|
برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا نیا سحر انگیز مومی مجسمہ
21.07.2016, 07:50am , جعمرات (GMT+1)
برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا نیا سحر انگیز مومی مجسمہ لندن کے مشہور مادام تسائو میوزیم کی زینت بنا ہوا ہے۔برطانوی شاہی جوڑے کا یہ مومی مجسمہ ان کے پرانے مجسمے کی تنصیب کے ٹھیک دو سال کے بعد نصب کیا گیا ان دونوں کو اس سےپہلے والے مجسمے میں اپنی منگنی کا جوڑا زیب تن کیا دکھایا گیا تھا ۔ جبکہ نیا مجسمہ ایک ماہر آرٹسٹ کی جانب سے بنایا گیا ہے۔
شاہی جوڑے کے اس خوبصورت اور دیدہ زیب مجسمے میں شہزادی کیٹ فیروزی رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ کھڑے شہزادہ ولیم سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں۔برطانوی شاہی جوڑے کے ان مجسموں کے مقابل میں ہی ملکہ برطانیہ اور ان کے شوہر کا مجسمہ بھی نصب ہے۔واضح رہے کہ برطانوی شاہی جوڑے کے مجسمے اس سے قبل سڈنی،واشنگٹن ،بلیک پول اور ٹوکیو میں بھی نصب کئے جا چکے ہیں۔
شاہی جوڑے کا مجسمے صرف لندن کے مادام تسائو میزیم کی زینت ہی نہیں ہیں بلکہ لندن کے علاوہ سڈنی ، بلیک پول ، واشنگٹن اور ٹوکیو کے مادام تساو میوزیم کی زینت بھی بنے ہوئے ہیں ۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن اعلی شخصیات میں واحد نہیں جو مادام تسائو میوزیم کا حصہ بنے ہیں ان کے علاوہ ڈیوڈ بیکھم اور ان کی اہلیہ وکٹوریہ بیکھم کا مجسمہ بھی میوزیم کی زینت بنا ہے یہ مجسمہ ان کی شادی کی 15 ویں سالگرہ کے حوالے سے نصب کیا گیا تھا۔
|