|
ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ مچھلی کھانا بھی یاداشت بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے
17.09.2015, 08:14am , جعمرات (GMT+1)
یوں تو بادام کھانا دماغی صحت کے لئے مفید قرار دیا جاتا ہے لیکن ان ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ مچھلی کھانا بھی یاداشت بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔
جی ہاں امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے میں ایک بار بھی مچھلی کھانا یاداشت کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
تحقیق میں کہا گیا کہ جو لوگ بھنی ہوئی یا بیکڈ مچھلی کو اپنی خوراک کا حصہ بناتے ہیں ان کی یاداشت میں اضافہ ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور اس سے دماغ کو توانائی ملتی ہے۔
|