15.10.2026, 03:47pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » ڈاکٹر نگہت نسیم
 

چودھری نثار علی خان مان جاہیئے آپ ہار گئے ، از۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
07.09.2014, 01:30am , اتوار (GMT+1)

ڈاکٹر نگہت نسیم ۔ سڈنی
چودھری نثار علی خان مان جاہیئے آپ ہار گئے ، اعتزاز احسن کے الزامات سچ تھے

یہ بات صرف میں نہیں کہہ رہی بلکہ ہر وہ شخص جس نے  عزت مآب وزیر داخلہ چودہری نثار کی پریس کانفرنس دیکھی ہے کہہ رہا ہے۔ ایسی عدم تسلسل کا شکار گفتگو کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ اسکو کیانام دیا جائے

چوہدری نثار بھی چوہدری شجاعت کی طرح مٹی پاؤ کے حامی ہو گئے ہیں اور کیا کمال کا در گزر کیا ہے۔ ویسے اگر چوہدری نثار جی آپ در گزر نہ کرتے تو پھر کیا کرتے؟ اعتزاز چوہدری پر مقدمہ کرتے؟ انکو عدالت لے جاتے؟ چوہدریوں کے خاندان میں انکا حقہ پانی بند کر دیتے؟

سچی بات تو یہ ہے کہ یہ چوہدریوں کی آپس کی لڑائی ہے اور اسی کو ہاتھیوں کی لڑائی کہتے ہیں۔ بھلا ہم حشرات الارض قسم کے عوام کی کیا مجال کہ اس ہاتھیوں کی لڑائی پر اظہار خیال کر کے ہاتھیوں کا رزق بن جائیں

ویسے آپس کی بات ہے چوہدری نثار صاحب۔ یہ بتائیں اگر آپ یہ پریس کانفرنس نہ کرتے تو آپ کی کیا عزت نہ رہ جاتی کہ آپ نے خود ہی اپنے آپکو ایکسپوز کر لیا۔ سچ تو یہ ہے کہ پارلیمان میں پیپلز پارٹی نے جس طرح مسلم لیگ ن کو حمایت دی ہے اسکے بعد چوہدری صاحب آپ تو کیا خود میاں صاحب کی بھی ہمت نہیں کہ اسوقت پیپلز پارٹی کے کسی بھی جیالے سے سینگ پھنسا سکیں۔ یہ تو ایسی صورت حال ہے کہ میاں صاحب اپنی زلزلہ زدہ کرسی کو بچانے کے لیئے آپ تو کیا آپ جیسے دس چوہدری نثاروں کو نثار کر سکتے ہیں

یہ سیاست بڑی ظالم شے ہیں۔ اسمیں باپ بیٹے کو اور بیٹا باپ کو تسلیم نہیں کرتا ہے اور اگر مفاد میں ہو تو ولدیت سے انکار کر دیتا ہے

یہ پریس کانفرنس تو اس مصرعے کے مصداق تھی کہ ۔۔۔۔۔ دیکھنے ہم بھی بھی گئے تھے پر تماشہ نہ ہوا۔۔۔۔

‎‫چودھری نثار کی خود غرضانہ ، احمقانہ کانفرنس بغیر کسی تھر تھلی کے اختتام کو پہنچی ۔ انہوں نے کمال مہربانی سے چودھری اعتزاز احسن کو درگزر کیا ایسے جیسے " جاؤ کیا یاد کروگے " ۔ پر سچ یہی ہے کہ نثار صاحب اخلاقی طور پر ہار گئے ۔ ان کے پاس اپنی صفائی اور سچائی میں کہنے کو کچھ تھا ہی نہیں ۔ اس لیئے درگزر سے کام لیا ۔ سوال یہ ہے کہ اگر درگزر ہی کرنا تھا تو نواز شریف کی مخالفت مول لے کر پریس کانفرنس کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس دوستو آج ثابت ہو گیا کہ پاکستان کی حکومت کا صدر ہو یا وزیر اعظم یا وزیر داخلہ سب مفاد پرست ، منافق اور کم ظرف ہیں ۔۔ کوئی تو بات کرتا ۔۔ کوئی تو قوم کو تسلی دیتا ۔۔۔۔۔۔ کچھ تو کہتا ۔۔۔‬

‎‫پارش سے مرنے والوں پر اظہار افسوس کرتا‬
‎‫دھرنوں کا کیا ہو گا ۔۔ کوئی تو تجویز بتاتا‬
‎‫کراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی وبا کو کیسے روکا جائے ۔۔ کچھ کہتا‬
‎‫آئی ڈی پییز کا کیا مستقبل ہے ۔۔ پروگرام بنات‬

‎‫پر ۔۔۔۔ کیا کیجئے ۔۔۔۔۔ ہم بے ضمیر حکمرانوں کی ایسی سہمی ہوئی عوام ہیں جن کے ہاتھ پیربے بسی کی زنجیروں سے بندھے ہوئے ہیں اور آنکھیں آزادی کے خوابوں سے بھری ہیں ۔

چوہدری نثار آپکی نذر ایک شعر

واہ رہے یہ مقدر کہ قسمت بھی ہری نکلی
سمجھا تھا اسے لڑکا پر یہ تو پری نکلی

‬
نا اہل حکمرانوں کے نا اہل مشیر اور وزیر۔ خود کشی صرف ٹرین کے نیچے آنا ہی نہیں پریس کانفرنس بھی کرنا ہے

:دیگر مضامین
(02.09.2014) مضطرب پاکستان کا پرسکون اور گمشدہ صدر۔ از:‌ڈاکٹر نگہت نسیم
(01.09.2014) دوسروں کو غلط ثابت کرنے کی بجائے اپنے اندر جھانکیں۔از۔ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔۔۔ اشاعت مکرر
(18.07.2014) او مائی گوڈ ۔۔اب مسلمانوں کا کیا ھو گا ؟ ۔از:‌ ڈاکٹر۔نگہت نسیم
(14.07.2014) طاقت نظریے کو کبھی شکست نہیں دے سکتی ۔ از:‌ ڈاکٹر نگہت نسیم
(08.07.2014) سب مل کے مسلماں کہو 'داعش' پہ ہو لعنت ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(19.06.2014) وطن عزیز پاکستان یوں لگتا ہے کہ آفات اور بلاؤں کی زد میں ہے۔از۔ڈاکٹر نگہت نسیم
(11.06.2014) غور کیجئے کہ ہم مسلمانوں کو زوال کا سامنا کیوں ہے؟... از.... ڈاکٹر نگہت نسیم
(12.05.2014) اتحاد بین المسلمین کے دشمن کون ہیں اور کیوں ۔۔۔۔ ؟ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(11.04.2014)  طالبان سے زیادہ مسیحا ڈاکٹرز بے گناہوں کو مار رہے ہیں ۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(28.03.2014) محبت ہشت پہلو ہے ۔۔۔۔۔ ۔۔ از ؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(05.03.2014) مسلمان ممالک میں احتجاج اور مذاکرات ۔۔۔۔از۔۔۔۔ڈاکٹر نگہت نسیم
(03.02.2014) کتابوں ، درختوں ، بلیوں اور جھیلوں سے پیار کرنے والا " امجد شیخ "
(31.12.2013) دہشتگردی ختم کرنے والے ہی دہشت گرد ہیں ماں۔۔۔اشاعت مکرر۔۔۔ ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(03.12.2013)  کس جا کو وطن کہوں ۔۔۔۔ ؟ از“ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
(28.11.2013) ایک دوسرے کوکافر کہنے کی روش آخر کب تک؟ دوسری قسط ۔از؛ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
(25.11.2013) ایک دوسرے کوکافر کہنے کی روش آخر کب تک؟پہلی قسط ۔از؛ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
(15.11.2013) میرا سلام لیجئے ۔۔ حسین ابن علی ۔۔۔ ڈاکٹرنگہت نسیم ۔سڈنی
(14.11.2013) کربلا اسلام کی پائیندگی کا نام ہے ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم۔ سڈنی
(18.10.2013) اسلام علم کی نشانی اور مسلمانوں کی اکثریت جہالت کی نمائیندہ ؟ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(17.09.2013) احتجاج ایک خرافات ? ۔۔۔۔۔ از ......؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔ سڈنی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں