رمضان کے چودویں دن کی دعا
اے میرے رب ! اے میرے معبود
میں تیری پناہ میں آتی ہوں شیطان مردود سے
اور شروع کرتی ہوں تیرے ہی نام سے
تو
جو سب جہانوں کا مالک ہے
سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے
اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے
اے میرے معبود!
آج کے با برکت دن
لغزشوں پر میری گرفت نہ فرمانا
خطاؤں پر میری درگزر فرمانا
اے مسلمانوں کی عزت رکھنے والے
اپنی عزت کے صدقے
مجھے مشکلوں اور مصیبتوں سے بچانا
مجھے باوفا ، باوقار اور باعزت رکھنا
الہی آمین
ڈاکٹر نگہت نسیم