اے میرے رب ! اے میرے معبود
میں تیری پناہ میں آتی ہوں شیطان مردود سے
اور شروع کرتی ہوں تیرے ہی نام سے
تو
جو سب جہانوں کا مالک ہے
سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے
اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے
اے میرے معبود!
آج کے با برکت دن
مجھے رحمت سے ڈھانپ دے
مجھے نیکی کی توفیق دے
مجھے برائی سے تحفظ نصیب فرما
اے اپنے ایماندار بندوں پر بہت مہربان
اپنی بزرگی کے صدقے
میرے دل کو
تہمت تراشی کی تاریکیوں سے پاک کردے
الہی آمین
ڈاکٹر نگہت نسیم