رمضان کے چھبیسویں دن کی دعا
اے میرے رب ! اے میرے معبود
میں تیری پناہ میں آتی ہوں شیطان مردود سے
اور شروع کرتی ہوں تیرے ہی نام سے
تو
جو سب جہانوں کا مالک ہے
سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے
اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے
اے میرے معبود!
آج کے با برکت دن
میری کوششوں کو پسندیدہ قرار دے
میرے گناہوں کو معاف فرما دے
میرے اعمال کو مقبول بنا دے
اے سب سے زیادہ سننے والے
اپنی سماعت کے صدقے
میرے عیبوں کو سب سے چھپا لے
میرا پردہ دنیا و آخرت میں رکھ لے
الہی آمین
ڈاکٹر نگہت نسیم