ماہ رمضان کے گیارویں دن کی دعا
اے میرے رب ! اے میرے معبود
میں تیری پناہ میں آتی ہوں شیطان مردود سے
اور شروع کرتی ہوں تیرے ہی نام سے
تو
جو سب جہانوں کا مالک ہے
سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے
اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے
اے میرے معبود!
آج کے بابرکت دن
نیکی کو میرے لئے میرے لئے پسندیدہ فرما دے
گناہ و نا فرمانی کو میرے لئے نا پسندیدہ فرما دے
اے فریادیوں کے فریاد رس
اپنی رحمانیت کے صدقے
اپنے غیظ و غضب کو
مجھ پر حرام کر دے
الہی آمین
ڈاکٹر نگہت نسیم