ماہ رمضان کے پانچویں دن کی دعا
اے میرے رب ! اے میرے معبود
میں تیری پناہ میں آتی ہوں شیطان مردود سے
اور شروع کرتی ہوں تیرے ہی نام سے
تو
جو سب جہانوں کا مالک ہے
سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے
اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے
اے میرے معبود!
آج کے با برکت دن
مجھے بخشش مانگنے والوں میں رکھنا
مجھے اپنے عبادت گزار بندوں میں رکھنا
اے سب سے زیادہ محبت کرنے والے
اپنی بے شمار محبتوں کے صدقے
مجھے
اپنے مقربین میں رکھنا
اپنی خاص پناہ میں رکھنا
الہی آمین
ڈاکٹر نگہت نسیم