری اپنے عروج پر ھوتی ھے رمضان میں میرے مرحوم ومغفور والد محترم رات ھی کو سحری کا بتہرین اور بھرپور انتظام کرتے تھے اور گھر سے ماشا اللہ مساجد میں بھی سحری اور افظاری کا انتظآم کرنا اوراللہ ماشا اللہ امی کے گھر سے آج بھی مساجد میں افطاری کا بہترین انتظام ھوتا ھے ماشااللہ گھر میں ھر نمعت موجود ھوتی تھی سحری میں کھجلہ پھینی سویاں پراٹھے پوری بھونا ھوا ھرے مصالہ کا قیمہ یا رات کا پکا ھوا کوئ بھی مذیدار سا سالن ھمارے گھر کے بنے ھوۓ کچے گوشت کے کباب اور خاص طور پر امی کے ھاتھوں کے نبے ھوۓ خاص شامی کباب آج بھی سب شوق اور فرمائش کرکے ان سے بنواتے ھیں یا خاص آملیٹ 

کویت میں عموما افظار میں دودھ اور شریت روح افزاء استمعال ھوتا ھے دھی بڑے چھولے, سموسے, اسپرنگ رولز, دھی پھلکی, دھی بھلے, اور مختلف طرح کے پکوڑے, پراٹھے پوری اور آلو کی قتلیاں, یہ تو پاکستانی افطار ھے, مگر کویتی روزہ افطار کرتے ھوۓ زیادہ تر سوّپ, لبن یعنی نمکین لسی, گوشت اور چاول سے بنی ڈش مچبوس, کھجوریں, بقلاوہ, لقمہ القاضی, بسبوسہ, اور دیگر حلویات پسند کرتے ھیں, 

رمضان تو ھر مزاج کے لوگوں کے لیے خوشی و مسرت کا پیغام لاتا ھے جو کھانے پینے کے شوقین ھیں انکی بھی عید جو عبادت کے شوقین ھیں انکی بھی عید عرب دینا میں رمضان اور کھجوریں لازم ملزوم ھیں کجھوروں سے روزہ افطارکرنا سنت ھے آیئے کجھوروں کے بارے میں ایک اچھا مضون ّپڑھتے ھیں کھجور ایک قسم کا پھل ہے۔ کھجور زیادہ تر خلیج فارس کے علاقے میں پائی جاتی ہے۔ [1] دنیا کی سب سے اعلٰی کھجور عجوہ ہے جو سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ اور مضافات میں پائی جاتی ہے۔ کھجور کا درخت دنیا کے اکثر مذاہب میں مقدس مانا جاتا ہے۔ مسلمانوں میں اس کی اہمیت کی انتہا یہ ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام درختوں میں سے اس درخت کو مسلمان کہا ہے کیونکہ صابر، شاکر اور اللہ کی طرف سے برکت والا ہے۔ قرآن مجید اوردیگر مقدس کتابوں میں جابجا کھجور کا ذکر ملتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ “جس گھر میں کھجوریں نہ ہوں وہ گھر ایسا ہے کہ جیسے اس میں کھانا نہ ہو“ اور جدید سائنس نے اب یہ بات ثابت کردی ہے کہ کھجور ایک ایسی منفرد اور مکمل خوراک ہے جس میں ہمارے جسم کے تمام ضروری غذائی اجزاءوافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔رمضان المبارک میں افطار کے وقت کھجور کا استعمال اس کی افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے چونکہ دن بھر فاقہ کے بعد توانائی کم ہوجاتی ہے اس لیے افطاری ایسی مکمل اور زود ہضم غذا سے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو زیادہ سے زیادہ طاقت و توانائی فراہم کرسکے اور کھجور یہ تمام مقاصد فوراً پورا کردینے کی اہلیت رکھتی ہے 

کویت میں قیام کے دوران میں نے جو بہت ھی اچھی بات دیکھی ھے کہ یہاں رمضان میں کھانے پینے کی ھر اشیاء عام دنوں سے کم قیمت میں سپر مارکیٹ میں دستیاب ھوتی ھیں اور اس کے ساتھہ ساتھہ مساجد میں نمازیوں کی کثیر تعداد بھی مساجد کی شان بڑھاتی ھے ماہ رمضان کی اصل روح تو اللہ تعالی کی عبادت ھی ھے ‘ دیگر ممالک کی بنست یہاں افطاری اور عشاء تراویح کے بعد بازارتادیر کھلے رھتے ھیں آج پہلا روزہ ھے پہلے روزہ عموما یہاں اپنے اھل خانہ کے ساتھہ افطار کرتے ھیں ھم بھی اپنی ایک دوست کے گھر انوائيٹ ھیں جہاں ھم ایک عربی سوئٹ ڈش لیکر جايئنگے اسکو ام علی کہتے ھیں بہت ھی سادہ مگر مزیدار ڈش ھے گرم گرم کھانے میں مزہ ھے یہ ھمارے پاکستان کی کھجلہ یا پھینی کی طرح کی ڈش ھے چلیں اور اس کے ساتھہ ھی ایک آسانی سے بننے والی کھجور کی ڈش ایک کپ کھجور کی گھٹلی نکال کر اس کا پیسٹ بنا لیں اب اس میں تل اور ناریل خشک ملادیں اس میں تھوڑا ساشہد ملا کر اسکی چھوٹی چھوٹی سی بالز بنا لیں اور اسی طرح سے کسی اچھی سی سلور کی ڈش میں سجا کر پیش کریں اللہ تعالی ھم سب کو اپنے رزق میں سے کسی کی مدد کرنا نصیب فرماۓ آمین ثم آمین اپنے دستر خوان پر اپنے پورے خاندان کو جمع کرنے کی سعادت نصیب فرماۓ آمین اور اس ماہ مبارکہ میں عبادت کرنے کی توفیق عطا فرماۓ آمین 

الحمدلله رب العالمين، و الصلاة و السلام على أشرف الأنبياء و المرسلين ، نبينا محمد و على آله و صحبه أجمعين، اللہ کا شکر ھے اس وقت تقریبا ساری دینا کےمسلمان صوم و صلاۃ کے موسم رحمت و مغفرت کی برکتوں سے فیض یاب ھورھے ھیں یہ شہر عظیم و کریم اللہ سے تجارت کرنے کا مہینہ ھے یہ ماہ مبارکہ توبہ و ومغفرت کا میہنہ ھے رمضان کریم صبر کا میہنہ ھے رمصان مبارک ضیافت الہی کا میہنہ ھے رمصان پرنور نزول قرآن کا میہنہ ھے رمضان کریم عبادت گذاروں کی راحت و مسرت کا مہینہ ھے صرف بھوک و پیاس کی بندش کا نیہں بلکہ جسم و نفس و روح کی طہارت کا میہنہ ھے آيئے ھم سب توبہ و استغفار کریں کہ اللہ تعالی توبہ کو قبول کرنے والا ھے ‘ اللہ تعالی نے ایک بار پھر ھم سبکو اپنی نفس کی اصلاح کرنے کاموقعہ دیا ھے ھر عبادت گذار کو اس موقع سے بھرپور استفادہ کرنا چاھیے کہ اللہ تعالی خود اپنے بندوں کی خاص مدد فرماتا ھے اس ماہ رحمت میںجو پاک دل اللہ سے عفو اور رحمت و مغفرت طلب کر تے ھیں اللہ تعالی ان کے قلوب کو پاک وپاکیزہ کر دیتا ھے


:دیگر مضامین
(05.06.2016) بغیر بجلی کے کام کرنے والا ائیرکنڈیشنر خریدنا چایتے ہیں
(03.06.2016) مقام حضرت امام حسین (ع) سنی مآخذ کی روشنی میں
(01.06.2016) تمنائے فاطمہ سقائے سکینہ اَسَدُالْحُسَیْن سیدنا اَبَاالْفَضْلِ الْعَبَّاسْ
(30.05.2016) نابغہ روزگار،استاد مقام شاعر سید عابد علی عابد کی لاہور میں قبر
(27.05.2016) کم سِن لڑکیوں میں بریسٹ کینسر کے بڑھتے خطرات ۔ کشور مصطفیٰ
(26.05.2016) ماں کا دودھ پینے والےبچے ذہین اور دولت مند ہوں گے: رپورٹ
(24.05.2016) اخترمنصور:قندھارسےطالبان کے امیر تک۔ ایک جائزہ
(22.05.2016) نیمئہ شعبان کی رات یا شب برات کی اہمیت احادیث و روایات سے
(20.05.2016) شعبان کا مہینہ کسی طرح بھی رمضان سے کم نہیں ہے
(16.05.2016) امام زین العابدین (ع)کی ولادت 15جمادی الاول اور شہادت 25 محرم ہے
(13.05.2016) شہنشاہ وفاعلمدار لشکر حسینیؑ، قمر بنی ہاشم حضرت عباس علمدار کی سیرت
(11.05.2016) آج نواسہ رسولؐ امام حسین امام حسین علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کادن
(10.05.2016) لاہور میں موجود نواز شریف کی رہائش گاہ رائیونڈ محل
(09.05.2016) بس ڈرائیور کے بیٹے پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ ووٹوں کیساتھ لندن کے پہلے مسلمان میئر
(07.05.2016) کینیڈا: جنگل کی آگ کے باعث ہزاروں افراد کی نقل مکانی
(05.05.2016) درحقیقت شب معراج امت مسلمہ کی شرف و منزلت کی رات ہے.محمد آصف اقبال
(04.05.2016) فن لینڈ میں آرکٹک سرکل پر بنا ہوا ایک منفرد برفانی ہوٹل
(02.05.2016) یکم مئی ہر سال مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے
(30.04.2016) ستائیس کلو وزنی گوبھی کا پھول اگانے کا عالمی ریکارڈ
(29.04.2016) ماہ رجب المرجب ۔ امام جعفر صادق علیہ السلام کی نیاز المعروف کونڈوں کی نیاز



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں