رمضان کے تئسویں دن کی دعا
اے میرے رب ! اے میرے معبود
میں تیری پناہ میں آتی ہوں شیطان مردود سے
اور شروع کرتی ہوں تیرے ہی نام سے
تو
جو سب جہانوں کا مالک ہے
سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے
اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے
اے میرے معبود!
آج کے با برکت دن
میرے گناہوں کو میل کی طرح دھو دے
میرے عیوب و نقائص سب دور فرما دے
اے گناہگاروں کی لغزشیں معاف کرنے والے
اپنی کبریائی کے صدقے
میرے دل کو آزما ئیشوں سے آزاد کر دے
مجھ کو اہل تقویٰ میں شامل فرما دے
الہی آمین
ڈاکٹر نگہت نسیم