رمضان کے اٹھارویں دن کی دعا
اے میرے رب ! اے میرے معبود
میں تیری پناہ میں آتی ہوں شیطان مردود سے
اور شروع کرتی ہوں تیرے ہی نام سے
تو
جو سب جہانوں کا مالک ہے
سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے
اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے
اے میرے معبود!
آج کے با برکت دن
مجھ پر اس مہینے کی سحریوں کی برکتیں آشکار کر دے
میرے دل کو ان بابرکت روشنیوں سے دھو چمکا دے
اے پہچان والوں کے دلوں کو روشن کرنیوالے
اپنے نور کے صدقے
ماہ رمضان میں
میرے اعضاء کو
اپنے احکام کی بجااآوری عطا کر دے
کار خیر میں عجز و انکسار عطا کر دے
الہی آمین
ڈاکٹر نگہت نسیم