سورت فاتحہ ( الحمد ) کے موضوعات قرآن مجید کے بنیادی نکا ت پر مشتمل ہے ۔۔ اس لیئے نماز کا لازمی حصہ ہے ۔۔ آیئے سب سے پہلے سورت فاتحہ پڑھتے ہیں
1. بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
2.الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
3.الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
بڑا مہربان نہایت رحم والا
4.مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ
انصاف کے دن کا حاکم
5.إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
ا6.هْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
ہم کو سیدہے رستے پر چلا
7.صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ
ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے
اب دیکھتے قران پاک کے بنیادی نکات سورت فاتحہ میں کون کونسے ہیں
(۱) خداشناسی
(۲) توحید و صفات الہی
(۳) حمد الہی
(۴) تربیت الہی
(۵) جہان بینی
(۶) وحدت کلمہ
(۷)حاکمیت اعلی
(۸) معاد ( گمراہی سے پلٹ آنا )
(۹) عبادت
(۱۰) استعانت ( اللہ پاک سے ،خود پسندی،ریاکاری،سستی سے مدد مانگنا )
(۱۱) خصوصی ہدایت
(۱۲) دعا
(۱۳) صراط مستقیم
(۱۴) الہی نعمتیں
(۱۵) مغضوبین کے راہ کی نفی ( جن پر خدا کا غضب ہوا)
(۱۶) ضالین کے راہ کی نفی (گمراہوں کی نسبت سے دوری رکھنا )
( تفاسیر سے مدد لی گئی )
طالب دعا
ڈاکٹر نگہت نسیم