ماہ رمضان کے چھٹے دن کی دعا
اے میرے رب ! اے میرے معبود
میں تیری پناہ میں آتی ہوں شیطان مردود سے
اور شروع کرتی ہوں تیرے ہی نام سے
تو
جو سب جہانوں کا مالک ہے
سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے
اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے
اے میرے معبود!
آج کے بابرکت دن
مجھے جہاں میں تنہا چھوڑ نہ دینا
مجھے اپنے غضب کا تازیانہ نہ مارنا
کہ ۔۔ کہیں ۔۔۔ میں
تیری نا فرمانی میں لگ جاؤں
اپنی رسوائی کا باعث ہو جاؤں
اے مایوس ہونے والوں کی آخری امید گاہ
اپنے احسان و سخات کے صدقے
مجھے مایوسی اور نا امیدی سے بچا نا
الہی آمین
ڈاکٹر نگہت نسیم