ماہ رمضان کے دسویں دن کی دعا ۔
اے میرے رب ! اے میرے معبود
میں تیری پناہ میں آتی ہوں شیطان مردود سے
اور شروع کرتی ہوں تیرے ہی نام سے
تو
جو سب جہانوں کا مالک ہے
سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے
اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے
اے میرے معبود!
آج کے با برکت دن
مجھے ان لوگوں میں جگہ دے دے
جو تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں
جو تجھی سے مدد مانگتے ہیں
جو تیرے ہی شکر گزار رہتے ہیں
اے طلبگاروں کے مقصود
اپنے احسان و کرم سے صدقے
میرا شمار بھی
اپنے چاہنے والوں میں کر لے
الہی آمین
ڈاکٹر نگہت نسیم