رمضان کے تیرویں دن کی دعا
اے میرے رب ! اے میرے معبود
میں تیری پناہ میں آتی ہوں شیطان مردود سے
اور شروع کرتی ہوں تیرے ہی نام سے
تو
جو سب جہانوں کا مالک ہے
سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے
اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے
اے میرے معبود!
آج کے با برکت دن
مجھے گناہوں کیی میل کچیل سے پاک و صاف کر دے
مجھے مقدر شدہ مشکلات پر بہترین صبرعطا فرما دے
اے بے چاروں کی خنکی ٍ چشم کو پونچھنے والے
اپنی بہترین شفقت کے صدقے
مجھ پر مہربان ہو جا
اور ۔۔۔ مجھے
پرہیزگاروں اور نیکوکاروں کے ساتھ رہنا سکھا دے
الہی آمین
ڈاکٹر نگہت نسیم