14.10.2026, 08:11am , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

چینی بادشاہ کا 2100 سال پرانا مقبرہ دریافت، خزانہ اور نوادرات برآمد
21.08.2016, 09:03am , اتوار (GMT+1)

چین میں ماہرین نے ژیانگ ڈو سلطنت کے حکمران لیو فئیے کا 2100 سال پرانا مقبرہ دریافت کرلیا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ نے یہ مقبرہ جدید چین کے شہر ژوئی سے برآمد کیا۔ حکمران کا انتقال سال 128 قبل مسیح میں ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران اس مقبرے میں مقامی افراد نے لوٹ مار کی ہے تاہم اب بھی بہت سارا نادر سامان مقبرے میں موجود ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بادشاہ لیو فئیے کس قدر پرتعیش زندگی گزارنے کا عادی تھا۔ مجموعی طور پر ماہرین نے مقبرے میں 10 ہزار قیمتی نوادرات برآمد کی ہیں۔ لائیو سائنس نامی جریدے کے مطابق مقبرے کی دریافت کیلئے باضابطہ کھدائی کا کام 2009 میں شروع کیا گیا تھا۔ چائنیز آرکیالوجیکل جرنل کے مطابق نانجنگ میوزیم کے ماہرین نے 1608 فٹ پرانے کنویں کی کھدائی کی تو انہیں اس مقبرے کے آثار ملنا شروع ہوئے تھے۔

 ماہرین کے مطابق جس جگہ پر بادشاہ کی قبر دریافت ہوئی ہے وہ جگہ 85 فٹ چوڑی اور 115 فٹ لمبی ہے اور اس ہال نما کمرے میں بادشاہ کے موت کے بعد زندگی کی ضرورت کی اشیاء رکھی گئی ہیں جن میں ہتھیار، کھانا پکانے کا سامان، کپڑے، نایاب سکے اور بڑی بگھی شامل ہے۔ مقبرے سے برآمد ہونے والے تاریخی لکھائی برآمد ہوئی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بادشاہ پرتعیش زندگی گزارنے کا عادی تھا۔ برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں تلواریں، تیر اور کمان، چاقو اور گھنٹیاں بھی شامل ہیں۔ برآمد کیے جانے والے سکوں کی تعداد ایک لاکھ ہے جبکہ برتنوں میں دیگچیاں، شراب کے مرتبان، جگ اور کپ شامل ہیں۔

:دیگر مضامین
(18.08.2016) کویت میں یوم آزادی کے سلسلے کی اہم کامیاب تقریبات
(16.08.2016) دنیا ئے موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی 19 ویں برسی
(15.08.2016) تیرہ اور چودہ ۔اگست 1947 کی رات قیام پاکستان کی نوید سنانے والی آواز، مصطفیٰ علی ھمٰدانی
(12.08.2016) ایک اور آخری دن ۔۔۔۔۔۔۔۔  شہناز پروین سحر  کی کتاب ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(11.08.2016) چودھری رحمت علی !کوئے یار کو ترستا مسافر باعث افتخار
(11.08.2016) کویت میں آسیان کے  قیام کی 49 ویں سالگرہ کی تقریب
(08.08.2016) کویت میں پاکستان ایر فورس کے سربراہ  سہیل امان کی آمد پر اہم تقریبات
(07.08.2016) میں تو زندانی ہوں زنداں میں دریچہ کیسا ۔۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(05.08.2016) چھ اگست 1945 کو امريکا نے جاپان کے شہر ہيروشيما پر ايٹم بم گرايا تھا
(05.08.2016) امام جعفر صادق علیہ السلام کا دور علمی ترقی اور پیشرفت کا دورتھا
(03.08.2016) دو اگست انیس سو نوے کو کویت پر عراق کا حملہ آج بھی میرے زہن میں تازہ ہے۔
(03.08.2016) برطانیہ کے شہر ریڈنگ کی اُردو سوسائٹی کے تحت پاک و ہند مشاعرہ
(01.08.2016) واٹس ایپ،میسنجراوراسکائپ ایک ساتھ استعمال کرنا اب ہوا آسان
(30.07.2016) زیادہ دیر ٹی وی دیکھنا زندگی کے دنوں کو کم کرسکتا ہے: تحقیق
(28.07.2016) برطانوی مطالعے سے ظاہر ہوا ہے کہ نوجوانوں نے خطوط نویسی کا فن کھو دیا ہے
(25.07.2016) چین: ایک ہی تنے پر بنے فن پارے نے ریکارڈ توڑ دیا
(23.07.2016) بھٹو صاحب کے جانشین اول – معراج محمد خان۔۔۔ضیا شاہد
(21.07.2016) برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا نیا سحر انگیز مومی مجسمہ
(20.07.2016) دنیا بھر میں199زبانیں معدومی کے قریب ہیں ۔ وڈیو نیوز
(17.07.2016) خریداری کے بدلتے انداز میں لوگوں کا مہنگائی کے باوجود دلچسپی میں اضافہ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں