رمضان کے چوبیسویں دن کی دعا
اے میرے رب ! اے میرے معبود
میں تیری پناہ میں آتی ہوں شیطان مردود سے
اور شروع کرتی ہوں تیرے ہی نام سے
تو
جو سب جہانوں کا مالک ہے
سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے
اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے
اے میرے معبود!
آج کے با برکت دن
دل میں ہے
کہ
تجھ سے وہ مانگوں جو تجھے پسند ہے
تجھ سے وہ نہ چاہوں جو تجھے نا پسند ہے
اے سائلوں کو بہت عطا کرنے والے
اپنی حاجت روائی کے صدقے
مجھے فرمابرداری کا سکھ عطا فرما
ہر مشکل میں میر ی راہنمائی فرما
الہی آمین
ڈاکٹر نگہت نسیم