رمضان کے بائیسویں دن کی دعا
اے میرے رب ! اے میرے معبود
میں تیری پناہ میں آتی ہوں شیطان مردود سے
اور شروع کرتی ہوں تیرے ہی نام سے
تو
جو سب جہانوں کا مالک ہے
سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے
اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے
اے میرے معبود!
آج کے با برکت دن
مجھ پر اپنے کرم کے سارے دروازے کھول دے
مجھ پر اپنی برکتوں و رحمتوں کو نازل فرما دے
اے بے قرارلوگوں کو قرار دینے والے
اپنی مسیحائی کے صدقے
مجھے اپنی رضا میں راضی کر دے
مجھ کومرکز بہشت میں سکونت دے
الہی آمین
ڈاکٹر نگہت نسیم