ماہ رمضان کے آٹھویں دن کی دعا۔۔
اے میرے رب ! اے میرے معبود
میں تیری پناہ میں آتی ہوں شیطان مردود سے
اور شروع کرتی ہوں تیرے ہی نام سے
تو
جو سب جہانوں کا مالک ہے
سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے
اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے
اے میرے معبود!
آج کے با برکت دن
مجھے ہمیشہ کی توفیق عطا کردے
کہ۔۔ میں
یتیموں پر رحم کروں
ان کو کھانا کھلاوں
کھلے دل سے سب کو سلام کروں
اے آرزومندوں کی آخری پناہ گاہ
اپنے فضل کے صدقے
مجھ پررحم فرما
نیک لوگوں کی ہم نشینی عطا فرما
الہی آمین
ڈاکٹر نگہت نسیم