|
ہائبرنیشن کے لئے جانے والے ریچھوں میں ذیابیطس کی علامات کی موجودگی
12.08.2014, 05:20pm , منگل (GMT+1)
ایک نئی تحقیق کے مطابق ریچھوں کی ایک قسم جب اپنے ہائبرنیشن یعنی، سردیوں میں طویل نیند کے موسم کے لئے جاتی ہے تو اس عمل کے دوران ان میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق سردیوں سے پہلے جب ریچھ اپنا وزن بڑھاتے ہیں تو کیمیائی عمل کے ذریعے ان میں انسولین بھی پیدا ہوجاتی ہے۔ لیکن سونے کے دوران جب چربی پگھلتی ہے تو انسولین اپنا کام بند کردیتی ہے اور یہ وہی کیفیت ہے جسے انسانوں میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کہا جاتا ہے۔
|