یہ تاثر عام پایا جاتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی بھرمار نے ہمارے لئے شدید ذہنی بے چینی بھی پیدا کردی ہے لیکن پہلی دفعہ ایک ایسا آلہ ایجاد کرلیا گیا ہے جس کا کام ہی ذہن کو پرسکون کرنا ہے۔ یہ آلہ انٹریکزون نامی کمپنی نے ایجاد کیا ہے جو کہ سر کے گرد پہننے والے ایک سادہ سے بینڈ (کڑے) کی طرح نظر آتاہے لیکن اس کی خصوصیات حیران کن ہیں۔
کمپنی کی سربراہ 35 سالہ ایریل گورٹن نے امریکی ٹی وی سی این این سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ آلہ دماغ کی برقی لہروں کو ریکارڈ کرکے آپ کے لیپ ٹاپ یا موبائل فون کی سکرین پر لہروں کی صورت میں دکھائے گا اور آپ ان لہروں پر اپنی توجہ مرکوز کرکے اپنے دماغ کو پرسکون کرسکیں گے۔ اس آلے میں الیکٹرواینسیفلو گرافی کی تکنیک استعمال کی گئی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے یہ دماغ کی معمولی سے معمولی لہروں کو بھی ریکارڈ کرے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس آلے کے ذریعے آپ مختلف اشیاء کو کنٹرول بھی کرسکتے ہیں۔
اگر اس کی یہ خاصیت ابھی تجرباتی مراحل میں ہے لیکن اس کے ذریعے ہاتھ ہلائے بغیر اشیاء کو حرکت دینے اور روشنیوں کو کنٹرول کرنے کا مظاہرہ کیا جاچکا ہے۔ ایریل کا یہ بھی کہنا ہے کہ میوزنامی اس آلے کو توجہ میں انتشار جیسے ذہنی مسائل کو حل کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کی قیمت 300 ڈالر (تقریباً 30,000 پاکستانی روپے) ہے۔
Also on the web