14.10.2026, 12:15pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

معرفت الہی اور اسمائے الہی کا صفاتی مقام ۔۔از:‌ ڈاکٹر نگہت نسیم
22.07.2014, 04:06am , منگل (GMT+1)

پہلا صفاتی گروپ ۔ رحم الٰہی

صفات رحم و کرم اللہ تعالیٰ کا مخلوق کے ساتھ انتہائی مہربانی، شفقت، رحم، نرم دلی اور سخاوت اور بخشش کا اظہار ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مخلوقات کو پیدا کیا ، ان میں تقاضے پیدا کئے اور پھر ان تقاضوں کو انتہائی خوبی کے ساتھ پورا کرتے ہوئے اپنی رحمت، لطف اور کرم نوازی کا اظہار کیا۔چنانچہ کبھی وہ مخلوق پر محبت اور شفقت نچھاور کرتا نظر آتا ہے تو کبھی مخلوق کی بات سنتا، انکی غلطیوں پر تحمل سے پیش آتا نظر آتا ہے ، انکی خطاؤں سے درگذر کرتا ہے تو کبھی  نیکو کاروں کی قدر دانی کرتا اور اپنی حکمت کے تحت انہیں بے تحاشا نوازتا دکھائی دیتادیتا ہے۔

صرف  یہی نہیں بلکہ کوئی  بندہ جب مشکل میں گرفتا ر ہوتا تو وہ اسکے لئے سلامتی بن جاتاہے ، اسے اپنی پناہ میں لے لیتا ہے ، اسکی مشکلات کے سامنے چٹان بن جاتا ہے ، آگے بڑھ کر اسکی مدد کرتا اور گھٹا ٹوپ اندھیروں میں ہدایت کا نور بن جاتا ہے۔

 یہی لطف و کرم اللہ پاک  کا پہلا تعارف ہے جو انسان کو اس کے سامنے جھکاتا ہے  ، اسکا احسان مند بناتا ہے اور اسے شکرگزار ہونا سکھاتا ہے ۔

 رحم الہی  کے گروپ میں مندرجہ ذیل زیلی گروپس میں اللہ پاک کے صفاتی نام آتے ہیں ۔۔

1۔شفقت و مہربانی کی صفات
اس ذیلی گروپ کی مرکزی صفت اللہ تعالیٰ کا مخلوق کے ساتھ محبت، شفقت، نرم دلی اور مہربانی کا اظہار ہے۔ یہ اس کی شفقت اور محبت ہی ہے کہ وہ کھلاتا،پلاتا، سلاتا ،جگاتا، اٹھا تا ، بٹھاتا ہے۔ جب انسان گوشت کا لوتھڑا ہوتا ہے تو اسے ماں کا گہوارہ اور باپ کی شفقت فراہم کرتا ہے۔جب وہ بڑا ہوتا ہے تو اس کے ہاتھ پاؤں کو طاقت بخشتا اور ماحول کو سازگار بنادیتا ہے۔ غرض وہ کسی لمحے انسان پر شفقت و عنایت کرنا نہیں بھولتا خواہ وہ اس کو ماننے والا ہو یا اس کا انکاری ہو۔ 

1۔الرّحمٰن
اسم "اللہ "کے بعد یہ پہلی صفت ہے جو بڑی شدو مد سے قرآن میں بیان ہوئی ہے۔ رحمٰن کا مطلب ہے سراپا رحمت ۔ یعنی اللہ پاک اپنے بندوں کے لئے سرتا سر رحمت ہیں ۔ انکی رحمت ، مہربانی اور عطا کا دریا بے انتہا جوش اور طاقت کے ساتھ ابل رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہ کائینات کی ہر شے کو اپنا فیض پہنچارہا اور اسے سیراب کررہا ہے۔ یہ اسی رحمانیت کی بدولت ہے کہ رات انسان کے لئے آراہے اور دن معاشی سرگرمیوں کے لئے حاضر خدمت ہوجاتا ہے۔

2۔الرحيم
اس کا لفظی ترجمہ ہے شفقت ، مہربانی اور نرم دلی۔ یہ صفت بھی اپنے بنیادی مفہوم کے اعتبار سے رحمٰن کے قریب تر ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق یہ رحمت کے دوام اور پائداری کو ظاہر کرتا ہے۔ یعنی اللہ کا رحم اور شفقت کوئی ایک دن کا معاملہ نہیں کہ جوش آیا تو سب کچھ نچھاور کردیا اور جب ولولہ ٹھنڈا ہوا تو ہاتھ روک لیا۔۔بلکہ رحیم کی صفت رحمت کے دریا کے تسلسل کو ظاہر کرتی ہے۔لہٰذا ایسا نہیں کہ سورج ایک دن اپنی حرارت فراہم کرتا اور دوسرے دن ٹھنڈار ہوجاتا ہے ، یا رات کچھ عرصے تک نیند کا سامان مہیا کرتی اور پھر بے چینی کا باعث بن جاتی ہے یا ماں کی گود ایک وقت میں گہوارا اور دوسر ے وقت میں انگارہ ہوجاتی ہے۔ بلکہ یہ لطف و کرم ، مہربانی اور عنایتوں کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری و ساری ہے اور جب تک اللہ چاہیں گے جاری رہے گا۔

3۔الكريم
 اس کے لغوی معنی کرم کرنے والا،نوازنے اور عطا کرنے والا، درگذر کرنے والا کے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان تما م ہی معنوں میں کریم ہیں۔

4۔۔الوهاب 
بغیر غرض کے اور بغیر عوض کے خوب دینے والا۔ بندہ بھی کچھ بخشش کرتا ہے مگر اسکی بخشش ناقص اور ناتمام ہے جبکہ اللہ تعالی کی بخشش کامل تر ہے اور اس میں سب کچھ ہی داخل ہے۔

5۔الودود
 اس کا مطلب محبت کرنے والی ہستی کے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے محبت کرتا ہے ۔  لہٰذا کوئی اگر اس سے مغفرت طلب کرے، انکی جانب پلٹے، اپنی خطائوں پر نادم ہو جائے تو اللہ بھی اس کی جانب توجہ کرتا ہے ، اسے اپنی محبت اور الفت کے پردے میں چھپالیتا ہے  اور اس پر اپنے جودو کرم کی بارش کردیتا ہے ۔ 

6 ۔الرؤوف۔ 
 اس کے مفہوم میں مہربان ، شفیق، ترس کھانے والی ذات شامل ہے۔ 

7۔الشكور۔
 مطلب بہت زیادہ قدردان۔یعنی اللہ تعالیٰ نیکو کاروں اور بھلائی کرنے والوں کا بڑے قدردان ہے ۔

8۔البر 
 احسان کرنے والا۔ اللہ کا وجود بخشنا، پالنا اور زندگی کی نعمتیں فراہم کرنا یقینی طور پر ایک احسان ہے۔

9۔ المجيب
 دعاؤں کا قبول کرنے والا اور بندوں کی پکار کا جواب دینے والا۔

2۔ ۔سلامتی و امن کی صفات
رحم کا ایک اور بنیادی تقاضا یہ ہے کہ مخلوق کو داخلی اور خطرات سےبچایا جائے، اسے پناہ دی جائے، اسے سکھ چین ، آرام اور سکون فراہم کیا جائے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہر سکھ ، چین اور راحت کا منبع ہے۔ لہٰذا آسمانی آفتیں ہوں یا زمینی تباہ کاریاں، نفس کی فتنہ انگیزیاں ہوں یا شریر شیاطین جن و انس کی کارستانیاں، ہر داخلی اور خارجی خطرے میں اللہ ہی لوگوں کو اپنی حکمت کے تحت سلامتی ، امن اور تحفظ فراہم کرتا ہے ۔

 اس ذیلی گروپ میں درج ذیل صفات مذکور ہیں۔

1۔السلام
اس کا مفہوم آسودگی ، راحت ، قرار، اطمینان، سکون اور آرام ہیں ۔ہماری زندگیوں میں سکون اطمینان او ر قرار کا منبع اللہ ہی کی ذات ہے چنانچہ وہ سراسر سلامتی یعنی سکون اور راحت دینے والی ہستی ہیں ۔

2۔المؤمن
اس کا مطلب امان یا پناہ دینے والی شخصیت کے ہیں ۔چنانچہ شیطان کے حملوں سے بچنے کےلئے بندہ خدا کی پناہ طلب کرتا ہے۔ دنیاوی مصیبتوں اور پریشانیوں میں بھی اللہ کی رحمت کے دامن میں پناہ کا طالب ہوتا ہے اور آخرت میں حشر ، جہنم اور خود اللہ کی ناراضگی سے بچنے کے لئے اللہ ہی سے امان طلب کرتا ہے۔

3۔المہیمن
اس کے معنی خلیل، نگران، محافظ، معتمد اور وکیل کے ہیں۔یہ اپنے معنوں میں امان، پناہ دینے، مقدمہ لڑنے اور نگرانی کرنے سب کے معنوں میں آتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی مسلسل نگرانی کرتا ہے  ، انہیں پناہ دیتا ہے  اور مشکلات میں مدد طلب کرنے پر انکی وکالت کرتا ہے ۔

4۔الصمد ۔
 پناہ کی چٹان ، ایک مضبوط پناہ۔ پناہ کی ایک خوبی تو یہ ہوتی ہے کہ وہ محفوظ ہو اوردوسر ی خوبی یہ کہ وہ مضبوط ہو۔ چٹان میں یہ دونوں خوبیاں ہوتی ہیں اور اگر وہ چٹان اللہ کی ہو تو اس کی کاملیت کا اندازہ لگانا ممکن ہی نہیں۔

5۔۔الولی
۔مددگار اور دوست رکھنے والا یعنی اہل ایمان کا محب اور ناصر۔

6۔المولٰی 
۔حامی و مدد گار

7۔المستعان 
۔جس سے مدد مانگی جائے

8۔النصیر ۔
نصرت اور فتح دینے والا اور مدد کرنے والا۔ اللہ ہر مرحلے پر اپنی مخلوق کی مدد کرتے اور انہیں مصیبت سے نکالتا ہے ۔

9۔الوكيل۔
اس کا مطلب مددگار، معتمد، کارساز ، کام بنانے والے اور وکالت کرنے والے کے ہیں۔ ایک وکیل کی خوبی یہ ہوتی ہے کہ وہ معاملے کا علم و ادراک رکھتا ہو، اس مسئلے کو حل کرنے میں ماہر ہو، اپنے مؤکل سے ہمدردی رکھتا ہو،مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ ہو، مسئلہ حل کرنے کی طاقت اور قدرت رکھتا ہو وغیرہ۔ اللہ تعالیٰ ان تما م امور میں کامل ترین صفات رکھتا ہے ۔ چنانچہ اس سے بہتر کام بنانے والا اور اعتماد کے قابل کوئی نہیں ہوسکتا ۔ شرط یہ ہے کہ اللہ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق کام کیا جائے۔

3 عفو و درگذر کی صفات
رحم کا ایک بنیادی تقاضا یہ ہے کہ مخلوق کی کوتا ہیوں سے صرف نظر کیا جائے، نادم ہونے والوں پر شفقت کی نگاہ ڈالی جائے اور بخشش طلب کرنے والوں کو معاف کردیا جائے۔ اس ضمن میں درج ذیل صفات پیش ہیں۔

1۔ العفو ۔
 اس کا مطلب درگذر کرنا،صرف نظر کرلینا

2۔ الغفار
اس کے لغوی معنی کا مطلب ڈھانک دینا ، چھپا لینا، مٹادینا ہے جبکہ اصطلاحی معنی بہت بخشنے گناہوں کو بخشنے والا۔

3۔ الغفور 
بخشش کرنے والا

4۔التواب 
توبہ قبول کرنے والا، رجوع کرنے والوں پر متوجہ ہونے والا۔

5 ۔الحلي
۔ درگذر کرنے والا۔ بڑاہی بردبار۔ اسی لئے علانیہ نافرمانی بھی اس کو مجرمین کو فوری سزا پر آمادہ نہیں کرتی اور گناہوں کی وجہ سے اللہ ان کا رزق بھی نہیں روکتے۔

4۔ خّلاقی الٰہی
خلاقی کا بنیادی مطلب وجود دینا ہے جو اللہ کی صفت رحمت ہی کا ایک پہلو ہے۔ ہمارا ہونا سب سے بڑی نعمت ہے اگر ہم نہ ہوں تو کچھ بھی نہیں ۔ چنانچہ وجود بخشنا ایک رحیم ہستی ہی کا وصف ہوسکتا ہے ۔ اللہ نے جس بھی مخلوق کو تخلیق کیا اور اسے وجود بخشا ، اس پر ایک احسان کیا اور اپنی رحمت کا اظہار کیا۔

5۔ ہدایت کی صفات
اسی رحمت کا ایک اور تقاضا یہ ہے کہ مخلوق کو ہدایت فراہم کی جائے، حق کے متلاشی لوگوں کو راہ دکھائی جائے، علم کھوجنے والوں کو درست سمت دکھائی جائے۔اس میں مندرجہ ذیل صفات آتی ہیں۔

1۔ النور
اللہ بذات خود ظاہر اور روشن ہے اور دوسروں کوظاہر اور روشن کرنے والا ہے۔ نور اس چیز کو کہتے ہیں کہ جو خود ظاہر ہو اور دوسرے کوظاہر کرتا ہو۔ آسمان و زمین سب ظلمت عدم میں چھپے ہوئے تھے۔ اللہ نے انکو عدم کی ظلمت سے نکال کر نور وجود عطا کیا۔ جس سے سب ظاہر ہوگئے۔ اس لئے وہ نور السموات والارض یعنی آسمان و زمین کا نور ہے۔

2۔ الہادی۔
سیدھی راہ دکھانے اور بتانے والا کہ یہ راہ سعادت ہے اور یہ راہ شقاوت ہے اور سیدھی راہ پر چلانے والا بھی ہے۔

جاری ہے

( مضمون کی تیاری کے لئے نیٹ‌ کے کئی مضامین اور کتب سے مدد لی گئی) 

:دیگر مضامین
(20.07.2014) معرفت الہی اور اسمائے الہی کا صفاتی مقام ۔۔از:‌ڈاکٹر نگہت نسیم
(18.07.2014) معرفت الہی اور اسمائے الہی کا صفاتی مقام ۔۔از:‌ڈاکٹر نگہت نسیم
(16.07.2014) سورت فاتحہ ( الحمد ) کے اسرار ۔۔۔۔۔۔۔ از: ڈاکٹر نگہت نسیم
(14.07.2014) نواسہ رسول امام حسن علیہ السلام پندرہ رمضان کو مدینے میں پیدا ہوئے
(13.07.2014) زباں پہ حمد خدا ہے پئے ثنائے حسن۔ تحت اللفظ۔۔ سید اکمل حسین ۔۔ لندن
(09.07.2014)  دیس پردیس میں ماہ رمضان کے شب و روز ۔از : ڈاکٹر نگہت نسیم
(04.07.2014) بھارت کے شہروں میں ماہ رمضان کے شب و روز۔ازابوظفر عادل اعظمی
(30.06.2014) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان وقائدین کا کردار48ویں قسط ۔سید اکمل حسین
(29.06.2014) دبِستانِ دِہلی کے نُمائِندہ اور صاحِبِ طرز سوزخوان، آفتابِ سوزخوانی، سیّد آفتاب علی کاظمی
(27.06.2014) رمضان المبارک کا ایک ایک لمحہ اللہ کی رحمت ہے
(25.06.2014) شدید کمزور نظر والوں کے لیے اسمارٹ چشمے بنانے میں کامیابی
(23.06.2014)  جون 22 نامور کمپیئر، دانش ور اور ادیب عبید اللہ بیگ کی دوسری برسی ہے ۔
(22.06.2014) مادام تساؤ میں وکٹوریا اور بیکہم کے نئے مومی مجسمے لگیں گے
(16.06.2014) عدل و انصاف کی قدروں کو سماج میں صحیح مقام دلانا ہو گا :تنظیم علی کانگریس
(15.06.2014) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان وقائدین کا کردار47ویں قسط ۔سید اکمل حسین
(12.06.2014) عارف نقوی اور خالد علوی کی کتابوں کی برلن میں رسمِ اجرا
(12.06.2014) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جشنِ کرشن چندر، خواجہ احمد عباس اور احسان دانش
(11.06.2014)  سید عاشور کاظمی مرحوم ۔معروف شاعر، محقق، نثرنگار ، نقاد، مرثیہ نگار، کی چوتھی برسی
(08.06.2014) فن لینڈ کا ایک نہایت قدیم چرچ تومیو کرکو جو دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے
(30.05.2014) استقبال رمضان المبارک کے سلسلے میں مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں